*🌹*🌹بعد انتقال میت کا کپڑا, اور گھر میں چولہا جلانے نیز تیجہ کا حکم🌹*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیانِ عظام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں
① میت کے کپڑوں کا کیا حکم ہے صدقہ کرنا ضروری ہے یا گھر میں رکھ سکتے ہیں
② میت کے گھر میں چولھا نہ جلنے کی حقیقت
③ میت کے تیجہ کا طریقہ کیا ہے اگر کوئی میت دس تاریخ کو انتقال کرے تو تیجہ کون سی تاریخ کو ہوگا
جواب عنایت فرمائیں مدلل مفصَّل بحوالہ
*🌹سائل مُحَمَّدُ صلاح الدین عطاری گھر۔۔۔۔اتردیناجپور بنگال🌹*
ا___________💠⚜💠___________
الجواب بعون الملک الوہاب
① ☜ بعد انتقال میت اس کے مال و اسباب کا مالک اس کے وارثین ہو جاتے ہیں,
لہٰذا ان کے وارثین کو یہ اختیار ہے کہ مال میت کو اپنے پاس رکھے یا کل کے کل صدقہ و خیرات کر دے یا بعض رکھے اور بعض صدقہ کر دے, ہاں افضل یہی ہے کہ میت کے نام سے زیادہ سے زیادہ صدقہ کرے کہ اس سے میت کو آرام و راحت ملتی ہے,
📑جیسا کہ حدیث پاک میں آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا:
*" من أستطاع منكم أن ينفع أخاه فلينفعه، "*
جو کوئی تم میں سے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کی طاقت رکھتا ہے تو اسے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانا چاہیے,
② ☜ چولہا جلانا منع نہیں
📃جیسا کہ میرے امام اہلسنت نے ارشاد فرمایا: موت کی پریشانی کے سبب وہ لوگ پکاتے نہیں ہیں، پکانا کوئی شرعاً منع نہیں, یہ سنت ہے کہ پہلے دن صرف گھر والوں کے لئے کھانا بھیجا جائے اور انہیں با اصرار کھلایا جائے, نہ دوسرے دن بھیجیں, نہ گھر سے زیادہ آدمیوں کے لئے بھیجیں,
*( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید ج (۹) ص (۹١) مکتبہ دعوت اسلامی )*
③⇦ تیجہ چالیسواں کے لئے شریعت نے کوئی وقت مقرر نہیں کیا بلکہ یہ تخصیصات عرفیہ ہیں,
لہٰذا بعد انتقال جب بھی تیجہ و دسواں, و بیسواں چالیسواں, کریں گے ادا ہو جائے گا اور میت کو اس کا ثواب ملے گا,
📜جیسا کہ میرے امام نے فرمایا,
تیجہ, دسواں, چہلم وغیرہ جائز ہیں جبکہ اللہ کے لیے ہو اور مساکین کو دیں, اپنے عزیزوں کا ارواح کو علم ہوتا ہے اور انکا آنا نہ آنا کچھ ضرور نہیں,فاتحہ کا کھانا بہتر یہ ہے کہ مساکین کو دے, اور اگر خود محتاج ہے تو آپ کھالے اپنے بی بی بچوں کو کھلائے سب اجر ہے,
💌حدیث شریف میں ہے
*" ما أطعمت ولدك فهو لك صدقة وما أطعمت خادمك فهو لك صدقة وما أطعمت نفسك فهو لك صدقة، "*
جو کچھ تو اپنے اولاد کو کھلائے وہ تیرے لئے صدقہ ہے اور جو کچھ تو اپنے خادم کو کھلائے وہ تیرے لئے صدقہ ہے اور جو کچھ تو اپنے نفس کو کھلائے وہ بھی تیرے لئے صدقہ ہے, ثواب رسانی میں کہے کہ الٰہی! جو ثواب تو نے مجھ کو عطا فرمایا وہ میری طرف سے فلاں شخص کو پہنچا دے غنی ہو یا فقیر, اگر صرف فاتحہ دیگا تو اسی کا ثواب پہنچے گا اور صرف کھانا دیگا تو اسی کا, اور دونوں تو دونوں کا, اور ثواب پہنچانا صرف نیت ہی سے نہ ہو بلکہ اسکی دعا بھی ہو, حضور صلی اللہُ تعالیٰ علیہ و سلم نے ایصال ثواب کا حکم بھی دیا, اور صحابہ نے ایصال ثواب کیا, اور آج تک کہ مسلمانوں کا اس پر اجماع رہا, تخصیصات عرفیہ جبکہ لازم نہ سمجھی جائیں خدا نے مباح کی ہیں,
🚿حدیث میں ہے:
*" صوم يوم السبت لا لك ولا عليك*
( شنبہ کا روزہ نہ تیرے زیادہ نفع نہ کچھ مضر)
*( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید ج (۹) ص (٦۰۰) مکتبہ دعوت اسلامی )*
*🌹واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻شـر ف قـلـم حضرت عـلامہ و مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والـنورانی گرام ملک پور کـٹیـہـار بہار*
*🗓 ۲۳ ستمبر بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطه* https://wa.me/+918743811087
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________🌹*

ا___________💠⚜💠__________🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*
ا__________💠⚜💠___________
Comments
Post a Comment