بٹائی پر بکری دینا کیسا ہے؟ کیا غیر مسلم کو بٹائی پر بکری دے سکتے ہیں؟*


*بٹائی پر بکری دینا کیسا ہے؟ کیا غیر مسلم کو بٹائی پر بکری دے سکتے ہیں؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارہ میں کے

ایک شخص بیس بکریاں کسی دوسرے شخص کو دیتاہے پالنے کےلئے اس شرط پر کہ ان بکریوں کا خرچہ گھاس وغیرہ کا آپ پر ہےآپ ان کوپالیں ایک سال کےبعد حساب کریں گے بکریوں کے جو بچے ہیں وہ میں اورآپ، آپس میں آدھا کریں گے اور بکریوں کو اور اپنےحصے کے بچوں کو میں آپ سے اٹھاؤں گا کیا یہ صورت جائز ہے یانہیں ؟

اگر یہ صورت ناجائز ہے تو جائز صورت کیا ہوسکتی ہے ؟

مہربانی فرماکر شرعی راہنمائی کیجئے جزاک اللہ خیرا


*سائل سید فیضان علی بخاری شاھدرہ لاہور پنجاب پاکستان*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

مروجہ طریقہ سے مسلمان مسلمان کو جانور بٹائی پر دے یہ جائز نہیں ہے البتہ کفار حربی کو دینا جائز یے کہ اس میں طرفین کی رضا ہوتی ہے۔ 


فتاوی بحر العلوم میں ہے 

ہندوستان دارالاسلام ہے یہاں کے کافر حربی ہیں اپنی خوشی سے اگر اپنی کوئی رقم یامال ومتاع ایسے معاملے کے ذریعہ جو مسلمانوں میں ناجائز ہو دیں تو عقود فاسدہ کے ذریعہ یہاں کے غیر مسلموں کا مال لیا جاسکتا ہے ایسے طریقے سے نہیں لیا جاسکتا جس سے مسلمان کی اذیت اور بے عزتی کا خطرہ ہو یا غیرقوم کودھوکہ دیاگیا ہو ۔

ھدایہ میں ہے 

لان مالھم مباح فی دراھم فبای طریق اخذہ عنھم اخذ مالا مباحا اذالم یکن فیه غدرا

(الھدایة کتاب البیوع ج دوم ص٧٠) فتاوی بحرالعلوم ج چہارم ص ٩٩ کتاب البیوع )


انتباہ ۔ ہند و نیپال میں مذکورہ طریقہ سے جانور بٹائی پر دینا جائز ہے پاکستان میں دینا جائز نہیں ہے۔


اس کے جائز ہونے کی صورت یہ ہے کہ جانورکا مالک جانوركا آدھا حصہ ،پالنے والے شخص کو ایک معین رقم پر فروخت کردے اور رقم کی ادائیگی کی مدت طے کرلے مثلا ً: جانورکا نصف دوسرے کو بیس ہزار روپے میں بیچ دیا اور بیس ہزار کی ادائیگی چھ مہینے بعد وہ کرے گا (اگر جانور کا مالک چاہے،تو اپنی مرضی سے یہ رقم بعد میں معاف بھی کرسکتا ہے) تو یوں جانور دونوں کے درمیان مشترک ہو جائے گا، اس صورت میں وہ جانور اور اس کے پیدا ہونے والے بچے سب دونوں کے درمیان مشترک ہوں گےاور یہ آدھے آدھے جانور تقسیم کرلیں گے،یہ طریقہ اختیار کرنے سے دونوں کامقصود حاصل ہوجائے گا ،جبکہ سوال میں مذکور طریقہ کار جو عموما رائج ہے، وہ ناجائز وگناہ ہے ۔

بکری کسی کو چرانے کے لیے اس شرط پر دینا کہ ایک بچہ چرانے والے کا اور ایک مالک کا اجارہ فاسدہ ہے ۔ جیسا کہ مرغی بٹائی پر پالنے کے لیے دینا اجارہ فاسدہ ہے۔ رد المحتار میں ہے کہ علامہ ملی نے فرمایا: و قید بالشجر لأنہ لو دفع الغنم والاجاج و دود القز معاملۃ لایجوز کما في المجتبیٰ و غیرہ و کذا دفع بقرۃ بالعلف لیکون الحارث نصفین ۔ لہٰذا اس طرح بکری یا کوئی اور جانور بٹائی پر پالنے کو دینا جائز نہیں۔ بکری چرانے کی اجرت مالک پر لازم آئے گی اور بچہ بہرحال مالک ہی کا ہے، اس لیے مالک بچے کی قربانی کر سکتا ہے (فتاوی حافظ ملت)

بہار شریعت میں ہے 

گائے، بھینس خرید کر دوسرے کو دیدتے ہیں کہ اسے کھلائے، پلائے، جو کچھ دودھ ہوگا، وہ دونوں میں نصف نصف تقسیم ہوگا،یہ اجارہ بھی فاسد ہے۔کُل دودھ مالک کا ہے اور دوسرے کو اس کے کام کی اجرتِ مثل ملے گی اور جوکچھ اپنے پاس سے کھلایا ہے،اس کی قیمت ملے گی اور گائے نے جوکچھ چراہے، اس کا کوئی معاوضہ نہیں اور دوسرے نے جوکچھ دودھ صرف کرلیا ہے، اتنا ہی دودھ مالک کو دے کہ دودھ مثلی چیز ہے۔(بھارشریعت، ج 3، ح 14،ص 150 ،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

اس کے جواز کا طریقہ بیان کرتے ہوئے صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں

اس کے جواز کی یہ صورت ہو سکتی ہے کہ گائے، بکری مرغی وغیرہ میں آدھی دوسرے کے ہاتھ بیچ ڈالیں، اب چونکہ ان جانوروں میں شرکت ہو گئی، بچے بھی مشترک ہوں گے۔(بھار شریعت، ج 2،ح 10،ص 512،مکتبۃ المدینہ کراچی)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

30/10/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گ روپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟