مسجد کی دعا فضلک زبر کیوں

*الســـــــــلام علیــــــــکم ورحمة الله*.


*علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ*۔     

*مسجد سے نکلنے کی دعا ہے*. *اللہم انی اسئلک من فضلكَ منِ حرف جار ہے اور یہ فضلكَ اس پر زبر کیوں آیا*؟؟؟؟ 

رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی


محمد عرفان خان مشاہدی



وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

: مِن حرفِ جار کا عمل لفظِ فضل کے لام پر ہوگا نہ کہ کاف ضمیرِ خطاب پر، 

فضل مضاف ہے اور کاف ضمیرِ خطاب اس کا مضاف الیہ ، اور کاف ضمیرِ خطاب مبنیات میں سے ہے! اس لئے مضاف الیہ ہونے پر بھی اس کا اعراب تبدیل نہیں ہوگا!

یعنی ظاہراً اپنے حال پر رہے گا اور محلا مجرور ہوگا ،


امید ہے کہ فضلک کو ایک کلمہ نہیں سمجھیں گے بلکہ مرکبِ اضافی ہے اور دو کلموں سے مرکب ہے!

پس من حرفِ جار کا معمول و مدخول صرف ٫٫فضل،، ہوگا نہ کہ مکمل فضلک ،

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟