سلطان الھند حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ پیدائش کیا ہے ؟❣*

 *❣سلطان الھند حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ پیدائش کیا ہے ؟❣*



السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش کی تاریخ کتنی ہے.

*🔸سائل : محمد شبیر عالم ضیائی🔸*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*


*الجواب* عطاء رسول خواجۂ خواجگان راجۂ ہندوستان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ ولادت میں مؤرخین و تذکرہ نگاروں کا شدید اختلاف ہے بہ اختلاف روایات بیان کیا جاتا ہے - حضرت مولانا محمد شاکر نوری امیر سنی دعوت اسلامی بیان کرتے ہیں کہ " آپکی ولادت کے مختلف سنین 523ھ اور 537ھ کے درمیان لکھے گئے ہیں مگر بحوالہ کلمات الصادقین مؤلف مرأۃ الاسرار نے آپکا بعمر 97/ سال 627ھ میں وصال پانا لکھا ہے - 627/ میں سے 97/ سال عمر کم کردینے سے آپکا سن ولادت 530ھ برآمد ہوتا ہے

*(📕 یہی سال ولادت مؤلف مرأۃ الانساب ص:160/ اور خاندان زبیر کنبوی ج:1/ص:316/ وغیرہ نے لکھا ہے - مرقعہ خواجگان نے ص:11/ بحوالہ آئینہ تصوف )*

اور بعض دوسرے تذکرہ نویسوں نے آپکی تاریخ ولادت 9/ جمادی الاخرۃ لکھی ہے  530ھ کی یہ تاریخ 15/ مارچ 1136ع روز یکشنبہ سے مطابقت کرتی ہے - اھ

*( 📗حیات سلطان الھند خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ ص:18/مکتبہ طیبہ)*


📌 اور خطیب مشرق علامہ مشتاق احمد نظامی الہ آباد تحریر فرماتے ہیں کہ " سن ولادت میں عام مؤرخین و تذکرہ کا اختلاف ہے 522ھ/ 527ھ/ 533ھ/ 536ھ/ اور 537ھ کی روایتیں ملتی ہیں غالب رجحان 530ھ کا ہے " اھ

*(📘 ہند کے راجہ یعنی سوانح خواجہ ص:20/ مکتبہ فریدیہ)*


🔎 اور حضرت علامہ یاسین اختر مصباحی تحریر فرماتے ہیں کہ " آپکی ولادت 14/ رجب 537ھ/ مطابق 1142ع/ بوقت صبح بروز شنبہ ہے سن ولادت کے سلسلہ میں اختلاف بھی ہے مگر 537ھ/ کو اکثر مؤرخین نے ترجیح دی ہے " اھ( تذکار خواجہ اجمیر ص:10/ صفہ کیشنز ) اور حضرت علامہ عبد المبین قادری صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ " خواجہ غریب نواز کی ولادت 535ھ اور وفات 627ھ اور بعض مؤرخین کے بقول ولادت 530ھ اور وفات 627ھ میں ہے " اھ

*(📚 برکات خواجہ ص:5/ نوری مشن رضا لائبریری مالیگاون)*


*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*

*🗓 ۱۴ فروری ٠٢٠٢؁ء مطابق ۱۹ جمادی الآخر ۱۴۴۱؁ھ بروز جمعہ*

*رابطہ* https://wa.me/+919756464316

*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ھر پوروا باجپٹی سیتا مڑھی بھار*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ🔸* https://wa.me/+917542079555

https://wa.me/+917800878771

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*محمدایـوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟