Posts

Showing posts from April, 2023

قبر والوں کو سلام کیسے کریں

🌹 *قبر والوں کو سلام کیسے کریں*🌹 🌹🌹 *سوال نمبر 1518* 🌹🌹 السلامُ علیکم و رحمۃ وبرکاتہ سوال - قبر والو کو سلام کیسے کرے زید دلیل مانگتا ہے کتاب سے 🌹سائل🌹محمد وسیم کولکاتہ9330605507 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹👇👇جواب👇👇🌹 قبر والوں کو سلا م کرنے کےمتعلق مند رجہ ذ یل روایات کتب احاد یث میں مذ کور ھیں 👇 حضرت بر ید ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں سکھایاکرتے تھے کہ جب وہ قبور کی زیارت کےلئےجائیں تو کہیں ,, *السلام علیکم اھل الد یار من المومنین والمسلمین وانا ان شاء اللہ بکم للاحقون* ,,  🌹 ترجمہ 🌹 اے اھل قبور مومنین و مسلمین تم پر سلامتی ھو اور ان شاءاللہ  ھم بھی ضرورضرور تم سے ملنےوالےھیں ۔۔ ( *مسلم شریف کتاب الجنائز باب مایقال عند دخول القبورحد یث نمبر 975* )  حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مد ینہ کے قبرستان سے گزر ے توقبروں کی طرف متوجہ ھوکر فرمایا ,, *السلام علیکم یا اھل القبور یغفر اللہ لناولکم* ,,  🌹ترجمہ🌹 اے اھل قبور تم پر سلامتی ھو اللہ تعالی ھماری اورتمہاری مغفرت فرم...

سنیچر کے دن کو منحوس سمجھنا کیسا ھے

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام جیسا کہ آ ج کے دور میں ایک بات مشہور ہے کہ شادی. وغیرہ کی تاریخ سنیچر کے دن نہیں رکھنی چاہئے کیونکہ یہ دن منحوس ہے لہذا التماس ہے کہ سنیچر کی اہمیت کو اجاگر فرمائیں۔  *سائل.....عقیل احمد خان بہرایچ شریف* ===================== وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم *الجواب بعون الملک الوھاب:* اور دنوں کی طرح سنیچر بھی اللہ تعالیٰ کے دنوں میں سے ایک ہے اسے نحوست سے تعبیر کرنا اسلامی تعلیم ونظریہ کے سراسر خلاف ہے۔ شرع پاک نے کسی دن مہینے کو نحوست والا کہکر بیاہ شادی سے منع نہیں کیا لہذا جو لوگ اسے منحوس جانکر شادی نہیں کرتے وہ غلطی پر ہیں انہیں اس تصور و باطل نظریہ سے گریز کرتے ہوئے یہ سمجھنا ضروری ہیکہ اسلام میں کوئی دن و مہینہ نحوست وبدشگونی کا نہیں نیز زمانے اور مہینے اپنے اندرکوئی تاثیر نہیں رکھتے، اچھا برا ہونا ان پر موقوف نہیں، اور نہ ہی تقدیرالہٰی میں انکا کچھ دخل ہے ارشاد حدیث ہے : *لا عدوی ولا طیرة ولا ھامة ولاصفر اخرجاه وزاد مسلم (ولانوءولاغول)* سیدنا ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ ف...

پیسے کی زکوة کیسے نکالیں

 *السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ*  حضرت مفتی صاحب قبلہ آپ سے چند سوالات ہیں جواب عنایت فرمائیں ( المستفتی افسر رضا ضلع مؤ گھوسی) (1)کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے پاس ساڑھے آٹھ تولہ سونا ہے اس کی زکوٰة کیسے نکالی جائے گی کیا اس سونے کو بازار میں فروخت کرکے جو قیمت وصول ہو اسی پر چالیسواں حصہ ادا کریں گے یا کوئی اور صورت ہے ادا کرنے کی رہنمائی فرمائیں (2) بکر کے پاس تین لاکھ روپئے تھے اس نے بینک میں جمع کرادی ہے اور سال گزر گیا ہے کیا اس پر بھی زکوٰة ہوگی  (3) خالد نے اپنے پڑوسی کو ڈیڑھ لاکھ روپیہ بطور قرض دے رکھا ہے اور وہ پڑوسی سعودیہ چلا گیا ہے دریافت یہ کہ قرض دی گئی رقم پر بھی زکوٰة ہے  (4) عمر نے اپنی بیٹی کو تیس ہزار روپیہ دیکر مالک بنا دیا چند سال گزر گئے اب تک وہ رقم اس کے پاس محفوظ ہیں کیا اس رقم پر بھی زکوٰة ہوگی  (5) زکوٰة  ادا کرنے کے لئے زیور اور روپیہ پر سال کا گزرنا کیا شرط ہے  وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ   *باسمه تعالی الصلاة والسلام علی رسوله الأعلی*  سونے کا نصاب مکمل ہونے ...

صدقۂ فطر کے اعلان میں فقط "گیہوں" کا تذکرہ

  *صدقۂ فطر کے اعلان میں فقط "گیہوں" کا تذکرہ ــــ ایک لمحۂ فکریہ*⚖️ 🌾➖➖➖➖ 🌴 صدقۂ فطر *بدنی زکوٰۃ* کی ایک صورت ہے، جس میں صاحبانِ استطاعت رمضان المبارک کے روزوں کے بحسن وخوبی اختتام پر سَروں کی گنتی کے حساب سے اپنے اور اپنے زیرِ پرورش افراد کی جانب سے کچھ اناج یا ان کی قیمت راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں. ➖➖➖➖       *صدقۂ فطر کے منصوص اجناس*                  ـــــــــــــــــــــــ   🌴صدقۂ فطر کی مقدار اور اس کے اجناس کے بارے میں نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے :  ⚖️ صدَقةُ الفِطْرِ صاعٌ من تَمْرٍ، أو صاعٌ من شعِيرٍ أو مُدّانِ من حِنْطَةٍ،  عن كلِّ صغير و كبير، وحُرٍّ وعبدٍ. أخرجه الدارقطني (٢/١٤٣)، وابن الجوزي في «التحقيق » (١٠١٢) عن عبدالله بن عمر  ⚖️  صدَقةُ الفِطْرِ صاعٌ من تَمْرٍ، أو صاعٌ من شعِيرٍ أو مُدّانِ من حِنْطَةٍ، عن كلِّ صغيرٍ و كبيرٍ، وحُرٍّ وعبدٍ. {أخرجه السيوطي (٩١١ هـ)، الجامع الصغير ٤٩٧٥  عن ابن عمر } ⚖️ عن عبدالله بن عمر: أمرنا رسولُ اللهِ ﷺ أن نُخرجَ صدقةَ الفطرِ عن كلِّ صغ...