بہرے کی امامت کا حکم
*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚بہرے کی امامت کا حکم📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com/
السلام علیکم
کیافرماتےہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں
زید ایک مسجد کا امام ہے لیکن وہ بہرا ہے اسکو سنائی نہیں دیتا لیکن وہ سنائی دینے والی مشین دونوں کانوں میں لگاتے ہیں جس سے انکو بہت اچھا سنائی دیتا ہے اگر درمیان نماز کوئی لقمہ دیتا تو لقمہ بھی سنائی دیتا ہے اور سمجھ بھی جاتے ہیں سننےمیں الئہ جدیدہ سے کوئی دقت بھی نہیں ہوتی
تو بتائیں مزکورہ امام کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی کراہت و قباحت تو نہیں ہوتی
لیکن وہ با صلاحیت بہترین عالم دین بھی ہیں باحوالئہ کتب فقہ دیکر دارین کے نعمتوں کے حقدار بنے
*سائل: الیاس رضا*
______💠⚜💠___________
*وعَلَيْكُم اَلسَلامُ وَ رَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
سب سے اول و اہم بات ذہن نشیں فرماٸیں کہ امامت کیلٸے سب سے زیادہ مستحق و لاٸق امامت وہ شخص ہے جو صحتِ نماز و فسادِ نماز کے مسائل سے زیادہ آگاہ ہو اور اگر سب علم میں برابر ہیں تو پھر وہ لاٸق امامت ہے جو تجوید قرآت کے لحاظ سے سب سے اچھا ہو
*(📕 عامہ کتب فقہ )*
*📑اعلی حضرت علیہ الرحمۃ سے بہرے کی امامت کے تعلق سے سوال کیا*
بہرے کے پیچھے تراویح یا فرض نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب : جائز ہے اور اس کا غیر بہتر ہے اگر یہ علم وقرأت میں
افضل نہ ہو
*(📚 فتاوٰی رضویہ جلد 5 ص 605 )*
🔖لیکن بہرے کی امامت کے متعلق کچھ باتوں میں خرابی آتی ہے اور وہ یہ کہ انسان نسیان سے مشتق ہے اور وقت سہو امام اصلاح مقتدیوں کے بتانے سے ہوتی ہے اور وہ سمع پر موقوف ہے اور اگر امام بہرا ہو اور مقتدی کی اصلاح کو سماعت نہ کر سکتا ہو تو پھر نماز فاسد یا مکروہ تحریمی ہو جاٸیگی مثلا قاعدہ آخیرہ چھوڑ کر اٹھا مقتدی کا بتانا نہ سنا یا زاٸد سجدہ کر دیا فرض باطل ہو گیا یا قاعدہ اولی چھوڑا اور بتانے پر مطلع نہ ہو کر سلام پھیر دیا وغیرہ وغیرہ یہ سب ایک بہرے ہونے پر خرابی آ سکتی ہے
*💫لیکن صورت مسٸولہ میں اگر واقع زید جو کہ عالم باصلاحیت ہے اور عدم جواز کی کوٸی اور وجہ نہ ہو اور وہ مشین کے ذریعے اپنی قوت سماعت حاصل کرتا ہے اور مشین نماز میں مخل نہ ہوتا ہو جو خرابی ایک بہرے امام سے ہو سکتی ہے وہ زید سے نہ ہوتی ہے تو زید کی امامت جاٸز ہے :*
*واللہ اعلم ورسولہ*
_______💠⚜💠___________
*✍🏻از قلم: حضرت علامہ مولانا محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ مدظہ العالی والنورانی مسـجد نور جاجپور اڑیسہ۔*
*+918369465176*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: حضرت علامہ مفتی منظور احمد یار علوی جوگیشوری ممبئی۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
Comments
Post a Comment