*کیا جس عورت سے زنا کیا ہو اس کی بیٹی سے نکاح منعقد ہوجائے گا؟*


*کیا جس عورت سے زنا کیا ہو اس کی بیٹی سے نکاح منعقد ہوجائے گا؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارہ میں کے ہندہ کی زید سے شادی ہوئی شادی کے تین سال بعد ہندہ کو پتہ چلا کہ زید کے اس کی والدہ سے غلط تعلقات ہیں حتی کہ وہ دونوں زنا کااعتراف بھی کرچکے ہیں۔بقول ہندہ کے۔

اب دریافت طلب امر یہ کہ ہندہ کا زید سے نکاح رہا یا نہ رہا۔ شرع مطہرہ کیا کہتی ہے کہ زید سے ہندہ خلع لے یا قانونی چارہ جوئی کرے۔وہ اس سے قبل ایک دو مفتیان سے رابطہ کرچکی ہے وہ کہتے ہیں آپ کہانی بنا رہی ہو ہندہ کہتی ہے کہ تعلقات شادی سے پہلے کے ہیں مجھے بعد میں معلوم ہوا مگر شوہر اور اس کی امی زنا کااعتراف تک کرچکے ہیں

مہربانی فرماکر اس مسئلہ کا جواب تحریری اور بحوالہ ارشاد فرما دیجئے جزاک اللہ خیرا


*سائل مولابخش سلطانی راولپنڈی پنجاب پاکستان*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل

جب ساس اور داماد زنا کا اعتراف کر چکے ہیں چایے زنا پہلے کی ہو یا ہندہ سے نکاح کے بعد حرمت مصاہرت ثابت ہوگی۔ اور ہندہ اور ہندہ کی ماں زید کے لئے کبھی بھی حلال نہیں میاں بیوی میں تفریق لازم ہے۔ 

یاد رہے حرمتِ مصاہرت جس طرح نکاح سے ثابت ہوجاتی ہے اسی طرح زنا سے بھی ثابت ہوجاتی ہے، لہذا جس عورت کے ساتھ کوئی مرد زنا کرلے اس مرد کے لیے مزنیہ (جس سے زنا کیا ہے اس ) کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز نہیں، اگر شادی کرلی تو بھی شرعاً یہ نکاح منعقد نہیں ہوتا، فوری علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہو گا، ورنہ ایسا شخص سخت گناہ ہو گا۔


ابو ہانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

جو شخص کسی عورت کی شرم گاہ کو دیکھے اس پر اس عورت کی ماں اور بیٹی حرام ہوجائیں گی"۔

عن حجاج، عن أبي هانئ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من نظر إلى فرج امرأة، لم تحل له أمها، ولا ابنتها»"(مصنف ابن أبي شيبة (3/ 480) کتاب النکاح، باب الرجل يقع على أم امرأته أو ابنة امرأته ما حال امرأته، برقم: 16235، ط: مکتبة الرشد، ریاض)

ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ میں زمانہ جاہلیت میں ایک عورت سے زنا کرچکا ہوں،کیا میں اب اس کی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے جواب دیا کہ: میں اس کو جائز نہیں سمجھتا اور یہ بھی جائز نہیں ہے کہ تو ایسی عورت سے نکاح کرے جس کی بیٹی کے جسم کے ان حصوں کو تو دیکھ چکا ہے جو حصے تو بیوی کے دیکھے گا۔

"عن أبي بكر بن عبد الرحمن بن أم الحكم، أنه قال: قال رجل: يا رسول الله، إني زنيت بامرأة في الجاهلية وابنتها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " لاأرى ذلك، ولايصلح ذلك: أن تنكح امرأة تطلع من ابنتها على ما اطلعت عليه منها".

(مصنف عبد الرزاق الصنعاني (7/ 201) کتاب الطلاق، باب الرجل يزني بأخت امرأته، برقم: 12784، ط: المجلس العلمی، هند)


فتاوی ہندیہ میں ہے

وتثبت حرمة المصاهرة بالنكاح الصحيح دون الفاسد، كذا في محيط السرخسي. فلو تزوجها نكاحا فاسدًا لاتحرم عليه أمها بمجرد العقد بل بالوطء هكذا في البحر الرائق. وتثبت بالوطء حلالا كان أو عن شبهة أو زنا، كذا في فتاوى قاضي خان. فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت، وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا، كذا في فتح القدير.( كتاب النكاح،الباب الثالث في بيان المحرمات، القسم الثاني المحرمات بالصهرية، ١ / ٢٧٤، ط: دار الفكر)


الفتاوى الهندية میں ہے 

من زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت"(الفتاوى الهندية (1/ 274)

فتاوی حافظ ملت میں ہے 

 لڑکی کی ماں سے زنا کرنے سے وہ لڑکی بھی اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی۔ کسی طرح بھی نہ لڑکی اس کے نکاح میں آ سکتی ہے نہ لڑکی کی ماں ۔ علی حسین اور لڑکی کی ماں دونوں بد ترین مجرم ہیں اسلامی حکومت ہوتی تو دونوں پر حد قائم کی جاتی۔ ان دونوں پر توبہ فرض ہے اور دونوں کو فوراً علاحدہ ہو جانا چاہیے۔(فتاوی حافظ ملت) 


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

01/11/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس  کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟