بریک کرتا یا تہبند یا پجامہ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ھے

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

حضور ایک سوال ھے کے ۔جیسے باریک تہبند پہن کر نماز سہی نہی ۔تو پوچھنا یے ھے کہ کرتا اتنا باریک پہن کر نماز پڑھنا جس میں اعضإ صاف ظاہر ھوں تو کیا ایسے کرتے میں نماز ھو جاے گی یا نہی براے کرم جواب عنایت فرماٸیں مہر بانی ھوگی 


محمد سرفراز قادری ۔ایم پی

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

الجواب

 ہوجائے گی کیونکہ مرد کے لئے ناف سے لیکر گھٹنے تک چھپانا فرض ہے خواہ نماز کے لئے پہنا ہو یا خارج نماز ــــ 


حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں 

مسئلہ ۲۱:  مرد کے لیے ناف کے نیچے سے گھٹنوں  کے نیچے تک عورت ہے، یعنی اس کا چھپانا فرض ہے۔ ناف اس میں  داخل نہیں  اور گھٹنے داخل ہیں ۔ (1) (درمختار، ردالمحتار) اس زمانہ میں  بہتیرے ایسے ہیں  کہ تہبند یا پاجامہ اس طرح پہنتے ہیں ، کہ پیڑو(2)  کا کچھ حصہ کھلا رہتا ہے، اگر کُرتے وغیرہ سے اس طرح چھپا ہو کہ جلد کی رنگت نہ چمکے تو خیر، ورنہ حرام ہے اور نماز میں  چوتھائی کی مقدار کھلا رہا تو نماز نہ ہوگی اور بعض بے باک ایسے ہیں  کہ لوگوں  کے سامنے گھٹنے، بلکہ ران تک کھولے رہتے ہیں ، یہ بھی حرام ہے اور اس کی عادت ہے تو فاسِق ہیں  ــــ (بہار شریعت حصہ سوم ) واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟