Posts

Showing posts from May, 2021

قضاء کی کتنی قسمیں ہیں

  قضاء کی کتنی قسمیں ہیں السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ قضاء کی کتنی قسمیں ہیں اور غوث اعظم کی رسائی قضاء مبرم تک ہے اس سے کون سی قضاء مراد ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی  سائل محمد جاوید احمد خان قادری بلرامپور وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ  الجواب بعون الملک الوھاب  صورت مستفسرہ میں عرض ہے تقدیر قطعا ایسی چیز نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے تقدیر کی تین اقسام ہیں   (  ۱) تقدیر مبرم حقیقی (۲ ) تقدیر غیر مبرم حقیقی(۳ ) تقدیر معلق  پہلی قسم کا آخری فیصلہ ہوتا ہے جسکو حکم ربی سے لوح محفوظ پر لکھدیا جاتا ہے اور اس میں تبدیلی ممکن نہیں  اسکی مثال جیسے قوم لوط پر عذاب الہی  قال اللہ تعالٰی فی القرآن الکریم  یاابراھیم اعرض عن ھذا انہ قد جاء امر ربک وانھم آتیھم عذاب غیر مردود  سورہ ھود   ۱۱ : ۷۶  قسم دوم تقدیر مبرم غیر حقیقی جس تک خاص اکابر اولیا کی رسائی ہوسکتی ہے سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ اسی کے تعلق سے فرماتے ہیں  میں قضائے مبرم کو رد ...

اگر کوئی شخص قرآن پاک کی تلاوت سے نابلد ہو اس قدر کہ اگر وہ کوشش بھی کرے تو پڑھنا نہ سیکھ سکے تو ایسے شخص کی نماز میں قرات کے متعلق شرع شریف میں کیا حکم ہے

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں *اگر کوئی شخص قرآن پاک کی تلاوت سے نابلد ہو  اس قدر کہ اگر  وہ کوشش بھی کرے تو  پڑھنا نہ سیکھ سکے  تو ایسے شخص کی  نماز میں قرات کے متعلق شرع شریف میں کیا حکم ہے آیا غیر عربی مثلا اردو یا فارسی وغیرہ  میں ایسے شخص کو قرات کرنے کی اجازت ہے یا نہیں  اگر ہے تو کس طرح  قرات  کرے گا  مثلا اردو میں کرنا ہوتو کیا طریقۂ کار ہوگا*  مدلل مفصل جواب عنایت فرمائیں سائل۔۔ محمد صلاح الدین قادری اتر دیناجپور بنگال       وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎   الجواب بعون الملک الوھاب ایسے شخص پر واجب ہے کہ وہ اتنا قران کا پڑھنا سیکھے جس سے کہ نماز ہو جاے لیکن اگر کوشش کے باوجود بھی نہیں سیکھ پاتا ہے تو سیکھنے کے دوران جو اس نے نمازیں ادا کی ہیں ہو جاٸیں گی  اور اس کو زندگی بھر سیکھنے کی کوشش کرنی ہے۔    لیکن اس بات کی کہیں اجازت نہیں ہے کہ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں قرأت کرے ۔ ہاں امام اعظم رضی ...

زکوٰۃ کی نیت سے رکھی ہوئی رقم چوری ہو جائے تو اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہے کیا زکوٰۃ پھر بھی واجب ہوگی ۔

 السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  محترم اس مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ زکوٰۃ کی نیت سے رکھی ہوئی رقم چوری ہو جائے تو اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہے کیا زکوٰۃ پھر بھی واجب ہوگی ۔  سائل : سلطان احمد پاکستان  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  *جواب* صورت مسئولہ میں زکوۃ ادائیگی کے لئے فقیر شرعی کو مالک بنا کر اس کے یا اس کے نائب کے قبضہ میں دینا شرط ہے جب یہ شرائط نہیں پائی گئیں تو زکوۃ کی رقم محض الگ کرنے سے زکوۃ ادا نہ ہوگی لہذا اس پر لازم ہے کہ اس سال کی زکوۃ پھر سے ادا کرے  جیسا کہ رد المحتامیں ہے کہ " ( و لا یخرج عن العھدۃ بالعزل ) فلو ضاعت لا تسقط عنه الزکاۃ ، و لو مات کانت میراثا عنه بخلاف ما اذا ضاعت فی ید الساعی لان یدہ کید الفقراء " اھ یعنی محض زکوۃ کی رقم الگ کرنے سے بری الذمہ نہ ہوگا لہٰذا الگ کی گئی رقم ضائع ہوگئی تو زکوۃ ساقط نہ ہوگی اور اگر زکوۃ کی رقم الگ کرکے کوئی مر گیا تو وہ رقم میراث بن جائے گی ، لیکن جب زکوۃ  وصول کرنے والے عامل کے ہاتھ میں زکوۃ ضائع ہوئی تو پھر  دوبارہ دین...

دیہات میں جمعہ کی نماز کے کیا شرائط ہیں کم سے کم کتنی آبادی ہونی چاہئے جس سے جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہو؟🧡*

 *🧡دیہات میں جمعہ کی نماز کے کیا شرائط ہیں کم سے کم کتنی آبادی ہونی چاہئے جس سے جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہو؟🧡* ا__________♻️____________ *فدایان مسلک اعلیٰ حضرت گروپ* السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ* کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسٔلہ میں کہ دیہات میں جمعہ کی نماز کے کیا شرائط ہیں کم سے کم کتنی آبادی ہونی چاہئے جس سے جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہو، مدلل جواب ارسال فرمائیں  *ســــائل👈🏻خـــالـد خـــان بھـــوپالی* ا___________♻️___________ *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *✍🏼الـجوابــــــــ بعـون المـلک الـوہاب؛* *سرکار اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے ظاہر الروایہ پر فتوی دینے کے باوجود امام یوسف کی رواہت کے تعلق سے (👈🏻📓فتاوی رضویہ مترجم ج ۸ ص ۳۴۷ پر فرمایا)*  *ہاں ، ایک روایت نادرہ پر امام یوسف رحمۃ اللہ علیہ سے یہ آئی ہے جس آبادی میں اتنے مسلمان مرد عاقل بالغ ایسے تندرست جن پر جمعہ فرض ہو سکے آباد ہوں کہ وہاں اگر بڑی سے بڑی مسجد میں جمع ہوں تو نہ سما سکیں یہاں تک کہ انہیں جمعہ کیلئے مسجد جامع بنانی پڑے وہ صحت جمعہ کیلئ...

والدین کی پاؤں بوسہ لینا کیسا/ قبر کو بوسہ لینا کیسا ہے؟

 *🍒👈والدین کی پاؤں بوسہ لینا کیسا/ قبر کو بوسہ لینا کیسا ہے؟ 👉🍒*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍒))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_* *📡  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍒))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🍒)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🍒)*  *🍒الســوال ــــــــــــــ️👇*  *علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ماں باپ کے انتقال کے بعد جنازہ اٹھ کر جائے گھر سے تو ان کے پیروں کے تلووں کو چومنا کیسا ہے اور اگر قبر پر  ماں باپ کی جائیں تو ایک صاحب بتا رہے تھے کہ باپ کے سر کی طرف سے اور ماں کے قدموں کی طرف سے چومنا بوسہ لینا چاہیے حضرت کیا یے صحیح ہے یا غلط حضرت جواب عنایت فرمائیں*  *_المستفتی محمد فہیم رضا رامپور_*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍒))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🍒)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🍒)*  *🍒👈بســم اللـہ الـرحمـن الـرحیـم👇*  *🍒👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)*  *1 جی والدین کی پاؤں چومنے میں کوئی حرج نہیں* *2 اور صاحب جو مسئلہ بیان کر رہے ہیں وہ غلط ہے*  *3 اور قبر  کو...

صلاۃ التسبیح کی نماز جماعت سے ہو سکتی ہے کیا ؟

صلاۃ التسبیح کی نماز جماعت سے ہو سکتی ہے کیا ؟   السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ صلاۃ التسبیح کی نماز جماعت سے ہو سکتی ہے کیا ؟ شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے ۔  المستفتی : محبوب علی اشرفی باسنی ناگور راجستھان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ جواب صلوة التسبیح کی نماز نفل نمازوں میں بہت عظیم الشان نماز ہے ، جس کی بڑی فضیلت اور بڑا ثواب ہے لیکن نفل نماز کی جماعت تداعی کے ساتھ کرانا مکروہ تنزیہی ہے اور بلا تداعی نفل کی جماعت  کرانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ جماعت نفل کے بارے میں ہمارے ائمہ کرام رضوان الله تعالی علیهم اجمعین کا مذہب معلوم و مشہور اور عامه کتب مذہب میں مذکور و مسطور یہ ہے کہ بلا تداعی مضائقہ نہیں اور تداعی کے ساتھ مکروه ہے جیسا کہ غنیۃ المتملی میں ہے کہ " و اعلم ان النفل بالجماعة علی سبیل التداعی مکروه علی ما تقدم ماعد التراویح و صلاة الکسوف و الاستسقاء " اھ ( غنیۃ المتملی ص 432 ) اور درمختار میں ہے کہ " لا یصلی الوتر و لا التطوع بجماعة خ...

اکیلے نماز پڑھنا ہو تو رکوع سے اٹھ کر سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد ربنا لک الحمد بھی پڑھنا ضروری ہیں اگر نہیں پڑھا تو کیا نماز نہیں ہوگی

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 💖💖💖💖💖💖💖💖 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جب اکیلے نماز پڑھنا ہو تو رکوع سے اٹھ کر سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد ربنا لک الحمد بھی پڑھنا ضروری ہیں اگر نہیں پڑھا تو کیا نماز نہیں ہوگی ۔ برائے کرم جواب حوالے کے ساتھ عنایت فرمائیں ۔  المستفتی : عثمان غنی امجدی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ  *جواب* نماز میں رکوع سے اٹھتے ہوئے امام کے لئے " سمع اللہ لمن حمدہ " کہنا  اور مقتدی کا " ربنا لك الحمد " کہنا اور اگر نماز پڑھنے والا منفرد ہے تو اس کا دونوں کہنا سنت ہے اگر نہیں کہا تب بھی نماز ہو جائے گی مگر سنت کے خلاف ہوگی جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " فإن كان إماماً يقول: سمع الله لمن حمده بالإجماع، وإن كان مقتدياً يأتي بالتحميد ولايأتي بالتسميع بلا خلاف، وإن كان منفرداً الأصح أنه يأتي بهما، كذا في المحيط. وعليه الاعتماد، كذا في التتارخانية وهو الأصح " اھ ( فتاوی عالمگیری ج 1 ص 74 ) اور در مختار میں ہے کہ " ثم يرفع رأسه من ركوعه مس...

غیر مسلم کے سر میں درد ہو تو قرآن پڑھ کر دم کر سکتے ہیں یا

 السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال اگر کسی غیر مسلم کے سر میں درد ہو تو قرآن پڑھ کر دم کر سکتے ہیں یا نہیں علماء کرام رونمائی فرمائیں فقط سلام عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات و علیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب کسی کافر کی شفا کے لیے قرآن مجید پڑھ کر اس پر دم کرنا جائز و درست ہے شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ، کسی کافر کی شفا کے لیے قرآن مجید پڑھ کر اس پر پھونکنا جائز ہے اور احادیث سے ثابت ہے۔ ایک صحابی نے بچھو یا سانپ کے ڈسے ہوئے کافر پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم فرمایا اور اجرت میں تیس بکریاں لیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کیا تو اسے جائز رکھا اسی پر قیاس کرتے ہوئے نمک وغیرہ پر دم کرکے کھلانے کے لیے دینا بھی جائز ہے۔ (فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم صفحہ 552/ باب الفاظ الکفر) واللہ ورسولہﷺ اعلم باالصواب           کتبــــــــــــــــــــــہ     مـحـمّـد عـبــداللہ قـادری رضـوی شہید نگر بھـکاری پـٹی ضلــع گـونـڈہ یـوپی الھــند رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩ +91 9305242053

نماز کیا ہے، نماز کسے کہتے ہیں؟

 *💎👈نماز کیا ہے، نماز کسے کہتے ہیں؟ 👉💎* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ💎💎ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *📡*  *(💎)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(💎)*  *💎الســوال ــــــــــــــ️👇*  *مجھے امید ہیں کہ آپ سبھی حضرات خیریت سے ہونگے میرا ایک سوال ہے مجھے امید ہے کہ آپ حضرات میرا سوال کا جواب ضرور ارسال فرمائیں گے سوال یہ ہے کہ نماز کیا ہے اور نماز کسے کہتے ہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی آپ سبھی حضرات سے* *سائل محمد سرفراز احمد قادری* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ💎💎ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(💎)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(💎)*  *💎👈الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب👇)*  *اسلام کا سب سے بڑا رکن نماز ہے, نماز ہر عاقل, بالغ, مسلمان, مرد و عورت پر فرض عین ہے بلاشبہ نماز کے بے شمار فضائل و برکات ہیں .* *نماز میں اللہ کریم کی خوشنودی ہے, نماز مکی مدنی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے,نماز انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے,* *الصلوة معراج المومنین* *نماز مومن کی معراج ہے,* *الصلوة مفتاح الجنة* *نماز جنت کی کنجی ہے,* *ان ...

وہابی، غیر مقلد کے زکوۃ و امداد کا پیسہ مسجد و مدرسہ میں لگانا کیسا ہے؟ 👉💎*

 *💎👈وہابی، غیر مقلد کے زکوۃ و امداد کا پیسہ مسجد و مدرسہ میں لگانا کیسا ہے؟ 👉💎*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ💎💎ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *📡*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ💎💎ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(💎)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(💎)*  *💎الســوال ــــــــــــــ️👇*  *علماء کرام کے بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ*  *کیا وہابی، غیر مقلد کے زکوٰۃ و امداد کا پیسہ مسجد ، مدرسے میں لگا نا جائز ہے؟*  *مہربانی فرما کرحوالہ کے ساتھ اس کا جواب تحریر میں عنایت فرمائیں؟*  *_سائل غلام علی راجستھان_* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ💎💎ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(💎)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(💎)*  *💎👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)*  *کسی بھی بے ایمان کافر و مشرک اور وہابی دیوبندی وغیرہ سے تعمیر مسجد میں چندہ لینا ناجائز و گناہ ہے*  *کماقال اللہ تعالیٰ؛؛ ماکان المشرکین ان یعمرو مساجد اللہ*  *یعنی نہیں ہےروا مشرکوں کے لئے کہ وہ آباد کریں* *اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کو اِنّمَا یَعْمُرُومَسَاجِد...

کلیجی کھانا عندالشرع کیسا ہے👉

 *🏵️👈 کلیجی کھانا عندالشرع کیسا ہے👉🏵️* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *📡*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️)  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️الســوال ــــــــــــــ️👇*   *کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ کلیجی کھانا کیسا ہے مکرہ ہے یا نہیں مدلل جواب عنایت فرمائیں_* *المستفتی ناظم رضا* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️) وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)*  *_کلیجی کھانا بلا کراہت جائز ہے_* *_کیونکہ سرکار اعلی حضرت نے فتاویٰ رضویہ مترجم جلد ۲۰ صفحہ ۲٤٠ میں جانور کے  جن بائیس اجزاء کا شمار کیا ہے یعنی حرام یا مکروہ یا ممنوع کا اس میں کلیجی شامل نہیں ہے اس لیے کلیجی کھانا بلا کراہت جائز ہے_* *حدیث شریف میں ہے* *_دو مردار جانور اور دو خون حلال کئے گئے ہیں_* *_مردار جانور تو مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں،_*   *📘(مشکوۃ شریف)* *( 🏵️) وَاللہ...

مچھلی بغیر ذبح کیوں حلال ہے 🔸

*🔸مچھلی بغیر ذبح کیوں حلال ہے 🔸* *📁 *السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان کرام اس مسئلہ میں مچھلی  کو ذبح کیوں نہیں کیا جاتا ہے رہنمائی فرمائیں*  *المستفتی رضا پاکستان* *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *بسم اللّٰه الرحمٰـــن الرحیم* *الجواب بعون الملک الوھاب* *ہم لوگ بکرے مرغی وغیرہ جانور جو ہمارے لئے حلال ہیں انکو ذبح اس لئے کرتے ہیں کہ ان میں بہنے والا خون ہوتا ہے اس لئے ان جانوروں کو ذبح کرتے ہیں. پر مچھلی کو اس لئے ذبح نہیں کرتے کہ اس میں بہنے والا خون نہیں ہوتا.* *✍🏻اعلی حضرت امام احمدرضا علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ مچھلی اور ٹڈی میں خون ہوتا ہی نہیں کہ اس میں اخراج کی حاجت ہو  غیر دموی جانور میں ہمارے یہاں صرف یہی دو حلال ہیں.* *((👈🏻📕فتاوی رضویہ جلد ۲۰ صفحہ ۳۳۵))* *بہارشریعت میں ہے کہ* *پانی کے جانوروں  میں  صرف مچھلی حلال ہے جو مچھلی پانی میں  مر کر تیر گئی یعنی جو بغیر مارے اپنے آپ مر کر پانی کی سطح پر اولٹ گئی وہ حرام ہے مچھلی کو مارا اور وہ مر کر اولٹی تیرنے لگی یہ حرام نہیں ٹِڈِّی بھی حل...

مسلمان کا ہندو کے گھر جاکر اسے کے جانور کا ذبح کرنا کیساہے ؟👉🏵️*

 *🏵️👈مسلمان کا ہندو کے گھر جاکر اسے کے جانور کا ذبح کرنا کیساہے ؟👉🏵️* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *📡*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️)  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️الســوال ــــــــــــــ️👇*   *علماء کی بارگاہ میں سوال یہ ہے کہ ایک ہندو مسلمان شخص کو اپنے گھر لے گیا کہ تم میرے بکرے ذبح کردو تو کیا مسلمان کا اس جانور کو ذبح کرنا جائز ہے جواب عنایت فرمائیں*  *_المستفتی محمد سرفراز رضا افروزی رامپور یوپی_* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️) وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)*  *_جی مسلمان کا اس کے جانور کا ذبح کرنا درست ہے اسلٸےکہ حلت وحرمت ذبیحہ میں حال وقول ونیت ذابح کا اعتبار نہ کہ مالك کا،مثلًا جانور کوئی مجوسی ذبح کرے تو حرام ہوگیا اگر چہ مالك مسلم تھا،اور مجوسی کا جانور مسلمان ذبح کرے تو حلال اگر چہ مالك مشرك تھا یونہی ذابح نے خاص الله عزوجل...

ہندو کے ہوٹل میں جانور مسلمان ذبح کرے تو کیا اس ہوٹل میں کھانا کھاسکتے ہیں ؟👉🏵️*

 *🏵️👈ہندو کے ہوٹل میں جانور مسلمان ذبح کرے تو کیا اس ہوٹل میں کھانا کھاسکتے ہیں ؟👉🏵️* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *📡*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️)  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️الســوال ــــــــــــــ️👇*  *علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ ہوٹل ہندو کا ہے لیکن اس میں ہندو اور مسلم دونوں رہتے ہیں اور وہاں پر جو گوشت ملتا ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ مسلم ذبح کرتے ہیں تو اس طرح اس گوشت کو کھانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی* *المستفتی محمد انصار رضا گریڈ یہ* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️) وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)*  *_صورت مسٶلہ میں اگر وہ گوشت مسلمان ہی ذبح کرتے ہیں اور وہی پکاتے ہیں تو بلا شبہ کھانا جاٸز ھے ، یا ذبح تو مسلمان کرتے ہیں مگر پکاتے غیر مسلم ہیں لیکن مسلمان کی نظر سے گوشت اجھل نہیں ہوتا ھے تو اس صورت میں بھی کھانا جا...

غوث پاک رضى الله عنہ كى توشہ شريف كى نياز كا طريقہ🌹*

 *🌹 غوث پاک رضى الله عنہ كى توشہ شريف كى نياز كا طريقہ🌹* غوث پاک کا توشہ کا کیا حکم ہے کیسا ہوناچاہیئے کیا طریقہ ہے وضاحت فرمائیں ◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆ وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ *📝الجواب بعون الملك الوهاب:* توشہ بنانا ایک اچھا عمل ہے جس کا ثبوت بزرگان دین کے عمل سے ملتا ہے اور اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں  *📕( فتاوی رضویہ )*  *نیــــز:* برائے قضائے حاجات و حل مشکلات تیر بہدف ہے چاہیے کہ توشہ قبل از حصول مقصد کرے یا نصف پہلے اور نصف بعد میں کرے ۔ توشہ کیسا ہونا چاہئے  *سوجی گندم، شکر ،روغن زرد، مغز بادام ، پستہ، کشمش ،ناریل، لونگ، دارچینی ،الائچی خورد  سب کو ملاکر حلوے میں شامل کرے اور جوطریقہ فاتحہ کا نیچے لکھا ہو ا ہے اسی طرح فاتحہ دے کر حتی الامکان سادات کرام پھر نیک اور نمازی لو گ باوضو کھائیں ۔* *🤲ترکیب فاتحہ:* اول درود غوثیہ 7 بار الحمد شریف ایک آیتہ الکرسی ایک بار قل ہو اللہ احد شریف 7 بار بھر درود غوثیہ 3 بار پڑھکر حضور رحمۃ اللعالمین ﷺ کی روح مبارک کو نذر کرے پھر تمام انبیاء کرام علیہم السلام پھر صحابہ ک...

توشـہ قادریہ کا طریقہ اصل وزن کتنا ہونا چاہیئے❣

 *❣توشـہ قادریہ کا طریقہ اصل وزن کتنا ہونا چاہیئے❣* السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بعد سلام عرض ہے کہ توشہ شریف کی فاتحہ اور اس وظیفہ کے بارے میں بتائیں مہربانی ہوگی اــــــــــــــــ♦⛔♦ـــــــــــــــــ *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *📝الجــــــــــــــــــــــــــوابــــــــــــــــــــ بعـــــون المــلــــك الــــــوهــــــــاب:* توشہ قادریہ کا طریقہ یہ ہے👇🏻، سوجی ⑵ کلو، شکر ⑹ کلو، گھی ⑹ کلو، مغز بادام ⑴ کلو ⑹ سو گرام، پستہ ⑴ کلو ⑹ سو گرام، کشمش ⑴ کلو ⑹ سو گرام، ناریل ⑴ کلو ⑹ سو گرام، لونگ دار چینی، چھوٹی الائچی ہر ایک ۱۴۰گرام،  حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز دے کر صالحین کو کھلائے اور اپنے مطلب کی دعا کرائے، اصل وزن یہ ہیں بقدر قدرت ان میں کمی بیشی کا اختیار ہے نصف چوتھائ آٹھواں حصہ یا جتنا مقدور ہو کرے وہی اثر دے گا اھ، *فتاوی رضویہ جلد ۱۲ ص ۲۶۸* *ماخوذ ضیاء شریعت جلد دوم ص ۸۲* *واللـــــــــہ تعالــی اعلـــم بالصـــــــــــــواب* اــــــــــــــــ♦⛔♦ـــــــــــــــــ *✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــہ* *فقیر محمـد محبوب عالم امجــــدی صاحب قبلہ م...

کافر کے یہاں قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے؛

 *🕹 کافر کے یہاں قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے؛ 🕹* السلام علیکم ورحمت اللّٰہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں .  کافر کے یہاں قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے اور قرآن کی آیت پڑھ کر اس پر دم کرنا کیسا ہے اس کا کیا حکم ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں *سائل - برکاتی صاحب* ◆ــــــــــــــــــ▪🚤▪ــــــــــــــــــ◆ *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*  *✍الجواب بعون الملک الوہاب؛*  *🔰صورت مسؤلہ میں فقہاءکرام فرماتے ہیں کہ یہاں اس زمانے میں ہندوؤں کے گھر کسی مباح کام کے لئے جانے کی اجازت ہے تمام مسلمانوں کا اس پر عمل درآمد ہے اس لئے کسی ہندو کے گھر جاکر قرآن مجید پڑھنا اور کسی بزرگ یا مسلمان کے نام ایصال ثواب کرنا جائز ودرست ہے*  *📘فتویٰ شارح بخاری دوم (551)* *2⃣ کسی کافر کی شفاء کے لئے قرآن مجید پڑھ کر اس پر پھونکناجائز ہے اور احادیث سے ثابت ہے*  *ایک صحابی نے بچھو یا سانپ کے ڈنسے ہوئے کافر پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم فرمایا اور اجرت میں تیس بکریاں لیں*  *حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ ...

کیا اولیاء کرام اپنی اپنی قبروں میں عبادت کرتے ہیں

*💞کیا اولیاء کرام اپنی اپنی قبروں میں عبادت کرتے ہیں💞* *ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ* ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ  کیا ولی قبر میں عبادت کرتے ہیں  قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں *سائل ✒️محمد نوید عالم کٹیہار بہار* ٹلیگرام میں شامل ہوں،لنک یہ ہے⬇️  https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup *ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*     *الجواب بعون الملک الوھاب* اولیاء کرام اپنی اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور عبادت بھی کرتے ہیں اس کے حوالے سے کئ روایات موجود ہے  اور اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں بھی کئ مقامات پر حیات انبیاء کرام و حیات اولیاء کرام کا ذکر فرمایا ہے  جیسا کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فتاویٰ رضویہ شریف میں لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ الہند محدث دہلوی علیہ الرحمہ شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں اولیا...

حالت غصہ میں ایک ہی مرتبہ میں تین بار لفظ طلاق کا شرعی حکم کیا ہے؟🕳️*

 *🕳️حالت غصہ میں ایک ہی مرتبہ میں تین بار لفظ طلاق کا شرعی حکم کیا ہے؟🕳️* *╔─━━━━━━━░★░━━━━━━━─╗* * *_◆ــــــــــــــــــــ🍃ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆           _*👇الـســــــوال👇*_ *کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی کو غصے کی حالت میں ایک ہی مرتبہ تین بار لفظ طلاق طلاق طلاق کہہ دیا۔ زید اب بہت زیادہ شرمندہ بھی ہے اور اسے اپنے کیے پر پچھتاوا بھی ہے اس کی بیوی میکے چلی گئی ہے جسے زید واپس لانا چاہتا ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں زوجین کے لئے لیے حکم شرع کیا ہے۔قران و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں* *🔰المستفتی________👈📱 محمد افضل ضیاء تھنہ منڈی* *_◆ــــــــــــــــــــــــ🍃ـــــــــــــــــــــــ◆_* _*★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★*_ *📝الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایتہ الحق والصواب👇* *😡حالت غصہ میں اگر زید نے طلاق دی توزید کی بیوی پر طلاق مغلظہ پڑگئی ہے ۔*  *🎗️جیساکہ 📕فت...

اعتـکاف ٹـوٹ جـانـے سـے اس کـی جگـہ کـوئـی دوسـرا شخـص اعتـکاف پـورا کـرے گـایـانہـیں؟

 *((🕋اعتـکاف ٹـوٹ جـانـے سـے اس کـی جگـہ کـوئـی دوسـرا شخـص اعتـکاف پـورا کـرے گـایـانہـیں؟🕋))*  *___________🥙✧✧✧✧🥙___________*  _*📡📡 *___________🥙✧✧✧✧🥙__________*  *☘️السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ☘️*   *((🔑الســــــــــــــوال🔑))*   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلئہ کے بارے میں کہ مسجد میں جو اعتکاف  کی حالت میں تھے آج وہ اچانک مسجد ہی میں  گرنے  کی وجہ سے مزید چوٹ لگ گئی ہے جسکی وجہ سے انکا  اعتکاف سے ٹوٹ گیا ہے اب کیا حکم ہے کیا کوئی انکی جگہ دوسرا کوئی شخص  اعتکاف پورا کریگا یا اب نہیں بیٹھا جا سکتا جواب عنایت فرمائیں   *🌷«((ســــائــل  ☜عبیــد اللــہ خــان*   *___________🥙✧✧✧✧🥙__________*   *☘️وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبركاته☘️*   *✍🏻📚الجـــوابـــــــ: بعون الملک الوہاب👇🏻*   *اعتکاف میں بیٹھے ہوئے معتکف اچانک مسجد ہی میں گرنے کی وجہ سے  چوٹ لگئ یعنی غشی طاری ہوئی تو ایسی صورت میں اعتکاف ٹوٹ گیا اب جتنے دن کا اعتکاف چھوٹا ہے سب کی قضا کر...

شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کیوں کرتی ہے

 *💞شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کیوں کرتی ہے💞* *★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆* _*•─────────────────────•*_ * _*•─────────────────────•*_  ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆ *🖊️الـســــــوال* *علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کیوں کرتی ہے اور عورت کو عدت میں کس کس پردہ کرنا چاہیے داماد سے پردہ کرے یا نہیں عورت کے محرم کون کون ہیں جس سے پردہ نہیں کرنا چاہیے پوری تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں* *🔰ســـائل* *محمد فہیم رضا رامپور* *★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆★☆* *🥗وعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ🥗* *📝الجوابـــــ بعون الملکــــ الوہابــــــ..⇩⇩* *📌سوال میں آپ نے لکھا ہے شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کیوں کرتی ہے؟۔شوہر کے انتقال کے بعد عدت گزارنے کا حکم ہے اور یہ حکم قرآن کا ہے اور یہی قانون مذہب اسلام کا ہے اس لئے مدت یعنی عدت گزارنا ضروری ہے۔اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے :﴿وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًاج﴾ اور تم میں ج...

عیدالفطر کے دن ایک غریب انسان مزدوری کرسکتا ہے یا نہیں۔؟💞*

 *💞عیدالفطر کے دن ایک غریب انسان مزدوری کرسکتا ہے یا نہیں۔؟💞* *ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ* ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیدالفطر کے دن ایک غریب انسان مزدوری کرسکتا ہے کہ نہیں؟  *سائل...🖊️. محمد شریکت علی بہرایچ شریف یو پی انڈیا* p *ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆* *الجواب بعون الملک الوھاب* روز عید قبل و بعد نماز عید  ضرورت مند کو اہتمام نماز کے ساتھ محنت و مزدوری کرنا بلا شبہ جائز ہے۔ امام اہلسنت محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: روز عید مزدوری کرنے والا جبکہ نماز عید ادا کرے تو نہ قبل نماز کام حرام نہ بعد نماز نہ اس اجرت میں کوئی حرج،   البتہ مستحب ہیکہ ضرورت نہ ہو تو عید کے دن نماز سے پہلے متعلقات عید کے سوا کوئی دنیاوی کام نہ کرے کہ یہ خوشی کا دن ہے نہ محنت کا، اس دن کا اور دنوں سے امتیاز چاہیے ہرگروہ میں اپنی اپنی عیدوں کی تعطیل کا معمول ہے پھر بھی یہ...

نفل روزے کی نیت کیسے کرے اور کب تک کر سکتے ہیں؟؟؟💞*

 *💞👈نفل روزے کی نیت کیسے کرے اور کب تک کر سکتے ہیں؟؟؟💞* 💖💞💖💞💖💞💖💞💖💞 * *_◆ــــــــــــــــــــــ🔮🕋🔮ـــــــــــــــــــــــــ◆_* ☆ *اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*☆           *💓الـســــــوال💓* کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ یوم عاشورہ کے دن روزہ رکھے یا شب برأت یا شب معراج یا کسی اور طرح کا روزہ رکھے تو نیت کس طرح کرے اور کب تک کر سکتا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں؟ *🌱ســـائل:👈🏽محمد ثاقب حسین خان از یوپی🌱* *_◆ـــــــــــــــــــــ🔮🕋🔮ــــــــــــــــــــــ◆_* *♢وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ♢* *✅الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇* ✒️نیت دل کے ارادے کا نام ہے جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ نیّت کے بارے میں  نفل عام ہے، سنت و مستحب و مکروہ سب کو شامل ہے کہ ان سب کے لیے نیّت کا وہی وقت ہے۔ نیّت دل کے ا رادہ کا نام ہے، زبان سے کہنا شرط نہیں یہاں  بھی وہی مراد ہے مگر زبان سے کہہ لینا مستحب ہے، *🎗️اگر رات میں  نیّت کرے تو یوں  کہے👇* نَوَیْتُ اَنْ اَصُو...

کن روزوں میں رات ہی سے نیت کرنا ضروری ہے؟

 *🏵️👈 کن روزوں میں رات ہی سے نیت کرنا ضروری ہے؟👉🏵️* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *📡*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️)  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️الســوال ــــــــــــــ️👇*  *سوال۔ کن روزوں میں رات ہی سے نیت کرنا ضروری ہے* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🏵️))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🏵️) وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🏵️)*  *🏵️👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)*  *_ادائے رمضان اور نذر معین اور نفل کے علاوہ باقی روزے مثلًا قضائے رمضان اور نذر غیرمعین اور نفل کی قضا(یعنی نفلی روزہ رکھ کر توڑ دیا تھا اس کی قضاء) اور نذر معین کی قضاء اور کفارہ کا روزہ اور حرم میں شکار کرنے کی وجہ سے جو روزہ واجب ہوا وہ اور حج میں وقت سے پہلے سر منڈانے کا روزہ اور تمتع کا روزہ ان سب میں عین صبح چمکتے وقت یا رات میں نیت کرنا ضروری ہے_* *📓 درمختار مع ردالمختار جلد دوم صفحہ ۸۵ ۔ ۸۷ میں ہے; " یصح اداء صوم رمضان والنذر المعین والنفل بغیۃ من اللیل ال...

معلوماتی سوالات کے جوابات

 *👈🏻((معلوماتی سوالات کے جوابات))👉🏻* *_◆ــــــــــــــــــــــ💗💗ـــــــــــــــــــــــــ◆_* **  ☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆  *💙الـســــوال💙* *📜 ایک عورت روزے دار ہے جنگل میں نماز پڑھ رہی تھی اسنے دائیں سائیڈ پہ سلام پھیرا تو وضو ٹوٹ گیا اور بائیں سائیڈ پہ سلام پھیرا تو روزہ ٹوٹ گیا اور جب نماز سے فارغ ہوئی تو نکاح ٹوٹ گیا بتاؤ عورت سے کیا جرم ہوا*  _*✒الســائل 👈 المستفتی محمد توصیف رضا*_  *_◆ــــــــــــــــــــــ🤍🤍ـــــــــــــــــــــــــ◆_* _*🌀وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ🌀*_   _*📝الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*👇_  *مذکورہ سوال کے دو جواب ہوسکتے ہیں اور میرے خیال سے دونوں جواب صحیح اور عقل سے زیادہ قریب ہیں ۔*  *جواب(1)عورت تیمم کرکے نماز پڑھ رہی تھی دائیں طرف سلام پھیرنے کے بعد پانی دیکھی تو وضو والا تیمم ٹوٹ گیا(گویا وضو ٹوٹ گیا کہ اب وہ بے وضو ہو چکی ہے)*  *اور بائیں طرف سلام پھیرنے کے بعد حیض آگیا جس سے روزہ ٹوٹ گیا* ۔  *اور شوہر نے طلا...

شہر کی جس مسجد میں جمعہ قاٸم نہیں تو وہاں کیا کریں؟

 *🍓👈 شہر کی جس مسجد میں جمعہ قاٸم نہیں تو وہاں کیا کریں؟👉🍓* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *📡*  *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🍓)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🍓)*  *🍓الســوال ــــــــــــــ️👇*  *کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسںٔلہ ذیل کے بارے میں کہ شہر کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی ہے تو کیا اس مسجد میں آذان کے ساتھ ظہر کی جماعت قائم ہوسکتی ہے* *جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں* *_ساںٔل محمد شاہ نواز حسین نوری کرناٹک_* *_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*  *(🍓)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🍓)*  *🍓👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)*  *جس شہر کی مسجد میں جمعہ قائم نہیں ہوتی وہاں جمعہ قائم کریں کہ شہر میں جمعہ جائز ہے اور ان لوگوں کے اوپر جمعہ فرض ہے لہذا جمعہ نا قائم کرنے کی وجہ سے وہاں کے لوگ سخت گنہگار ہیں ۔چاہیے کہ جلد از جلد جمعہ قائم کریں جبکہ وہاں مسجد بھی تعمیر ہے لہذا ظہر کی نماز صرف دیہاتوں ...