زمین وغیرہ کی خریدوفروخت میں دلالی کرناکیسا ہے
*🖊زمین وغیرہ کی خریدوفروخت میں دلالی کرناکیسا ہے🖊 *السلام علیکم ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ* کیافرماتے ہیں علماۓکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زمین کی پلاٹنگ کرنے والے مالک کو جوشخص کسٹمر لا کے دیتا ہے پھر اس سے کچھ پیسے وصول کرتا ہے ایسا کرنا جائز ہے یا نہی مدلل جواب دیکر شکریہ کا موقع عنائت فدمائیں سائل👈 *صــــــلاح الــــــدیــــن سـیـتــاپــوری* ا________(🖊)__________ *الجواب بعون الملک الوھاب* دلالی ایک ذلیل پیشہ ہے ذلت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، فتح القدیر میں دلال کو خاکروب و حجام کے ساتھ شمار کیا ہے عبارت یہ ہے اماشہادۃ اہل الصناعات الدنئیۃ کالکساح والزبال والحائک والحجام والاصح انھا تقبل لانہا قدتولاھاقوم صالحون فمالم یعلم القادح لایبنی علی الصناعۃ ومثلہ النخاسون و الدلالون گھٹیا کاروبار کرنے والوں کی شہادت مثلا جاروب کش، ماشکی، جولاہا، حجام کی تواصح یہی ہے کہ قبول کی جائے گی کیونکہ یہ کام بہت سے صالح اور بزرگ لوگ بھی اپناتے رہے تو جب تک واضح طور پر مانع طعن وجرح نہ ہو محض کسی کاروبار کو عدم صحت شہادت کی بنیاد نہیں...