*بچوں سے مالی جرمانہ لینا شرعا کیا حکم ہے؟


*بچوں سے مالی جرمانہ لینا شرعا کیا حکم ہے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ کے متعلق کہ بچوں کو فی سبیل اللہ دینیات پڑھا رہاتھا لیکن بچوں کی سست روی کو دیکھ کر میں نے جرمانہ عائد کیا کہ ایک دن کی غیر حاضری پر دس روپیے لونگا اور اس سے نیت تنخواہ کی کرلی تو کیا یہ جرمانہ لینا ناجائز ہوا؟ 

اور جرمانہ لے کر کھاجانے کی صورت میں اس پیسوں کی بابت کیا حکم شرع ہے؟

 واضح فرمادیں کرم ہوگا


 *سائل محمد اسلم رضا ضیائی آندھرپردیش انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

مالی جرمانہ لینا شرعا جائز نہیں ہے آپ وہ رقم بچے کو واپس کریں۔جب شرعا تعلیم پر اجرت لینا جائز ہے ہھر حیلہ بہانہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ 


حاصل کلام یہ ہے کہ قرآن پاک پڑھانے کی اُجرت لینا جائز و مباح ہے ، خواہ انٹر نیٹ پر پڑھایا جائے یا کسی اور ذریعے سے پڑھایا جائے کیونکہ متأخرین علمائے کرام نے دینی ضرورت کے پیشِ نظر تعلیمِ قرآن ، امامت وغیرہ امورِ دینیہ کی خدمت سرانجام دینے پر اُجرت لینے کو جائز قرار دیا ہے۔

البتہ اجارے کی بنیادی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے مثلاً وقت طے ہو ، معاوضہ طے ہو اور اجارہ درست ہونے کی دیگر ضروری شرائط پائی جانی چاہییں۔

اسلام میں مالی جرمانہ جائز نہیں ۔ چنانچہ بحرالرائق شرح کنز الدقائق میں ہے:'

التعزیر بالمال کان فی ابتداء الاسلام، ثم نسخ''

مالی جرمانہ اسلام کے ابتدائی دور میں تھا، پھر منسوخ ہوگیا۔ 

اور اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں:

تعزیر بالمال منسوخ ہےاور منسوخ پر عمل جائز نہیں

فتاوی رضویہ،ج5،ص 111 مطبوعہ رضا فاونڈیشن،لاھور۔


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

01/11/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گرو پس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟