سورہ فاتحہ کے بعد سورہ ملانا بھول جائے رکوع میں یاد آئے تو کیا کرے؟؟
سوال:سورہ فاتحہ کے بعد سورہ ملانا بھول جائے رکوع میں یاد آئے تو کیا کرے؟؟ سجدہ سہو کرے یا واپس لوٹ جائے قیام میں؟ سائل:جنید رضا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جواب:اگر فرض کی پہلی دو رکعات اور باقی کسی بھی نماز مثلا وتر،سنت مؤکدہ، سنت غیرمؤکدہ،نفل کی کسی بھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گیا اگر اسے رُکوع میں یاد آیا تو فوراً کھڑے ہوکر سورت پڑھے پھررُکوع دوبارہ کرے پھر نمازتمام کرکے سجدۂ سَہْو کرے اوراگر رُکوع كے بعد سجدہ میں یاد آیا تو صرف اَخِیر میں سجدۂ سَہْو کرلے نماز ہوجائے گی۔ سورت ملانا بھول گیا رکوع میں یاد آیا تو کھڑا ہوجائے اور سورۃ ملائے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدہ سہو کرے اگر دوبارہ رکوع نہ کرے گا تو نماز نہ ہوگی۔ (قانون شریعت،ص 183،مكتبة المدينه،کراچی) اگر سورۂ فاتحہ پڑھ کر سُورت ملانا بھول گیا اور رکوع میں یاد آیا تو حکم ہے رکوع کو چھوڑے اور قیام کی طرف عود کرکے سورت پڑھے اور رکوع میں جائے حالانکہ واجب کے لئے فرض کا چھوڑنا جائز نہیں ولہذا اگر پہلی التحیات بھول کر پورا کھڑا ہوگیا اب عود کی اجازت نہیں مگر سُورت کے لئے خود شرع نے عود کا ...