نفل روزے کی نیت کیسے کرے اور کب تک کر سکتے ہیں؟؟؟💞*

 *💞👈نفل روزے کی نیت کیسے کرے اور کب تک کر سکتے ہیں؟؟؟💞*

💖💞💖💞💖💞💖💞💖💞

*

*_◆ــــــــــــــــــــــ🔮🕋🔮ـــــــــــــــــــــــــ◆_*

☆ *اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*☆

          *💓الـســــــوال💓*

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ یوم عاشورہ کے دن روزہ رکھے یا شب برأت یا شب معراج یا کسی اور طرح کا روزہ رکھے تو نیت کس طرح کرے اور کب تک کر سکتا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں؟


*🌱ســـائل:👈🏽محمد ثاقب حسین خان از یوپی🌱*

*_◆ـــــــــــــــــــــ🔮🕋🔮ــــــــــــــــــــــ◆_*

*♢وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ♢*

*✅الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*

✒️نیت دل کے ارادے کا نام ہے جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ نیّت کے بارے میں  نفل عام ہے، سنت و مستحب و مکروہ سب کو شامل ہے کہ ان سب کے لیے نیّت کا وہی وقت ہے۔ نیّت دل کے ا رادہ کا نام ہے، زبان سے کہنا شرط نہیں یہاں  بھی وہی مراد ہے مگر زبان سے کہہ لینا مستحب ہے،


*🎗️اگر رات میں  نیّت کرے تو یوں  کہے👇*

نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ ھٰذَا

*یعنی میں  نے نیّت کی کہ ﷲ عزوجل کے لیے اس رمضان کا فرض روزہ کل رکھوں  گا*


*🌷اور اگر دن میں  نیّت کرے تو یہ کہے👇*

نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ ھٰذَا الْیَوْمَ لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ فَرْضِ رَمَضَانَ

*میں  نے نیّت کی کہ ﷲ تعالیٰ کے لیے آج رمضان کا فرض روزہ رکھوں  گا*


🎗️اور اگر تبرک و طلب توفیق کے لیے نیّت کے الفاظ میں  ان شاء ﷲ تعالیٰ بھی ملا لیا تو حرج نہیں  اور اگر پکا ارادہ نہ ہو، مذبذب ہو تو نیّت ہی کہاں  ہوئی


*🌷اور رمضان کے علاؤہ روزہ رکھیں تو یوں نیت کرے👇*

نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ غَدًا لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ نفل فلاں ھٰذَا


*اور اگر دن میں  نیّت کرے👇*

نَوَیْتُ اَنْ اَصُوْمَ ھٰذَا الْیَوْمَ لِلّٰہِ تَعَالٰی مِنْ نفل فلاں


🎗️جہاں فلاں کیا ہوں وہاں جس مہینے کا روزہ رکھنا ہے وہ نام لے لیں ہاں یہ کہنا کوئی ضروری نہیں ہاں بہتر ہے کیونکہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے۔


*نوٹ:*👈دن میں  نیّت کرے تو ضرور ہے کہ یہ نیّت کرے کہ میں  صبح صادق سے روزہ دار ہوں  اور اگر یہ نیّت ہے کہ اب سے روزہ دار ہوں ، صبح سے نہیں  تو روزہ نہ ہوا۔ 


*📚((بہار شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ نمبر 969 مکتبہ المدینہ کراچی دعوت اسلامی))*


*📖اور فتاوی رضویہ شریف میں ہے کہ👇*

یعنی نہار شرعی طلوع فجر صادق سے غروب مرئی کل آفتاب تک ہے تو اس کا نصف ہمیشہ اس کے نسف سے پہلے ہوگا مثلاً فرض کیجئے کہ جو تحویل حمل کا دن ہے کہ آفتاب بریلی اور اس کے قریب کے مواضع میں چھ۶ بجے نکلا اور چھ۶ بج کر چودہ۱۴ منٹ پر ڈوبا اور تقریباً پونے پانچ بجے صادق چمکی تو اس دن نہار شرعی ساڑھے تیرہ (۲/۱ ۱۳) گھنٹے کا ہے جس کا آدھا چھ۶ گھنٹے پینتالیس۴۵ منٹ، اسی مقدار کو پونے پانچ (۴/۳ ۴) پر بڑھایا تو ساڑھے گیارہ بجے کا وقت آیا اسی کو ضحوہ کبرٰی کہتے ہیں اس وقت تک کچھ کھایا پیا نہ ہوتو روزہ کی نیت جائز ہے اس دوسرے قول پر اس وقت سے نصف النہار حقیقی تک کہ روزِ تحویل حمل یعنی بیس۲۰ اکیس۲۱ مارچ کو تقریباً بارہ بجے سات منٹ پر ہوتا ہے سارا وقت سینتیس۳۷ منٹ کا وقت استوا ہے جس میں نماز ناجائز وممنوع اور یہ ظاہر کہ یہ مقداریں اختلافِ موسم سے گھٹتی بڑھتی رہیں گی، یہ قول ائمہ خوارزم کی طرف نسبت کیاگیا اور امام رکن الدین صباغی نے اسی پر فتوٰی دیا،


*📖ردالمحتار میں ہے👇*

عزافی القھستانی، القول بان المراد انتصاف النھار العرفی، الٰی ائمۃ ماوراء النھر، وبان المراد انتصاف النھار الشرعی، وھو الضحوۃ الکبرٰی الی الزوال، الٰی ائمۃ خوارزم ۱؎ وھھنا ابحاث سنوردھا ان شاء اللّٰہ تعالٰی فی غیرھذا التحریر عــہ۔

قہستانی میں اس قول کو کہ مراد نہار عرفی کا انتصاف ہے، ائمہ ماورأ النہر کی طرف منسوب کیا ہے اوراس قول کو کہ نہار شرعی کا انتصاف مراد ہے، یعنی ضحوہ کبرٰی زوال تک، ائمہ خوارزم کی طرف منسوب کیا ہے اور یہاں کچھ اور بحثیں ہیں جنہیں ہم کسی اور تحریر میں بیان کریں گے


*📚((حوالہ فتاوی رضویہ جلد 5 صفحہ نمبر 328 دعوت اسلامی))*


*🎀واللــہ و رســولہ اعــلم بالصــواب🎀*

*_◆ــــــــــــــــــــــ🔮🕋🔮ـــــــــــــــــــــــــ◆_*

*✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*👇

*فـقـیـر محمــد اشــفاق عطــاری  مقــام ہلکــھــوری ضلــع مہــوتــری نیپــال متعلــم جامعتــہ المدینــہ فیضــان عــطار نیپــال گنــج نیپــال*

*رابطــــہ نمبـــــر*📞

*☎(+ 977 9840891134)*

*✅✅الجواب صحیح والمجیب نجیح*

*حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمـــد عــمــر رضــاخــان الـمـســعـودی والـنـیـفـالــی صـاحـب قبـلـہ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟