*🔸بعد نماز جنازہ دعا کیوں مانگتے ہیں ؟🔸*

 *🔸بعد نماز جنازہ دعا کیوں مانگتے ہیں ؟🔸*


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بعد سلام عرض ہے کہ بعد نماز جنازہ جو دعا مانگتے ہیں تو کیوں مانگتے ہیں ؟ بحوالہ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں

*سائل محمد اعظم حسین*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*


*اللّٰھم ہدایة الحق والصواب*

بعد نماز جنازہ جو دعا مانگتے ہیں تو اس سے میت کو نفع پہنچتا ہے یعنی زندوں کی دعا سے میت کوفائدہ ملتا ہے اس لئےبعد نماز جنازہ دعا مانگتے ہیں


📃حضرت علامہ مفتی عبدالواجد قادری علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ دعا وہ خصوصی عبادت

بلکہ _________ !!!

مغزعبادت ہے کہ اس کاحکم وجواز زمان ومکان اورتعدادکی قیدوبند سے آزاد ہے

*" وادعونی استجب لکم "*

کسی آیت وحدیث اجماع وقیاس سے مقامات مذکورہ میں دعا کرنا ممنوع نہیں


بلکہ __________  !!!


ان مقامات پر دعاؤں کے عموم وشمول کی تائید صریح ادلہ شرعیہ سے ثابت ہے


📄حضرت امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ شرح الصدور مصری صفحہ 127 میں فرماتے ہیں *" قد نقل غیر واحد الاجماع علی ان الدعآء ینفع المیت ودلیله من القرآن قوله تعالیٰ والذین جآءو من بعدھم یقولون ربنااغفرلنا ولاخواننا الذین سبقونا بالایمان "*

یعنی متعدد حضرات نے اس پر اجماع نقل فرمایا ہے کہ

بیشک دعا میت کو نفع دیتی ہے اور اس کی دلیل قرآن پاک سے یہ ارشاد خداوندی ہے

اور وہ لوگ جو ان کے بعد آئے عرض کرتے ہیں

اے ہمارے پروردگار !

ہماری مغفرت فرما اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی مغفرت فرما جو ہم سے پہلے ایمان لائے

حضرت سیدنا ملاعلی قاری علیہ الرحمہ شرح فقہ اکبر مصری صفحہ 118 میں فرماتے ہیں

*" ان الدعآء الاحیاء للاموات نفع لھم وقد توارث السلف واجمع علیه الخلف اتفق اھل السنۃ ان الاموات ینفعون من سعی الاحیاء "*

ترجمہ

بیشک زندوں کی دعائیں مردوں کے لئے نفع بخش ہیں

سلف صالحین اورخلف راشدین سب کااس پر اجماع واتفاق ہے

(استدلال کثیرہ کے بعد فرمایا)

کہ اہل سنت کااس پر اتفاق ہے کہ مردے زندوں کی سعی (دعا واستغفار) سے نفع اٹھاتے ہیں

*(📕فتاویٰ یورپ کتاب الصلوٰۃ صفحہ 226 )*

دوسرے صفحے پر لکھتے ہیں کہ حضرت امام شعرانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کشف الغمہ مصری صفحہ 174 میں فرماتے ہیں

*" کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم یحث علی الدعآء والصدقۃ والقرب المہدات للاموات من اقاربھم واخوانھم ویقول ان ذالک ینفعھم "*

ترجمہ

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم صحابہ کرام کو ان دعاؤں صدقوں اورنیکیوں کا شوق دلایاکرتے جو اموات کے لئے بطور ہدیہ ان کے رشتہ داروں اور بھائیوں کی طرف سے بھیجی جاتی تھی

اور فرماتے تھے بیشک یہ سب انہیں نفع دیتا ہے

چند سطر کے بعد لکھتے ہیں

سنن ابی داؤد ابن ماجہ اور بیہقی شریف میں حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مرفوعاً روایت ہے

*" اذاصلیتم علی المیت فاخلصوا لہ الدعآء "*

ترجمہ جب میت پر نماز پڑھ چکو تو اخلاص کے ساتھ اس کے لئے دعا کرو

*(📒حوالہ سابق صفحہ 227)*

اس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ

بعد نماز جنازہ میت کو نفع پہنچانے کے لئے دعا مانگتے ہیں اور زندوں کی دعا سے مردوں کو نفع پہنچتا ہے اور اس کی ترغیب خود حضور سرور کائنات معلم انسانیت سرکار رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کو دی ہے

بحمدہ تبارک و تعالیٰ ہم اہل سنت اسی لئے بعد نماز جنازہ میت کے لئے دعا کرتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یقیناً ہماری دعاؤں سے ہمارے مردوں کو نفع ملتا ہے

اس زمانے میں بعد نماز جنازہ دعا سے روکنا بدمذہبوں کی جہالت و شرارت وخبابث ہے


لہذا _______.!!!


سنیوں کو ان کے جھانسے میں نہیں آنا چاہئے

سلف وصالحین و بزرگان دین کے طور وطریقہ پر عمل کرنا چاہیے


*🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر*

*۲۴ محرم الحرام ٢۴۴۱؁ھ بروز اتوار* https://wa.me/+919838501782

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منتظمین فیضان غوث وخواجہ گروپ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟