Posts

Showing posts from February, 2021

سوانح حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہ

 سوانح حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہ از قلم محمد شمشیر رضا قادری    ولادت سلطان الہند، عطائے رسول، خواجہ خواجگان حضرت معین الدین حسن چشتی سنجری رضی اللہ تعالٰی عنہ موضع سنجر خراسان 537ھ میں پیدا ہوئے۔ سنجر قندہار سے پورب جانب، 24 گھنٹے کے راستے میں واقع ہے۔ یہ گاؤں اب تک موجود ہے۔ اسی کو سبحستان بھی کہتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت غیاث الدین حسن ہے۔ یہ آٹھویں پشت میں عارف حق موسٰی کاظم علیہ الرحمۃ کے پوتے ہوتے ہیں۔ والدہ محترمہ کا نام بی بی ام الورع ہے اور بی بی ماہ نور سے مشہور تھیں جو چند واسطوں سے حضرت امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ کی پوتی تھیں۔ اس لئے آپ والد کی طرف سے حسینی اور والدہ کی طرف سے حسنی سید ہیں۔ آپ کی والدہ کا بیان ہے کہ جس وقت میرا نور نظر لخت جگر میرے شکم میں آیا میرا سارا گھر خیروبرکت سے معمور ہو گیا۔ ہمارے دشمن بھی شفقت و محبت سے پیش آنے لگے۔ کبھی کبھی مجھے بہترین خواب نظر آتے اور جس وقت سے میرے رب نے آپ کے جسم اطہر میں جان ڈالی تو اس وقت سے معمول ہو گیا تھا کہ آدھی رات سے صُبح تک میرے شکم سے تسبیح و تہلیل کی آواز آتی تھی میں اس م...

کیاانبیاء علیھم السلام واولیاء اللہ سے بعد وصال مدد مانگنا جائز ہے؟

 *🔸 کیاانبیاء علیھم السلام واولیاء اللہ سے بعد وصال مدد مانگنا جائز ہے؟🔸* السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید ( اہل حدیث) کہتا ہے کہ انبیاء اولیاء سے مدد مانگنا انکو وسیلہ بنانا حیات ظاہری میں جائز ہے اور وصال فرما جانے کے بعد جائز نہیں وہ کہتا ہے کہ جہاں بھی مدد اور وسیلہ لینے کا حکم آیا ہے تو زندوں کے بارے میں آیا ہے وصال شدہ کے بارے میں حکم نہیں دیا گیا ہے۔ کیا انبیاء اولیاء سے مدد طلب کرنا انکے وصال فرما جانے کے بعد جائز ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی *سائل محمد حسیب رضا مقام رسیا بازار بہرائچ شریف* اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ *وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته* *الجواب بعون الملک الوہاب* حضرات انبیائے کرام علیہم السلام مقدس نفوس قدسیہ اپنے زائرین متوسلین کوبرابر نہ صرف حیات میں بلکہ بعد وصال بلکہ قبل وجود بھی اپنے فتوح واختیارات سے نفع پہنچاتے ہیں حضرت علامہ مفتی محمد اجمل شاہ صاحب سنبھلی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ نفوس قدسیہ اپنے زائرین متوسلین کو براب...

شرابی کی نماز جنازہ پڑھی جاے گی کہ نہی

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت ایک سوال عرض ہے کہ شراب پینے کی حالت میں اگر آدمی انتقال کر جاۓ یا کوئی برا کام کرتے وقت انتقال کرجائے تو اس کی نماز جنازہ اور ایصال ثواب وغیرہ کے لئے کیا حکم ہے سائل وسیم اختر نعیمی ::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوہاب ہرمسلمان کے جنازے کی نماز فرض (کفایہ) ہے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان سنن ابوداؤد شریف کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں *الصلاۃ واجبۃ علیکم علی کل مسلم مات برا کان اوفاجرا وان عمل الکبائر* ملخصا (سنن ابوداؤد جلد اول صفحہ 374) ترجمہ ہر مسلمان کے جنازے کی نماز تم پر فرض (کفایہ) ہے نیک ہو یابد اگرچہ ------------  !!! اس نے گناہ کبیرہ کئے ہوں (فتاویٰ رضویہ جلد 7کتاب الجنائز صفحہ 74 مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف) حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ مرتکب کبیرہ مسلمان ہے اور جنت میں جائے گا خواہ اللہ عزوجل اپنے محض فضل سے اس کی مغفرت ...

سلطان الھند حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ پیدائش کیا ہے ؟❣*

 *❣سلطان الھند حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ پیدائش کیا ہے ؟❣* السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش کی تاریخ کتنی ہے. *🔸سائل : محمد شبیر عالم ضیائی🔸* اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ *وعلیکم السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *الجواب* عطاء رسول خواجۂ خواجگان راجۂ ہندوستان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ ولادت میں مؤرخین و تذکرہ نگاروں کا شدید اختلاف ہے بہ اختلاف روایات بیان کیا جاتا ہے - حضرت مولانا محمد شاکر نوری امیر سنی دعوت اسلامی بیان کرتے ہیں کہ " آپکی ولادت کے مختلف سنین 523ھ اور 537ھ کے درمیان لکھے گئے ہیں مگر بحوالہ کلمات الصادقین مؤلف مرأۃ الاسرار نے آپکا بعمر 97/ سال 627ھ میں وصال پانا لکھا ہے - 627/ میں سے 97/ سال عمر کم کردینے سے آپکا سن ولادت 530ھ برآمد ہوتا ہے *(📕 یہی سال ولادت مؤلف مرأۃ الانساب ص:160/ اور خاندان زبیر کنبوی ج:1/ص:316/ وغیرہ نے لکھا ہے - مرقعہ خواجگان نے ص:11/ بحوالہ آئینہ تصوف )* اور بعض دوسرے تذکرہ نویسوں نے آپکی تاریخ ولادت 9/ جمادی الاخ...