مردے کو کفن پہناتے وقت نیت باندھنا درست نہیں
مردے کو کفن پہناتے وقت نیت باندھنا درست نہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام کفن پہناتے کے وقت جو مردے کی نیت باندھتے ہیں وہ درست ہے یا نہیں مدلل جواب عنایت فرمائے سائل محمد عتیق رضا واحدی ا________(🖊)__________ وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ *الجواب بعون الملک الوھاب* مردے کو کفن پہناتے وقت نیت باندھنا درست نہیں جیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ بہارشریعت میں تحریر فرماتے ہیں میّت کے دونوں ہاتھ کروٹوں میں رکھیں سینہ پر نہ رکھیں کہ یہ کفار کا طریقہ ہے *📗الدرالمختارکتاب الصلاۃ باب صلاۃ الجنازۃ ج۳ ص۱۰۵* بعض جگہ ناف کے نیچے اُس طرح رکھتے ہیں جیسے نماز کے قیام میں یہ بھی نہ کریں *📗بہارشریعت حصہ چہارم* *سوفٹویرص819میت کے نہلانے کابیان* واللہ...