ہجڑوں کا پیسہ مسجد و مدرسہ میں لگانا کیسا ہے؟*


*ہجڑوں کا پیسہ مسجد و مدرسہ میں لگانا کیسا ہے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں 

 اگر کوئ مخنث۔ مسجد یا مدرسہ میں خواہ وہ لڑکوں کا ہو یا لڑکیوں کا اگر پیسا یا کسی بھی طریقہ سے مدد کرنا چاہے تو اس سے مدد یا وہ رقم لے سکتے ہیں؟

مع حوالہ جواب دیں


*سائل محمد اعظم صلع ناگور شریف انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

ہجڑوں کا پیسہ ناچ گانے کی کمائی کا ہے تو اسے مسجد میں لگانا حرام و ناجائز ہے اور اگر ان کا پیسہ محنت و مشقت کی کمائی کا ہے تو بلاشبہ اس کا مسجد و مدرسہ میں لگانا شرعاً جائز ہے یعنی 

جو مخنث ناچنے گانے کا کام کرتے ہیں ان کا پیسہ مسجد اور کار خیر میں صرف کرنا ناجائز و حرام ہے کیونکہ ناچ گانے کی آمدنی شرعاً حرام ہے اور حرام مال مسجد میں لگانا ناجائز و حرام ہے , 


حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ" اگر معلوم ہے کہ یہ مال جو چندہ وغیرہ میں دے رہا ہے بعینہ حرام ہے تو اس کا لینا جائز نہیں ۔ یوہیں اگر غالب گمان اسی کا ہے جب بھی نہ لے اور اگر اس کے حرام و حلال دونوں قسم کے مال ہیں اور یہ علم نہیں کہ یہ جو دے رہا ہے حرام ہے تو اس صورت میں احتیاط اولی ہے " من اتقى الشبهات فقد استبراء لدينه -( فتاوی امجدیہ جلد چہارم صفحہ ٦٠) 

اور اسی میں دوسری جگہ اسی طرح کے سوال کے جواب میں یوں ارشاد فرماتے ہیں : حرام مال سے نیک کام نہیں کیا جاسکتا ہے حدیث شریف میں ہے کہ " ولا یقبل اللّٰہ الا الطیب " ایسے مال کو فقراء و مساکین پر صرف کر دیا جائے نہ بہ نیت تصدق بلکہ اس حیثیت سے کہ جس کا کوئی مالک نہ ہو وہ حق فقراء ہے اب یہ چاہیں تو اپنی طرف سے مسجد یا مدرسہ میں صرف کرسکتے ہیں کہ اب ان کی حرمت جاتی رہی ( فتاوی امجدیہ جلد چہارم صفحہ ۲۳۷) 


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

02/11/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو جوا ئن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟