جمعہ کے دن ظہر کی نماز باجماعت پڑھنا کیسا ہے؟*


*جمعہ کے دن ظہر کی نماز باجماعت پڑھنا کیسا ہے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جمعہ کی جماعت ہو جانے کے بعد یا مسجد دور ہو تو اپنے علاقے میں کچھ لوگ مل کر کیا اذان دے کر ظہر کی جماعت کروا سکتے ہیں اگر ہاں تو کیوں اگر نہیں تو اس کی کیا شرعی دلیل ہے۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔


*سائل:- محمد عدنان شہر میانوالی پاکستان*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

صرف شرعی جواب حاصل کریں۔کیوں اور کس لئے نہیں سمجھ پائیں گے۔ 

اگر شہر ہے اور جمعہ فرض ہے 

یعنی شہر میں جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط موجود ہونے کی صورت میں بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ کر ظہر کی نماز پڑھنا گناہ ہے، اور اگر کسی نے ظہر پڑھ ہی لی تو اس سے وقت کا فریضہ ساقط ہوجائےگا۔ اور اگر شہر میں جمعے کی شرائط مکمل نہ ہوں تو شہر میں ظہر کی نماز تنہا ادا کی جائے؛ اس لیے کہ شہر میں جمعہ کے دن باجماعت ظہر کی نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ البتہ گاؤں میں (جہاں کے باشندوں پر جمعہ واجب نہیں)، جمعہ کے دن ظہر کی نماز باجماعت ادا کی جائے گی۔اذان و اقامت کے ساتھ۔

یاد رہے جمعہ کے دن اپنا محلہ چھوڑ کر دور دوسرے شہر میں جمعہ کے لئے جانا ضروری نہیں ہے ۔بلکہ اپنے محلہ میں اگر جمعہ فرض نہیں ہے تواذان و اقامت سے ظہر پڑھیں گے۔ 


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

04/11/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو جو ائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟