786روپے نکاح کا مہر مقرر کرناشرعا كيسا هے؟
*🔸786روپے نکاح کا مہر مقرر کرناشرعا كيسا هے؟🔸* *السلام علیکم ورحمة الله وبركاته* *کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں* *کہ آج کل کچھ لوگ نکاح میں 786روپے مہر مقرر کرتے ہیں* *تو کیا اس سے نکاح ہو جائے گا* *؟؟* *🌹المستفتی🌹 ، محمد بلال رضوی* اــــــــــــــــ🔸🔹🔸ـــــــــــــــــ *وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته* *✍الجواب بعون الملك الوهاب:* *نکاح ہو جائے گا لیکن مہر 786/روپے کے بجائے بارہ سو پچیس (1225) روپے مہر واجب ہوں گے. بارہ سو پچیس میں احتیاط کے طور پر تقریباً سو روپے بڑھا دیں کیونکہ کہ اس وقت کے چاندی کی قیمت ممکن ہے آج کے دن کے اعتبار سے زیادہ رہی ہو*. *کم سے کم مہر کی قیمت 10/ درہم چاندی ہے اور دس درہم کا وزن 32.6/ گرام ہے، مہر متعین کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ مہر 32.6/ گرام چاندی یا اس کی قیمت سے کم نہ ہو.* *کہ* *ہدایہ میں ہے "ولو سمی اقل من عشرۃ فلھا العشرۃ عندنا"* *(جلد٥؛ ص١٣٧)* دس درہم کی مقدار یا ریٹ آج کل کتنا بنتا ہے؟ جواب 10 درہم کا وزن2 تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہے ، اور موجودہ اوزان کے بموجب...