Posts

Showing posts from July, 2021

نکاح پڑھانے کاصحیح طریقہ کیاہے؟

 *❣️نکاح پڑھانے کاصحیح طریقہ کیاہے؟❣️*  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  نکاح پہلے عورت کو قبول کروایا جائے یا مرد کو  اور انسب طریقہ کونسہ ہے  اسلم مشتاق  نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ؛؛  علمائے کرام کی بارگاہ میں گزارش ہے کہ؛ نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟؟ خلاصہ تحریر فرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم ہوگا؛ ا________(🖌️)___________ *الجواب ہدایۃ الحق بالصواب؛*  نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ دولہن اگر بالغ ہو تو نکاح پڑھانے والا دولہن ورنہ اس کے ولی سے اجازت لے؛  دولہا کو کلمہ اور ایمان مجمل اور مفصل پڑھادے تو بہتر ہے پھر خطبہ نکاح پڑھے کہ ایجاب و قبول سے پہلے پڑھنا مستحب ہے اور بعد میں جائز ہے؛  اور کم سے کم دو گواہوں کی موجودگی میں دولہا کی طرف مخاطب ہو کر یوں کہے کہ میں فلاں بنت فلاں کو اتنے مہر کے عوض آپ کے نکاح میں دیا کیا آپ نے قبول کیا؛ اگر دولہا نے کہا ہاں میں نے قبول کیا تو نکاح ہو گیا مگر یہ ضروری ہے کہ ایجاب و قبول  کے الفاظ اتنی بلند  آواز سے کہے جائیں کہ کم...

چوری کرناکتنابڑاگناہ ہےاوراس کی سزاکیاہے

*🖊چوری کرناکتنابڑاگناہ ہےاوراس کی سزاکیاہے🖊*  اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ اسلام میں چوری کرنا کتنا بڑا گناہ ہے اور چوری کی سزا کیا ہے قران و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت کریں  ساٸل   *احمدرضا*  ا________(🖊)__________ وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎  *الجواب بعون الملک الوھاب*  وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْۤا اَیْدِیَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ *(۳۸)سورہ ماٸدہ*   اور جو مرد یا عورت چور ہو تواللہ کی طرف سے سزا کے طور پران کے عمل کے بدلے میں ان کے ہاتھ کاٹ دو اوراللہ غالب حکمت والا ہے۔ فَاقْطَعُوْۤا اَیْدِیَهُمَا تو ان دونوں کے ہاتھ کاٹ دو۔  اس آیت میں چور کی سزا بیان کی گئی ہے کہ شرعی اعتبار سے جب چوری ثابت ہوجائے تو چور کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ چوری کرنے کا شرعی حکم اور ا س کی وعیدیں   چوری گناہِ کبیرہ ہے اور چور کے لئے شریعت میں سخت وعیدیں ہیں ، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،...

عورتوں کولوہےوچھلےکاکڑاپہنناکیساہے اوردیگر دھاتوں کاحکم مردوعورت کےلئے کیاہےاورکانٹےداردرخت گھر میں لگاناکیساہے🖊*

*🖊عورتوں کولوہےوچھلےکاکڑاپہنناکیساہے اوردیگر دھاتوں کاحکم مردوعورت کےلئے کیاہےاورکانٹےداردرخت گھر میں لگاناکیساہے🖊*  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام ان مسائل میں👇🏻👇🏻 1: عورتوں کو لوہے کا کڑا پہنا کیسا ہے کڑا یا چھلہ دونوں کے بارے میں جواب عنایت فرمائیں۔  2: ناگ پھنی (کاٹے دار درخت) کا پیڑ گھر میں لگانا کیسا ہے جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پیڑ کو گھر میں لگانے سے نظر بد نہیں لگے گی اور بعض کا کہنا ہے کہ کاٹے دار درخت لگانے سے گھر میں فرشتے نہیں آتے کس کی بات درست ہے سائل۔ *محمد تنویر احمد* قادری اسمٰعیلی۔بنارس ا________(🖊)__________ وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎  *الجواب بعون الملک الوھاب*   1...سونے چاند ی کے علا وہ د وسری د ھاتوں  مثلاً  لوھے وغیرہ کے زیورات کڑا مردیاعورت کسی کو پہننا جائز نہیں ان دھاتوں کو پہن کر مرد یا  عورت کسی نے بھی نماز پڑھی تو نماز مکروہ تحریمی ھوگی   *(📘ایساہی فتاوی فیض الرسول ج 2 ص  566 وجنتی زیور ص 310)*  2 ....کانٹے دار پودے لگانے سے بھی ...

والدین اگربدمذہب ہوجائیں تو اولاد کاان سےرشتہ رکھناکیساہے🖊*

*🖊والدین اگربدمذہب ہوجائیں تو اولاد کاان سےرشتہ رکھناکیساہے🖊*  السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ اگر ماں باپ بد مذہب ہو گیۓ تو اولاد کا ان سے رشتہ رکھنے کا حکم کیا ہے  سائل *نویدخان*  ا________(🖊)__________            وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  *الجواب بعون الملک الوھاب*   والدین اگرچہ کافر و گمراہ ہوں ان سے حسن سلوک، تعظیم اور ان کی اطاعت ضروری ہے لیکن اگر وہ شرک یا گناہ کرنے کا حکم دیں تو ان کی اطاعت نہ کی جائے کیونکہ لا طاعة المخلوق في معصية الخالق. خالق کی نافرمانی کرنے میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں. اسی طرح اگر وہ کسی فرض چیز کو چھوڑنے کا کہیں، مثلاً نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ تو اس وقت بھی ان کاحکم ماننا لازم نہیں.  *چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:*  وَاِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤى اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌۙ-فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا٘. الآیۃ  ترجمہ: اور اگر والدین تجھ پر کوشش کریں کہ تو کسی ایسی چیز کو میرا ...

جومچھلی سوکھاکررکھ لی جاتی ہے اس کاکھاناکیساہے

*🖊 جومچھلی سوکھاکررکھ لی جاتی ہے اس کاکھاناکیساہے 🖊*  السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام کہ سوکھی ہوئی یا اُبال کر سکھاکر رکھی جانے والی سوکھی مچھلی جسکو سوسکھٹی بھی کہتے ہیں اسکا کھانا جائیز ہے یانہیں المستفی *محمد عبد الجلیل اشرفی*  ا________(🖊)__________             *الجواب بعون الملک الوھاب*  حضور سیدی سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ والرضوان فتاوی رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں مچھلی تر ہو یا خشک، مطقا حلال ہے قال تعالٰی واحل لکم صید البحر  اللہ تعالٰی نے فرمایاحلال کیا گیا تمھارے لئے بحری شکار کو  *( 📗القرآن الکریم ۵ /۹۶)*  سوائے طافی کے جو خود بخود بغیرکسی سبب ظاہر کے دریا میں مرکر اترا  آتی ہے  *عالمگیری میں ہے*  السمک یحل اکلہ الاماطفا منہ  مچھلی کھانا حلال ہے ماسوائے پانی پر تیرنے والے مرکر  *(📙 فتاوٰی ہندیۃکتاب الذبائح    الباب الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۲۸۹)*  ہاں اگر وہاں سوکھی مچھلی ماہی دریا کے سوا کسی خشکی کے جانور کا نام ہے، جیسے ریگ م...