داڑھی منڈا کی اذان کا اعادہ
*_🖋️داڑھی منڈا کی اذان کا اعادہ🖋️_*
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com/
_السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ_
_کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں مؤذن ہمارے گاؤں میں ہیں جو اپنی مبارک داڑھی کو بار بار کٹوا دیتا ہے کہنے کے باوجود بھی بات نہیں مانتا ہے کیا اس کی اذان درست ہے ہے رہنمائی فرمائیں_
*_سائل عمران رضا گینرو_*
ا________(🖊)___________
*_وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ_*
*_الجواب بعون الملک الوھاب_* _داڑھی ترشوانا یا منڈانافسق ہے اور ترشوانےیا ٖمنڈانےوالا فاسق ہے اور فاسق اگرچہ عالم ہی ہو اس کی اذان مکروہ اس اذان کا اعادہ کیا جائے۔۔(درمختار) فتاویٰ خلیلیہ جلد اول ص۔208_
ا________(🖊)__________📕فتاوی رضویہ میں ہے. _ولھذا مندوب ہے کہ اگر فاسق _نے اذان دی ہو تو اس پر_ _قناعت نہ کریں بلکہ دوبارہ مسلمان متقی پھر اذان دے_.
_(فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ 388)_
_رمضان شریف کے موقع پر گاؤں میں دیہاتوں میں سحر وافطار کا اعلان ہوتی ہے اور لوگ اسی پر اعتماد کرتے ہیں وہاں فاسق معلن کو دینا جائز نہیں اور اگر دےدے تو اس پر اعتماد کرکے سحر وافطار درست نہیں_ *_ردالمحتار میں ہے... المقصود الاصلی من الاذان فی الشرع الاعلام بدخول اوقات الصلوۃ ثم صار من شعار الاسلام فی کل بلدۃ او ناحیۃ من البلاد الواسعۃ فمن حیث الاعلام بدخول الوقت وقبول قولہ لابد من الاسلام والعقل والبلوغ والعدالۃ فاذا اتصف المؤذن بھذہ الصفات یصح اذانہ والافلا یصح من حیث الاعتماد علیہ._*
*_📘 (ردالمحتار المجلد الاول باب الاذان )_
*_حاصل کلام یہ ہوا کے داڑھی منڈا اگر اذان یا اقامت کہ دے تو ہوجائے گی مگر اذان کا اعادہ کرلینا بہتر ہے جبکہ فتنہ کا اندیشہ نہ ہو اور اقامت کا اعادہ نہیں_*
ا________(🖊)__________
_
*_واللہ تعالی اعلم بالصواب_*
*_✍🏻کتبــــــہ؛_*
_*مولانا امتیاز قمر مدن گنڈی برنی ۔خطیب وامام رضانگرگینرو گریڈیہ جھارکھنڈ الھند*_
_*مورخہ ٢٣جمادی الاخری١٤٤١ھ*_
*_رابطہ،،9113471871_📞*
*_✅✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ مفتی اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھاپور_ _پہاڑی پوسٹ انٹیاتھوک_ _بازارگونڈہ یوپی الھند_*
*_مورخہ؛18/2/2020)_*
_*🖊 تنظیم ائمہ مساجد گروپ🖊*_
_*رابطہ؛📞9918562794)*_
ا________(🖊)__________
_**🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری؛*
ا________(🖊)___________
*📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*
*https://wa.me/+919918562794*
*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻*
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com/
ا________(🖊)__________
Comments
Post a Comment