غیر مسلم کے سر میں درد ہو تو قرآن پڑھ کر دم کر سکتے ہیں یا

 السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال اگر کسی غیر مسلم کے سر میں درد ہو تو قرآن پڑھ کر دم کر سکتے ہیں یا نہیں علماء کرام رونمائی فرمائیں فقط سلام عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات


و علیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

کسی کافر کی شفا کے لیے قرآن مجید پڑھ کر اس پر دم کرنا جائز و درست ہے


شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ، کسی کافر کی شفا کے لیے قرآن مجید پڑھ کر اس پر پھونکنا جائز ہے اور احادیث سے ثابت ہے۔ ایک صحابی نے بچھو یا سانپ کے ڈسے ہوئے کافر پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم فرمایا اور اجرت میں تیس بکریاں لیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کیا تو اسے جائز رکھا اسی پر قیاس کرتے ہوئے نمک وغیرہ پر دم کرکے کھلانے کے لیے دینا بھی جائز ہے۔


(فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم صفحہ 552/ باب الفاظ الکفر)


واللہ ورسولہﷺ اعلم باالصواب

          کتبــــــــــــــــــــــہ

    مـحـمّـد عـبــداللہ قـادری رضـوی شہید نگر بھـکاری پـٹی ضلــع گـونـڈہ یـوپی الھــند

رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩

+91 9305242053

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟