زکوٰۃ سے متعلق اہم معلومات حصہ 02
زکوٰۃ سے متعلق اہم معلومات حصہ 02
—— —— —— —— —— —— ——
⬅️ زکوٰۃکس پر واجب ہے ؟
🔹 ہرعاقل، بالغ، مال دار مسلمان
مرد ہو یا عورت پر زکوٰۃ واجب ہے !
🔸 بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو-
🔘نوٹ :
سود، رشوت، چوری، ڈکیتی، اور دیگر حرام ذرائع سے کمایا ہوا مال استعمال کرنا درست نہیں، اسے بغیر ثواب کی نیت کیے اللہ کی راہ میں صدقہ کرنا واجب ہے۔ ان سے زکوۃدینے کابِالکل فائدہ نہیں —– ✔صرف حلال کمائی سے
دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے ‼
—— —— —— —— —— —— ——
کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے ؟
💠ماں باپ اور اولاد کےسوا ،اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کے سوا سب زکوۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔والدین،اولاد اور بیوی پر اصل مال خرچ کریں زکوۃ نہیں۔
⛔ نوٹ : ماں باپ میں دادا دادی، اور
نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں، اور
نواسے نواسیاں بھی شامل ہیں ‼
🔖 زکوٰۃکےمستحق لوگ
🔸 1 مساکین (حاجت مند)
🔹 2 غریب
🔸 3 حکومت کی طرف سے زکوۃ
وصول کرنےوالے نمائندے
🔹 4 مقروض
🔸 5 نومسلم جو غریب ہو
🔹 6 قیدی
🔸 7 مجاہدین
🔹 8 مسافرجس کے پاس فی الحال
نصاب نہ ہو۔ (سورۃالتوبہ60)
—— —— —— —— —— —— ——
⬅️ کن چیزوں پر زکوٰة واجب ہے ؟
✅ سونا چاندی
✅ سونے چاندی کے زیورات
✅ نقدی یا نقد پذیر دستاویزات
✅ مال تجارت
✅ بیچ کر نفع کمانے کی نیت سے لیا گیاپلاٹ
✅ کاروبار کی نیت سے خریدی گئی تمام چیزیں
✅ کمیٹی کی جمع کرائی گئی اقساط
✅ دیا گیا قرض جس کی واپسی کی امید ہو
✅ انشورنس اور پرائز بانڈ کی اصل رقم
✅ شئیرز
✅ زمین کی پیداوار
✅ باہر چرنےوالےجانور
—— —— —— —— —— —— ——
⬅️ کن چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں ؟
➖ ضروریات زندگی
➖ رہنے کا مکان
➖ واجب الادا قرضے
➖ استعمال کی گاڑیاں
➖ ضرورت سے زائد سامان
جو تجارت کے لیے نہ ہو !
➖ پہننے کے کپڑے
➖ یوٹیلیٹی بلز
➖ ملازمین کی تنخواہیں
—— —— —— —— —— —— ——
⬅️ 🔥 زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا وبال 🔥
📌1 زکوٰۃ کا انکار کرنے والاکافر ہے
(حم السجدۃ آیت نمبر6-7)
📌2 زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کو قیامت
کے دن سخت عذاب دیا جائےگا-
(سورة التوبہ 34-35)
📌3 زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط
سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی)
📌4 زکوٰۃ کا منکر قیامت کے دن جہنم
میں ہوگا۔ (کنزالعمال: ۶/۱۳۱)
📌5 زکوٰۃ اداکرنے والے قیامت کے دن
ہر قسم کےغم اورخوف سے
محفوظ ہوں گے۔ (البقرہ277)
📌6 زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ
اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا
ذریعہ ہے۔ ( سورة التوبہ103 )
—— —— —— —— —— —— ——
➻═══════════
Comments
Post a Comment