عورتیں جو زیوارت استعمال کرتیں ہیں کیا ان زیورات پر زکوٰۃ واجب ہے؟

 



*🌹عورتیں جو زیوارت استعمال کرتیں ہیں کیا ان زیورات پر زکوٰۃ واجب ہے؟ 🌹*

------------------------------

*اَلسَّلَامُ عَلَیکُم وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُہ*

*حضـرت استعمال شدہ زیور جو عورتیں ہمیشہ استعمال کرتی ہیں اس پہ زکوۃ ہے یا نہیں ۔۔ جواب عنایت فرماٸیں۔ کرم ہوگا*


*🌹سائل:🌹  مُـحـمّـد اشـرفُ اللہ رضوی لوہردگا*

------------------------------

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* 

*الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ:  وہ  زیورات جو عورتیں استعمال کرتی ہیں اگر وہ  نصاب تک پہنچتا ہے تو ان زیورات کی زکوٰۃ واجب ہے اور اگر نصاب تک نہیں پہنچتا تو زکوٰۃ واجب نہیں اور اگر کسی کے پاس سونا چاندی دونوں ہے اور دونوں نصاب تک پہنچتا ہے تو دونوں کی زکوٰۃ واجب  لیکن اگر الگ الگ دونوں نصاب تک نہیں پہنچتا تو اب دونوں کو ملائے اب اگر سونا نصاب تک پہنچتا ہے تو سونے کی زکوٰۃ واجب اور اگر سونا نصاب تک نہیں پہنچتا تو اس صورت میں سونا کو چاندی میں ملائے اب  اگر چاندی نصاب تک پہنچ گیا تو چاندی کی زکوٰۃ واجب ورنہ  نہیں ــ

*صاحب نصاب کی تعریف*

زکوٰۃ کے سلسلہ میں مالک نصاب وہ شخص ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونے کا مالک ہو یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت کے سامانِ تجارت کا مالک ہو  اور مملوکہ چیزیں حاجتِ اصلیہ سے زائد اور دَیْن سے فارغ ہوں ــــ 

*(📚  عامۂ  کتب)

*(نوٹ)    مالک نصاب کی یہ تعریف اموالِ باطنہ کے لحاظ سے ہے*

     ترمذی شریف میں ہے کہ :

حضرت عمر بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنےوالد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ دو عورتیں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور ان کے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن تھے آپ ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)  نے ان سے پوچھا کیا تم ان کی زکوٰۃ دیتی ہو؟ انھوں نے عرض کیا نہیں آپ ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)  نے ان سے فرمایا کیا تم اس بات کو پسند کرتی ہو کہ خدائے تعالیٰ تم کو آگ کے دو کنگن پہنائے؟ انہوں نے عرض کیا نہیں ــ آپ ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)  نے فرمایا تو پھر ان کی زکوٰۃ ادا کیا کرو 

*(📙  حوالہ: انوارالحدیث صفحہ ۲۵۴/)*


*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹* 


_*💥🖊 کتبہ: 💥ابو محمد حامد رضا، محمد شریف الحق رضوی! کٹیہاری امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد وخادم دارلعلوم نوریہ رضویہ رسول گنج عرف کوئیلی ضلع سیتامڑھی بہار الھند*_

*( بتاریخ ۲۷/ مئی بروز پیر ۲۰۱۹/ عیسوی )*

*( موبائل نمبر📞 7654833082📲)*


*🌹تصدیق شدہ 🌹*


*الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء الله النعيمي غفرله خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*


*الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد کیف الحسن قادری مدرس جامعہ قادریہ مقصودپور اورائی ضلع مظفرپور بہار*


*الجواب صحیح: فقط ابوالصدف محمد صادق رضا امام وخطیب شاہی جامع مسجد پٹنہ ومقام سنگھیا ٹھاٹھول پورنیہ بہار*


------------------------------



Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟