زکوة سے متعلق اہم معلومات حصہ .3

 زکوٰۃ سے متعلق اہم معلومات حصہ 01




📔ZAKAT INFORMATION LIST.📔

🔹Rupees. 👉Rs.  Ps.

🔹100.        👉 2.   50 

🔹200         👉5.    00

🔹300         👉7.    50

🔹400.        👉 10. 00

🔹500.        👉12.  50

🔹600.        👉15.  00

🔹700.        👉17.  50

🔹800.        👉20.  00

🔹900.        👉22.  50

🔹1000.      👉25.  00

🔹1500.      👉37.  50

🔹2000.      👉50.  00

🔹2500.      👉62.  50

🔹3000.      👉75.  00

🔹3500.      👉87.  50

🔹4000.      👉100.00

🔹4500.      👉112. 50

🔹5000.      👉125. 00

🔹5500.      👉137. 50

🔹6000.      👉150.  00

🔹6500.      👉162.  50

🔹7000.      👉175.  00

🔹7500.       👉187. 50

🔹8000.       👉200. 00

🔹8500.       👉212. 50

🔹9000.       👉225. 00

🔹9500.       👉237. 50

🔹10000.     👉250. 00

🔹15000.     👉375. 00

🔹20000.     👉500. 00

🔹25000.     👉625. 00

🔹30000.     👉750. 00

🔹35000.     👉875. 00

🔹40000.     👉1000.00

🔹45000.     👉1125.00

🔹50000.     👉1250.00

🔹55000.     👉1375.00

🔹60000.     👉1500. 00

🔹65000.     👉1625. 00

🔹70000.     👉1750. 00

🔹80000.     👉2000. 00

🔹90000.     👉2250. 00

🔹1 lakh.      👉2500. 00

🔹2 lakh.      👉5000. 00

🔹3 lakh.      👉7500. 00

🔹4 lakh.      👉10000.00

🔹5 lakh.      👉12500.00

🔹6 lakh.      👉15000.00

🔹7 lakh.      👉17500.00

🔹8 lakh.      👉20000.00

🔹9 lakh.      👉22500.00

🔹10 lakh.    👉25000.00

🔹20 lakh.    👉50000.00

🔹30 lakh.    👉75000.00

🔹40 lakh.    👉1 lakh.

🔹50 lakh.    👉1 lakh 25000

🔹1 crore.     👉2 lakh 50000

🔹2 crore.     👉5 lakh.

 

Please ise aage bhi forward kar de. Taaki Zakat nikalne  me sahuliyat aur aasani hogi tamaam hazrat ko



—— —— —— —— —— —— ——

ہر مسلمان صاحبِ نصاب پر اس کے مال سے جس پر سال گُزر گیا ھو مال کا چالیسواں حصہ یعنی %2.5 زکوٰة کی ادایئگی فرض ھے اور اس کو مستحق تک پہنچانا لازمی ھے تفصیلات کے لیئے علماء سے رابطہ کریں

  

عوام، تاجر، زمیندار اور

جانور پالنے والوں، سب  کے لیے

—— —— —— —— —— —— —— ——

 💸 کچھ رقوم اور ان کی زکوة 💸

—— —— —— —— —— —— —— ——

💸 40ہزار پر ایک ہزار روپے

40000 ÷ 40=1000


💸 80 ہزار پر دو ہزار روپے

80000÷40=2000


💸 ایک لاکھ پر ڈھائی ہزارروپے

100000÷40=2500


💸 دولاکھ پر پانچ ہزارروپے

200000÷40=5000


💸 تین لاکھ پر ساڑھے سات ہزار زکوٰۃ

300000÷40=7500


💸 چارلاکھ پر دس ہزار روپے

400000÷40=10000


💸 پانچ لاکھ پر ساڑھے بارہ ہزار روپے

500000÷40=12500


💸 دس لاکھ پر پچیس ہزارروپے

1000000÷40=25000


💸 بیس لاکھ پر پچاس ہزار روپئے

2000000÷40=50000


💸 تیس لاکھ پر پچھتر ہزارروپے

3000000÷40=75000


💸 40 لاکھ پر ایک لاکھ روپے

4000000÷40=100000


💸 50 لاکھ پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے

5000000÷40=125000


💸 ایک کروڑ پر ڈھائی لاکھ روپے

10000000÷40=250000

—— —— —— —— —— —— ——

➻═══════

[3/30, 7:42 PM] +91 78002 08868: زکوٰۃ سے متعلق اہم معلومات حصہ 02

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ زکوٰۃکس پر واجب ہے ؟

🔹 ہرعاقل، بالغ، مال دار مسلمان

مرد ہو یا عورت پر زکوٰۃ واجب ہے !

🔸 بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو-

🔘نوٹ :

سود، رشوت، چوری، ڈکیتی، اور دیگر حرام ذرائع سے کمایا ہوا مال استعمال کرنا درست نہیں، اسے بغیر ثواب کی نیت کیے اللہ کی راہ میں صدقہ کرنا واجب ہے۔ ان سے زکوۃدینے کابِالکل فائدہ نہیں —– ✔صرف حلال کمائی سے

دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے ‼

—— —— —— —— —— —— ——

کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے ؟

 💠ماں باپ اور اولاد کےسوا ،اسی طرح میاں بیوی کا ایک دوسرے کے سوا سب زکوۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔والدین،اولاد اور بیوی پر اصل مال خرچ کریں زکوۃ نہیں۔ 

⛔ نوٹ : ماں باپ میں دادا دادی، اور

نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں، اور

نواسے نواسیاں بھی شامل ہیں ‼

🔖  زکوٰۃکےمستحق لوگ

🔸 1 مساکین (حاجت مند)

🔹 2 غریب 

🔸 3 حکومت کی طرف سے زکوۃ

          وصول کرنےوالے نمائندے

🔹 4 مقروض

🔸 5 نومسلم جو غریب ہو

🔹 6 قیدی

🔸 7 مجاہدین

🔹 8 مسافرجس کے پاس فی الحال 

          نصاب نہ ہو۔ (سورۃالتوبہ60)

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ کن چیزوں پر زکوٰة واجب ہے ؟

✅ سونا چاندی

✅ سونے چاندی کے زیورات

✅ نقدی یا نقد پذیر دستاویزات

✅ مال تجارت

✅ بیچ کر نفع کمانے کی نیت سے لیا گیاپلاٹ

✅ کاروبار کی نیت سے خریدی گئی  تمام چیزیں

✅ کمیٹی کی جمع کرائی گئی اقساط

✅ دیا گیا قرض جس کی واپسی کی امید ہو

✅ انشورنس اور پرائز بانڈ کی اصل رقم

✅ شئیرز

✅ زمین کی پیداوار

✅ باہر چرنےوالےجانور

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ کن چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں ؟

➖ ضروریات زندگی

➖ رہنے کا مکان

➖ واجب الادا قرضے

➖ استعمال کی گاڑیاں

➖ ضرورت سے زائد سامان

       جو تجارت کے لیے نہ ہو !

➖ پہننے کے کپڑے

➖ یوٹیلیٹی بلز

➖ ملازمین کی تنخواہیں

—— —— —— —— —— —— —— 

⬅️ 🔥 زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا وبال 🔥

📌1 زکوٰۃ کا انکار کرنے والاکافر ہے

         (حم السجدۃ آیت نمبر6-7)

📌2 زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کو قیامت

         کے دن سخت عذاب دیا جائےگا-

          (سورة التوبہ 34-35)

📌3 زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط

         سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی)

📌4 زکوٰۃ کا منکر قیامت کے دن جہنم

         میں ہوگا۔ (کنزالعمال: ۶/۱۳۱)

📌5 زکوٰۃ اداکرنے والے قیامت کے دن

         ہر قسم کےغم اورخوف سے

          محفوظ ہوں گے۔ (البقرہ277)

📌6 زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ

         اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا

          ذریعہ ہے۔ ( سورة التوبہ103 )

—— —— —— —— —— —— ——

➻═══════════

[3/30, 7:43 PM] +91 78002 08868: زکوٰۃ سے متعلق اہم معلومات حصہ 03

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ سونے کی زکوٰۃ 👑

💠 88 گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوۃ واجب ہے۔ (ابن ماجہ1/1448)

🔴 نوٹ : سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوۃ واجب ہے۔(سنن ابوداؤدکتاب الزکوۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔فتح الباری جز چار صفحہ 13)

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ چاندی کی زکوٰۃ 💍

💠 612 گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)

✅ زکوٰۃ کی شرح :

💠 زکوۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن ڈھائی فیصد ہے۔ (صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ زمین کی پیداوار پر زکوٰۃ 🌾

زرعی زمین والےافراد گندم، مکی،چاول، باجرہ، آلو، سورج مکھی، کپاس، گنا اور دیگر قسم کی پیداوار سے زکوۃ یعنی (عشر ) درج ذیل تفصیل کے مطابق نکالیں:

💠 مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار پر ۵ فیصد عشر واجب ہے۔

💠 قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوۃ دسواں حصہ ہے ۔دیکھیے (صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ اونٹوں کی زکوٰۃ 🐪

💠 پانچ اونٹوں کی زکوۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکوۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ 🐂

💠 30 گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔

💠 40 گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوۃ دیں۔ (ترمذی1/509)

✅ بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ 🐐

💠 40 سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوۃ ہے۔

💠 120 سےلےکر 200 تک دو بکریاں زکوۃ۔

(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)

⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکوۃ نہیں

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ 🏡

💠 کرایہ پردیے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراس کاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃنہیں۔شرح زکوٰۃ  ڈھائی فیصد ہوگی۔

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ گاڑیوں پر زکوٰۃ 🚌

💠 کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اس کے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔

⛔ نوٹ :

گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں، حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں۔ (صحیح بخاری)

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ سامان تجارت پر زکوٰۃ 🛅

💠 دکان کسی بھی قسم کی ہو اس کےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔

⛔ نوٹ :

دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اس کا چالیسواں حصہ زکوۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جو پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکتی ہے

—— —— —— —— —— —— ——

⬅️ پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ 🏕

💠 جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیے خریدا ہو اس پر زکوۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیے خریدا گیا پلاٹ پر زکوۃ نہیں۔

(سنن ابی داؤدکتاب الزکوۃ حدیث نمبر1562)

➻═══════════➻

 +91 78002 08868: زکوٰة سے متعلق اہم معلومات حصہ 04

—— —— —— —— —— —— ——



زکوٰۃ سے متعلق اہم سوالات مع جوابات

—— —— —— —— —— —— ——

Q–&–A—01—↓

 سوال : زکوة کے لغوی معنی بتائیے ؟

جواب : پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

Q–&–A—02—↓

سوال : زکوة کی شرعی تعریف کیجیے؟

جواب : مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ  کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔

Q–&–A—03—↓

سوال : کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب : ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو(جبکہ ساتھ میں کوئی اور قابل زکوۃ مال نہ ہو)

Q–&–A—04—↓

سوال : کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب : ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

Q–&–A—05—↓

سوال : کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب : اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی  کے برابر ہو۔

Q–&–A—06—↓

سوال : کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب : اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

Q–&–A—07—↓

سوال : اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟

جواب : فرض ہے۔

Q–&–A—08—↓

سوال : چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب : فرض ہے۔

Q–&–A—09—↓

سوال : عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب : فرض ہے۔

Q–&–A—10—↓

سوال : ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کیے جائیں گے یا نہیں؟

جواب : شامل کیے جائیں گے۔

Q–&–A—11—↓

سوال : صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض  ہےیانہیں؟

جواب : فرض ہے۔

Q–&–A—12—↓

سوال : مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟

جواب : فرض نہیں ہے۔

Q–&–A—13—↓

سوال : استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟

جواب : زکوٰة ہے۔

Q–&–A—14—↓

سوال : زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟

جواب : قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔

Q–&–A—15—↓

سوال : پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کرکے نفع کمائیں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟

جواب : واجب ہوگی۔

Q–&–A—16—↓

سوال : پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟

جواب : ابھی واجب نہیں،  جب فروخت کردیا جاے اور رقم پر ایک سال گزر جاےتب زکوٰة فرض ہے .اگر پہلے سے صاحب نصاب ہےتوفروخت کے بعد حاصل شدہ رقم نصاب میں مل جاے گی۔

Q–&–A—17—↓

سوال : جو پلاٹ رہائشی مکان کے لیے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—18—↓

سوال : اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟

جواب : ان کی کل موجودہ مارکیٹ ویلیو  پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔

Q–&–A—19—↓

سوال : جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة  کا کیا حکم ہے؟

جواب:  اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔

Q–&–A—20—↓

سوال : حج کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟

جواب:  زکوٰة واجب ہے۔اگر درخواست منظور ہوگئی ہے تو زکوۃ واجب نہیں۔

Q–&–A—21—↓

سوال : کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں یاہدیے کی نیت کریں تو زکوٰة  اداہوجائے گی یانہیں؟

جواب : ادا ہوجائے گی۔

Q–&–A—22—↓

سوال : ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟

جواب : زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔

Q–&–A—23—↓

سوال : کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟

جواب : زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔

Q–&–A—24—↓

سوال:   اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—25—↓

سوال : جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—26—↓

سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یانہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—27—↓

سوال : اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟

جواب : جائز ہے اگر مستحق ہیں ۔

Q–&–A—28—↓

سوال : آنحضرت ﷺ کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—29—↓

سوال : اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟

جواب:  زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔

Q–&–A—30—↓

سوال : سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟

جواب : زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔

➻═══════════

 +91 78002 08868: زکوٰة سے متعلق اہم معلومات حصہ 05

—— —— —— —— —— —— ——




زکوٰۃ سے متعلق اہم سوالات مع جوابات

—— —— —— —— —— —— ——

Q–&–A—31—↓

سوال : سیّد کی غیرسیّدبیوی  جو زکوۃ کی مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہےیا نہیں؟

جواب : اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔

Q–&–A—32—↓

سوال : مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟

جواب : لے سکتا ہے۔

Q–&–A—33—↓

سوال : غیرمسلم کوزکوۃ فطرہ اور نفلی صدقہ دےسکتے ہیں؟

جواب : غیرمسلم کو زکوۃ اور فطرہ نہیں دے سکتے۔ ہاں !نفلی صدقات  دے سکتے ہیں۔

Q–&–A—34—↓

سوال : مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب : بہتر ہےبوجہ دین کی اشاعت کے ۔

Q–&–A—35—↓

سوال : صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟

جواب : ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔

Q–&–A—36—↓

سوال : چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائزہےیانہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—37—↓

سوال : زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟

جواب : دسواں حصہ۔یعنی دس فی صد۔

Q–&–A—38—↓

سوال : اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کاکتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟

جواب : پانچ فی صد۔

Q–&–A—39—↓

سوال : ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟

جواب : جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔

Q–&–A—40—↓

سوال : رہائشی گھر، پہننے کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—41—↓

سوال : جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لیے نہ ہوں؟

جواب : نہیں۔ تجارت کے لیے ہوں تب زکوۃ فرض ہے۔

Q–&–A—42—↓

سوال : زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟

جواب : نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔

Q–&–A—43—↓

سوال : اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟

جواب : واجب ہوگی۔

Q–&–A—44—↓

سوال : ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا،درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوۃ واجب ہوگی یاشروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟

جواب : پورے مال پر واجب ہوگی۔

Q–&–A—45—↓

سوال : جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟

جواب : ساقط ہوجائےگی۔

Q–&–A—46—↓

سوال : اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائی صحیح  ہوگی یانہیں؟

جواب : ادائی صحیح نہیں ہوتی ۔

Q–&–A—47—↓

سوال : سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟

جواب : اختیار ہے۔

Q–&–A—48—↓

سوال : مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟

جواب : وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔

Q–&–A—49—↓

سوال : مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟

جواب : جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو۔

Q–&–A—50—↓

سوال : مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟

جواب : وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے۔اور  اسلامی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہو.

Q–&–A—51—↓

سوال : مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟

جواب : یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔تجارتی قرض کا مسئلہ الگ ہے۔

Q–&–A—52—↓

سوال : مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟

جواب : جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو اور منگوانے کا کوئی ذریعہ بهی نہ ہو ۔

Q–&–A—53—↓

سوال : مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟

جواب : اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔

Q–&–A—54—↓

سوال : زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیاکسی ایک قسم پر صرف کرنا  جائز ہے؟

جواب : دونوں جائز ہے۔

Q–&–A—55—↓

 سوال : کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟

جواب : جائزنہیں۔

Q–&–A—56—↓

سوال : مال دار کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—57—↓

سوال : مال داربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—58—↓

سوال : بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—59—↓

سوال : مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ، دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—60—↓

سوال : مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے، بیٹا ،پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

➻═══════════➻ +91 78002 08868: زکوٰة سے متعلق اہم معلومات حصہ 06

—— —— —— —— —— —— ——




زکوٰۃ سے متعلق اہم سوالات مع جوابات

—— —— —— —— —— —— ——

Q–&–A—61—↓

سوال : مالک نصاب بیوی شوہر پراور مالک نصاب شوہر اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—62—↓

سوال : مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—63—↓

سوال : میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—64—↓

سوال : زکوٰۃ کی ادائی بغیر تملیک

(مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—65—↓

سوال : زکوۃ رشتہ داروں پر اور پھر

پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب : بہتر ہے۔

Q–&–A—66—↓

سوال : مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہےیانہیں؟

جواب : مکروہ تنزیہی ہے یعنی بہتر نہیں لیکن گناہ بھی نہیں۔

Q–&–A—67—↓

سوال : مقروض پر اس کے قرضے کی ادائی کے لیے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟

جواب : مکروہ نہیں۔

Q–&–A—68—↓

سوال : بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرناکیسا ہے؟

جواب : مکروہ  تنزیہی ہے۔

Q–&–A—69—↓

سوال : اپنے رشتہ داروں کے لیے

زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے ؟

جواب : مکروہ نہیں ہے۔

Q–&–A—70—↓

سوال : مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟

جواب : جائز نہیں۔

Q–&–A—71—↓

سوال : ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟

جواب : صدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔

Q–&–A—72—↓

سوال : اگر زکاة کسی غریب غیر مسلم

کو دیدی جائے تو ادا ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب : زکاة ادا نہ ہوگی۔

Q–&–A—73—↓

سوال : کیا اپنے مستحقِ زکاة بھائی کو

زکاة کی رقم دی جا سکتی ہے یا نہیں ؟

جواب : دی جا سکتی ہے ۔

Q–&–A—74—↓

سوال : کیا مستحق زکاة چچازاد ،ماموں زاد خالہ زاد بھائی کو یا اپنے بھتیجے کو زکاة دے سکتے ہیں ؟

جواب : دے سکتے ہیں۔

Q–&–A—75—↓

سوال : زکوۃ کی ادائی کے لیےسونےکی قیمت فروخت کا اعتبارہوگا یاقیمت خرید کا ؟

جواب : مارکیٹ کی قیمت فروخت کا۔

Q–&–A—76—↓

سوال : سونے پر زکاة موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی یا خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی ؟

جواب : موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔

Q–&–A—77—↓

سوال : کیا زکاة مستحق زکاة اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کرسکتے ہیں؟

جواب : ہاں۔ مگر اس کو دے دی جائے تاکہ وہ مالک بن جاے۔

Q–&–A—78—↓

سوال : کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا فرض ہے؟

جواب : نہیں

Q–&–A—79—↓

سوال : مسجد کے امام یامؤذن کی ماہانہ تنخواہ زکوۃ سے ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب : نہیں۔

Q–&–A—80—↓

سوال : کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے۔

جواب : نہیں۔

Q–&–A—81—↓

سوال : کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟

جواب : کرسکتا ہے۔

Q–&–A—82—↓

سوال : صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت کیا صدقہ دینے والا خود بھی کھاسکتا ہے۔

جواب : نہیں۔

Q–&–A—83—↓

سوال : کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم  کو جو طلبہ کی وکیل ہوتے ہیں زکاة دی جاسکتی ہے ؟

جواب : دی جاسکتی ہے۔بلکہ افضل ہے۔

Q–&–A—84—↓

سوال : زکوۃ کی ادائیگی میں کس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہوگا؟جہاں زکوۃ دینے والا موجود ہے وہاں کی قیمت کا یا جہاں مال موجود ہے وہاں کی قیمت کا؟مثلا:مال سعودیہ میں ہو اور آدمی کراچی میں ہو۔

جواب : جس جگہ مال موجود ہے اس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہے۔وعلیہ الفتوی

Q–&–A—85—↓

سوال : زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک

(یعنی کسی انسان کو مالک بنائے بغیر)

            صحیح ہوتی ہے یا نہیں ؟

جواب : نہیں۔ کسی غریب کو مالک بناکر دینا ضروری ہے،ورنہ زکوۃ ادا نہ ہوگی

لہٰذاجو ہسپتال یاجماعت یا انجمن تملیک کا خیال نہیں کرتی انہیں زکوۃ نہیں دینی چاہیے !

—— —— —— —— —— 

+91 97732 85902: زکوٰة

Zakat information

Qustion no.1 



سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟

جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔

Qustion no.2 

سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟

جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔

Qustion no. 3 

سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو

Qustion :04 

سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔

Qustion :05 

سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

Qustion :06 

سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟

جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔

Qustion :07 

سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟

جواب: فرض ہے۔

Qustion :-08 

سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب: فرض ہے۔

Qustion :-09 

سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب: فرض ہے۔

Qustion :- 10 

سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟

جواب: شامل کئے جائیں گے۔

Qustion : 11 

سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟

جواب: فرض ہے۔

Qustion :- 12 

سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟

جواب: فرض نہیں ہے۔

Qustion :- 13 

سوال: سونے میں جو نگ وغیرہ لگاتے ہیں ان پر زکوٰة ہےیا نہیں؟

جواب: ہے۔

Qustion :- 14 

سوال: کھوٹ ملے سونے کی بازار میں جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوٰة ادا کی جائے گی یا سونے کے حساب سے؟

جواب: بازار میں جوقیمت ہوگی۔

Qustion : 15 

سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟

جواب: زکوٰة ہے۔

Qustion :- 16 

سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟

جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔

Qustion : 17 

سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟

جواب: واجب ہوگی۔

Qustion :- 18 

سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟

جواب: جب فروخت کردیا جائے زکوۃ واجب ہوگی۔

Qustion :- 19 

سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟

جواب: نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟