حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کس تاریخ کو واقع ہوئی
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل کے بارے میں
سوال حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کس تاریخ کو واقع ہوئی
سائل محمد قمر الدین رضوی گودھرا گجرات
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com/
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجـــــواب👇🏻
حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃوالرضوان اپنی کتاب خطبات محرم میں تحریر کرتے ہیں کہ
پینتالیس 45 سال چھ6 ماہ چند روز کی عمر میں بمقام مدینہ طیبہ پانچ5 ربیع الاول 49 ہجری میں آپ نے وفات پائ اور جنت البقیع میں حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پہلو مدفون ہوئے
خطبات محـــرم صفحہ 278
حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت 5ربیع الاول 50ھ بعض کے نزدیک 49ھ بعض کے نزدیک 51ھ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ ملک الموت کو خوش آمدید کہا
ماخوذ تاریخ الخلفاء صفحہ ۱۹۳
گدائے حضور تاج الشریعہ
محمد عارف رضوی انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی
Comments
Post a Comment