786روپے نکاح کا مہر مقرر کرناشرعا كيسا هے؟

 *🔸786روپے نکاح کا مہر مقرر کرناشرعا كيسا هے؟🔸*


*السلام علیکم ورحمة الله وبركاته*

*کیا فرماتے ہیں علماء کرام  و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں* 

*کہ آج کل کچھ لوگ نکاح میں 786روپے مہر مقرر کرتے ہیں* 

*تو کیا اس سے نکاح ہو جائے گا* *؟؟*

*🌹المستفتی🌹 ، محمد بلال رضوی*

اــــــــــــــــ🔸🔹🔸ـــــــــــــــــ

*وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته*

*✍الجواب بعون الملك الوهاب:*

 *نکاح ہو جائے گا لیکن مہر 786/روپے کے بجائے بارہ سو پچیس (1225) روپے مہر واجب ہوں گے. بارہ سو پچیس میں احتیاط کے طور پر تقریباً سو روپے بڑھا دیں کیونکہ کہ اس وقت کے چاندی کی قیمت ممکن ہے آج کے دن کے اعتبار سے زیادہ رہی ہو*.

*کم سے کم مہر کی قیمت 10/ درہم چاندی ہے اور دس درہم کا وزن 32.6/ گرام ہے، مہر متعین کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ مہر 32.6/ گرام چاندی یا اس کی قیمت سے کم نہ ہو.* *کہ*

*ہدایہ میں ہے "ولو سمی اقل من عشرۃ فلھا العشرۃ عندنا"*

 *(جلد٥؛ ص١٣٧)*


دس درہم کی مقدار یا ریٹ آج کل کتنا بنتا ہے؟


جواب

10 درہم کا وزن2   تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہے ، اور موجودہ اوزان کے بموجب اُس کی مقدار 30؍ گرام 618؍ ملی گرام چاندی ہوتی ہے ۔ چاندی کی موجودہ قیمت (880 روپے تولہ ) کے حساب سے دس درھم کی قیمت دو ہزار تین سو دس (2310 ) روپے بنے گی۔فقط واللہ اعلم



باقی مفتیان عظام آگے رہنمائی فرمائے

*🌹واللہ تعالی اعلم🌹*

اــــــــــــــــ🔸🔹🔸ـــــــــــــــــ

*✍راقـم الحـروف؛حضرت علامہ و مولانا شان محمد صاحب قبلہ المصباحی القادری مد ظلہ العالی والنورانی*

 *خادم التدریس جامعہ مظہر العلوم گرسہاے گنج قنوج*

*یو پی*

 *٠۴۴١؁ھ*

 📱 *رابطہ نمبر 8052363027*


*♦رضوی فقہی گــروپ؛♦*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟