علم غیب مصطفی ذاتی ھے
*علم غیب قرآن و حدیث کی روشنی میں؟* کیا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علمِ غیب کا ذکر قرآنِ پاک میں موجود ہے؟ سائل : عبداللہ میانوالی بسمہ تعالیٰ الجواب بعون الملک الوھّاب اللھم ھدایۃ الحق و الصواب جی ہاں! بلاشک و شبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علمِ غیب کا ذکر قرآنِ پاک میں کئی مقامات پر موجود ہے لیکن سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے علمِ غیب سے متعلق مسلمانوں کا عقیدہ کیا ہے ؟ اس حوالے سے چند باتیں پیشِ نظر رہیں گی تو اِنْ شَآءَ اللہُ کوئی گمراہ جو مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علمِ غیب کا منکر ہے وہ کسی مسلمان کو گمراہ اور پریشان نہیں کر سکے گا۔ چنانچہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں : 1- بے شک غیرِ خدا کے لیے ایک ذرہ کا علمِ ذاتی نہیں، اس قدر (یعنی اتنی بات) خود ضروریاتِ دین سے ہے اور اس کا منکر کافر ہے۔ 2- بے شک غیرِ خدا کا علم اللہ پاک کی معلومات کو حاوی نہیں ہوسکتا، برابر تو درکنار۔ تمام اَوّلِین و آخِرین، اَنبیاء و مُرسَلین، ملائکہ و مقربین سب کے علوم مل کر...