علمائے اہلسنّت کا ادب و احترام کرو

 *علمائے اہلسنّت کا ادب و احترام کرو*


اللّٰه تعالی ارشاد فرماتا ہے👇

*فَسئَلُوا اَھــلَ الذِّکرِ اِن کُنتُم لاَ تَعلَمُونَ*


*_Yani, Aye Logo! Ilm Walo Se Puchho Agar Tumhein Ilm Nahin_*

.

*(ترجمہ) یعنی اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں*

.


علمائے اہلسُنّت پر نُور کی برسات ہو آمین


.

علماء کی شان و عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ خود اللّٰه تعالیٰ نے ہمیں یہ حکم فرمایا کہ جس بات کو تم نہیں جانتے تو علماء سے پوچھو اور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عالِم زمین میں الله کی دلیل و ہجت ہیں تو جس نے عالِم میں عیب نکالا تو وہ ہلاک ھو گیا

.

ایک اور جگہ حضورِ اقدس صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ زمین پر علماء کی مثال اُن ستاروں کی طرح ہے جن سے قیامت کی تاریکیوں میں راہنمائی حاصل کی جاتی تو جب ستارے مانند پڑھ جائیں تو قریب ہے کہ ہدایت یافتہ لوگ گمراہ ھو جائیں

.

ایک اور جگہ حضورِ اقدس صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علم کیساتھ تھوڑا عمل بھی نفع دیتا ہے لیکن جہالت کیساتھ بھت علم بھی نفع نہیں دیتا

.

ایک اور مقام پر سرکارِ مدینہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علم اسلام کی زندگی ہے اور دین کا ستون ہے

.

ایک اور مقام پر ہمارے پیارے آقا صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علماء انبیائے کرام کے وارث ہیں اور بیشک انبیائے کرام درھم و دینار کا وارث نہیں بناتے بلکہ وہ تو علم کا وارث بناتے ہیں اور ایک قبیلے کی موت ایک عالِم کی موت کے مقابلے میں نہایت معمولی ہے

.

آج کل کچھ لوگ دن رات علماء کو معاذالله عزوجل گالی دیتے ہیں اور اِن میں عیب تلاش کرتے ہیں اور افسوس!کثرت سے علمائے کرام کی غیبت بھی کرتے ہیں مگر وہ اِس بات سے غافل ہیں کہ علماء کی توہین کبھی کبھی کُفر بھی ھوتی ہے اور علماء سے بغض انسان کو جہنّم میں پہنچا دیتا ہے

.

حضرت سیّدنا حفصہ کبیر علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جس نے کسی عالِم کی غیبت کی تو قیامت کے روز اُس کے چہرے پر لکھا ھو گا کہ یہ الله کی رحمت سے مایوس ہے

.

اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عالِم دین کو اس لئے برا کہتا ہے کہ وہ عالِم ہے تو وہ صریح کافر ہے اور اگر دنیاوی معاملے کی وجہ سے اُسے بُرا کہتا ہے تو فاسق فاجر ہے اور جو بلاکسی وجہ کہ ایک عالِم دین سے بغض رکھے تو اُس پر کُفر کا خوف ہے

.

مختصر بات یہ ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت الله تعالی کی اطاعت ہے اور علماء کی اطاعت رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ہے

.

ہمیں تمام علمائے اہلسنت کا ادب کرنا چاہیئے چاہے وہ Tv پر آتے ہوں یا نہ آتے ہوں کیونکہ اختلافی مسائل اپنی جگہ ہیں اور ہماری یہ حثیت نہیں کہ ہم علمی اختلافات میں داخل ھوں

.

*🌹الله تعالی ہمیں علمائے اہلسنت وجماعت سے محبّت اور اُن کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے*

*(آمین)*


*📚References :-*

(1) پ۱۴، النحل، ۴۳

(2) جامع صغیر، ص۳۴۹، حدیث۵۶۵۸

(3) مسند امام احمد، مسند انس بن مالک، ج۴، ص۳۱۴، الحدیث۱۲۶۰۰

(4) جامع بیان العلم، ص۶۵، حدیث۱۹۷

(5) جمع الجوامع، ج۵، ص۲۰۰، حدیث۱۴۵۱۸

(6) شعیب الایمان، باب فی طلب العلم، ج۲، ص۲۶۳، الحدیث۱۶۹۹

(7) مکاشفت القلوب، ص۷۱

(8) فتاوٰی رضویہ، ج۲۱، ص۱۲۹

(9) نور العرفان، ص۱۳

.

ہم کو اے عطّار سُنّی عالموں سے پیار ہے

ان شآءاللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے

.


Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟