دیہات میں جمعہ کی نماز کے کیا شرائط ہیں کم سے کم کتنی آبادی ہونی چاہئے جس سے جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہو؟🧡*
*🧡دیہات میں جمعہ کی نماز کے کیا شرائط ہیں کم سے کم کتنی آبادی ہونی چاہئے جس سے جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہو؟🧡*
ا__________♻️____________
*فدایان مسلک اعلیٰ حضرت گروپ*
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ*
کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسٔلہ میں کہ دیہات میں جمعہ کی نماز کے کیا شرائط ہیں کم سے کم کتنی آبادی ہونی چاہئے جس سے جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہو، مدلل جواب ارسال فرمائیں
*ســــائل👈🏻خـــالـد خـــان بھـــوپالی*
ا___________♻️___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*✍🏼الـجوابــــــــ بعـون المـلک الـوہاب؛*
*سرکار اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے ظاہر الروایہ پر فتوی دینے کے باوجود امام یوسف کی رواہت کے تعلق سے (👈🏻📓فتاوی رضویہ مترجم ج ۸ ص ۳۴۷ پر فرمایا)*
*ہاں ، ایک روایت نادرہ پر امام یوسف رحمۃ اللہ علیہ سے یہ آئی ہے جس آبادی میں اتنے مسلمان مرد عاقل بالغ ایسے تندرست جن پر جمعہ فرض ہو سکے آباد ہوں کہ وہاں اگر بڑی سے بڑی مسجد میں جمع ہوں تو نہ سما سکیں یہاں تک کہ انہیں جمعہ کیلئے مسجد جامع بنانی پڑے وہ صحت جمعہ کیلئے شہر سمجھی جائیگی جس گاؤں میں یہ حالت پائی جائے اس میں رواہت نادرہ کی بنا پر جمعہ و عیدین ہو سکتے ہیں اگر چہ اصل مذہب کے خلاف ہے مگر اسے بھی ایک جماعت متاخرین نے اختیار فرمایا*
*الغرض جب اس رواہت نوادر کو بھی متاخرین نے ترجیح و فتوی سے مزین کیا ہے تو اس کے مطابق جہاں جمعہ صحیح ہو وہاں جمعہ قائم کرنا بھی صحیح ہوگا*
*عند أبي یوسف رحمه اﷲ وعنه أنهم اذا اجتمعوا في أکبر مساجد هم لم یسعهم.*
*’’امام ابو یوسف رحمہ اﷲ کے نزدیک جامع مصر وہ جگہ ہے کہ جب وہاں کے لوگ سب سے بڑی مسجد میں جمع ہوں تو سما نہ سکیں‘‘۔*
*(👈🏻📔رغیناني، الہدایۃ، 1: 82، المکتبۃ الاسلامیۃ)*
*لہٰذا آپ کے گاؤں میں اگر عاقل بالغ مردوں کی تعداد اتنی ہے کہ وہ سب آجائیں تو بڑی مسجد میں نہیں سما سکیں گے خواہ وہ سب مسجد میں نہیں آتے تو پھر بھی آپ جمعہ کی نماز اپنے گاؤں میں ہی ادا کر سکتے ہیں۔ کوشش کریں سو سے ڈیڑھ سو افراد جمعہ کی نماز میں مسجد میں آئیں۔ البتہ آپ لوگ نماز جمعہ جاری رکھیں ۔ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ظہر کے چار فرض ادا کرنے کی ضرورت نہیں*
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
*💚واللـہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب💚*
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
*
ا___________🧡❄️🧡____________
*کتبــــــــہ؛*
*حضرت علامہ ومولانا*
*ابوالصدف محمد صادق رضا* *صاحب قبلہ*
*مد ظلہ العالی والنورانی*
*مقام ، سنگھیا ٹھاتھول (پورنیہ)*
*حال مقام ،شاہی جامع مسجد،*
*صـدر گلی، پٹنـــہ، سیٹـی بہار الھـــــند*
*📚فدایان مسلک اعلیٰ حضرت گروپ📚*
*مورخہ؛19/05/2021*
*رابطہ؛7638812623📲نمبــــر*
ا__________🧡❄️🧡___________
*✅✅الجــوابــــــــ صـوابـــــــــــــ*
*واللـہ اعلـم*
*محمد تیسیر الدین*
*عرف تحسین رضاقادری غفرلہ*
*استاذ دارالعلوم ضیائے*
*مصطفیٰ فہیم آباد کالونی کانپور*
*رابطہ؛9794045786نمبــــر📲*
ا___________🧡❄️🧡____________
*المشتـــہر*
*منجانب؛منتظمین حافظ محمد ارباز عالم نظامی*
*ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھــــند*
*گروپ ھذا میں ایڈ ہونے کیلئے رابطہ قائم کریں؛6393808003📲*
*📚فدایان مسلک اعلیٰ حضرت گروپ📚*
ا____________🧡❄️🧡_____________
Comments
Post a Comment