کیااللّٰہ رب العزت کو معلم کہ سکتے ہیں؟


*کیااللّٰہ رب العزت کو معلم کہ سکتے ہیں؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 

اللّٰہ رب العزت کو معلم کیوں نہیں کہہ سکتے 

باحوالہ جواب عنایت فرمائیں شکریہ 


*المستفتی محمد عتیق پھپھوند شریف یوپی انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

ہر وہ لفظ جو عام لوگوں کے لیے استعمال کرتے ہیں اللہ تعالی کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

اللہ تعالی کی طرف تعلیم کی اسناد کرتے ہوئے یہ کہنا کہ اللہ تعالی نے سکھایا ہے بالکل جائز اور قرآن پاک سے ثابت ہے مگر لفظِ معلم اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال نہیں کرسکتے۔ کیونکہ اس لفظ کا اطلاق عرفاً اس شخص پر ہوتا ہے جو بطورِ پیشہ اًجرت پر پڑھاتا ہے ۔( ایسا ہی فتاوی اہل سنت میں ہے)

 اللہ تعالی کو معلم نہ کہنے کے متعلق تفسیر بیضاوی میں ہے: ”ان التعليم يصح اسناده الى الله تعالى، وان لم يصح اطلاق المعلم عليه لاختصاصه بمن يحترف به

یعنی : سکھانے کی نسبت اللہ تعالی کی طرف کرنا اگرچہ درست ہے مگر اللہ تعالی کو معلم نہیں کہہ سکتے کیونکہ عرفاً یہ بطورِ پیشہ سکھانے والے کے ساتھ خاص ہے ۔ (تفسیر البیضاوی ، جلد1، صفحہ70، دار احیاء التراث العربی،بیروت )


مراۃ المناجیح میں ہے

اﷲ تعالی کو معلم نہیں کہہ سکتے اگرچہ وہ خود فرماتاہے عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ 

کیونکہ معلم عمومًا تنخواہ دار مدرسین کو کہا جاتا ہے اور جو لفظ دو معنے رکھتا ہو اچھے اور برے اس کو ﷲ تعالی کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔

ﷲ تعالی کے نام توقیفی ہیں جو نص میں وارد ہوگئے ان ہی سے اسے پکارا جائے (مراۃ المناجیح ج 5، ص 383،ضیاء القرآن، لاھور)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

31/10/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپ س کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟