خانہء کعبہ کی بنیاد کب اور کس نے رکھی خانہ کعبہ کی تعمیر کتنی بارہویں اور کس کس نے کی
خانہء کعبہ کی بنیاد کب اور کس نے رکھی خانہ کعبہ کی تعمیر کتنی بارہویں اور کس کس نے کی 🖊 *خانۂ کعبہ کی بنیاد کب اورکس نےرکھی خانہ کعبہ کی تعمیر کتنی بارہوئی اور کس کس نےکی* 🖊 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ علماے کرام کی بارگاہ میں سوال ہےکی خانہ کعبہ کی بنیاد کس دن اور کس مہینے میں رکھی گٸ سائل *غلام ربانی خان* ا________(🖊)__________ *الجواب بعون الملک الوھاب* تاریخی حیثیت سے دیکھا جائے توبقول علّامہ احمد بن محمد قَسْطَلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ خانہ ٔکعبہ کی تعمیر 10 مرتبہ ہوئی۔ *(📘ارشاد الساری،ج4ص،103 تحت الحدیث:1582)* پہلی تعمیر:حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی تخلیق سے دو ہزار سال قبل سب سے پہلے خانۂ کعبہ فِرِشتوں نے تعمیر کیا۔ *(📗تفسیرخازن،ج1،ص275)* دوسری تعمیر:دوسری مرتبہ بحکم الٰہی حضرت سیدنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے خانۂ کعبہ کی تعمیر فرمائی، حضرت جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام نے خط کھینچ کر جگہ کی نشاندہی کی، حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے بنیادیں کھودیں اور حضرت...