سنیچر کے دن کو منحوس سمجھنا کیسا ھے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام جیسا کہ آ ج کے دور میں ایک بات مشہور ہے کہ شادی. وغیرہ کی تاریخ سنیچر کے دن نہیں رکھنی چاہئے کیونکہ یہ دن منحوس ہے لہذا التماس ہے کہ سنیچر کی اہمیت کو اجاگر فرمائیں۔
*سائل.....عقیل احمد خان بہرایچ شریف*
=====================
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
*الجواب بعون الملک الوھاب:* اور دنوں کی طرح سنیچر بھی اللہ تعالیٰ کے دنوں میں سے ایک ہے اسے نحوست سے تعبیر کرنا اسلامی تعلیم ونظریہ کے سراسر خلاف ہے۔ شرع پاک نے کسی دن مہینے کو نحوست والا کہکر بیاہ شادی سے منع نہیں کیا لہذا جو لوگ اسے منحوس جانکر شادی نہیں کرتے وہ غلطی پر ہیں انہیں اس تصور و باطل نظریہ سے گریز کرتے ہوئے یہ سمجھنا ضروری ہیکہ اسلام میں کوئی دن و مہینہ نحوست وبدشگونی کا نہیں نیز زمانے اور مہینے اپنے اندرکوئی تاثیر نہیں رکھتے، اچھا برا ہونا ان پر موقوف نہیں، اور نہ ہی تقدیرالہٰی میں انکا کچھ دخل ہے ارشاد حدیث ہے : *لا عدوی ولا طیرة ولا ھامة ولاصفر اخرجاه وزاد مسلم (ولانوءولاغول)* سیدنا ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ ایک کی بیماری دوسرے کو نہیں لگتی، نہ بدفالی ونحوست کوئی چیز ہے، نہ ألّو کا بولنا کوئی أثر رکھتا ہے، نہ صفر کوئی چیز ہے ، یہ بخاری ومسلم کی روایت ہے اورصحیح مسلم میں یہ بھی ہے کہ’’نچھتر نہ بھوت کوئی چیز‘‘ ((بخاری ك/ الطب10/265 مسلم باب لا عدوة 007/471))
نیز، حدیث قدسی ہے:*یقول اللہ عزوجل یؤذینی ابن آدم یسب الدہر وأنا الدہر بیدی الامر أقلب اللیل والنھار،* یعنی اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے حالانکہ زمانہ میں ہی ہوں میرے ہی ہاتھ میں سارے امور ہیں میں ہی رات اوردن کو پھیرتا ہوں۔ ((صحیح بخاری ، كتاب التفسیر، 8/738))
مراٰۃُ المناجیح میں ہے : اسلام میں کوئی دن یا کوئی ساعت منحوس نہیں ہاں بعض دن بابرکت ہیں۔ ((مراٰۃ المناجیح ، ۵ / ۴۸۴))
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: *نکاح ہر دن جائز ہے*
((فتاویٰ رضویہ جدید ج 11…ص 244 مکتبہ روح المدینہ اکیڈمی موبائل ایپ))
مزید فرمایا : *نکاح کسی مہینے میں منع نہیں۔* ((جلد 11۔۔۔269 مرجع سابق))
تو چاہئے کہ کسی دن مہینے مثلاً "سنیچر و صفر وغیرہ" کو منحوس نہ جانیں اور سماج میں بڑھتی پھیلتی اس برائی و غلط عقیدہ کو مٹانے کیلئے اس دن بلا تردد شادی بیاہ کریں۔ *واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
کتبہ
خاک پائے علماء
*ابو فرحان مشتاق احمد رضوی جامعہ رضویہ فیض القرآن سلیم پور نزد کلیرشریف اتراکہنڈ*
Comments
Post a Comment