اگر شوہر بغیر بتائے باہر ملک چلاجائے اور بیوی سے کوئی رابطہ نہ کرے نہ نان و نفقہ دے؟


*اگر شوہر بغیر بتائے باہر ملک چلاجائے اور بیوی سے کوئی رابطہ نہ کرے نہ نان و نفقہ دے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارہ میں کہ 

ایک عورت کا شوہر گھر سے بغیر بتائے کہیں چلا گیا ہے۔ 

تقریبا ایک سال ہو چکا ہے اس نے اپنی بیوی سے رابطہ نہیں کیا اور اس کے 2 بچے بھی ہیں اپنی بیوی کو طلاق بھی نہیں دی اس صورت میں عورت کے ماں باپ اس کی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں  

کیونکہ عورت کی ابھی شادی ہو جائے گی ماں باپ کو اس بات کا ڈر ہے کہ اگر عمر زیادہ ہو گئی تو ان کی بیٹی اکیلی زندگی کیسے گزارے گی۔

کیا عورت دوسری شادی کر سکتی ہے ؟

 شرعی رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا


*سائل سید حسن علی بخاری شاھدرہ لاہور پنجاب پاکستان*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

بغیر طلاق و خلع کے ہندہ دوسری شادی نہیں کر سکتی ہے۔ 

مذکورہ صورت میں یہ کیس قاضی شرع کو پیش کریں۔ قاضی شرع زید سے رابطہ کریں گے 

قاضی کی پہلی ترجیح زوجین میں مصالحت ہونی چاہیے۔ اگر مصالحت نہیں ہوتی تو قاضی شرع شوہر کو رضا کارانہ طور طلاق دینے کے لیے آمادہ کرے۔ اگر شوہر اس کے لیے تیار نہیں‌ ہوتا تو بیوی کچھ لین دین کر کے شوہر کو طلاق کے لیے راضی کر لے (اسی کو خلع بھی کہا جاتا ہے)۔ اگر ان میں سے کوئی ترکیب بھی کارگر ثابت نہ ہو اور بیوی شرعی اعتبار سے قابلِ‌ قبول وجوہات بیان کرے، جیسے شوہر نہ 

حقوق ادا کرتا ہے نہ طلاق دے کر گلوخلاصی کرتا ہے، نان و نفقہ نہیں دیتا، تو قاضی شرع نکاح فسخ (ختم) کر دے گا۔

اگر شوہر خود طلاق دے رہا ہے تو وہ ہر صورت میں ایک، صرف ایک، بس ایک طلاق دے۔ دو یا تین دینے کا سوچے بھی نا، ذہن میں دو یا تین طلاق دینے کا خیال بھی نہ لائے۔ طلاق یا خلع کے بعد بیوی عدت کے ایام گزارے گی اور اس کے بعد جہاں چاہے نکاح کر سکتی ہے۔ ازیں قبل نکاح نہیں کر سکتی ہے۔


 قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے

فَاِنْ خِفْتُمْ اَلاَّ يُقِيْمَا حُدُوْدَ ﷲِ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيْمَا افْتَدَتْ بِه.

پھر اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ دونوں ﷲ کی حدود کو قائم نہ رکھ سکیں گے، سو (اندریں صورت) ان پر کوئی گناہ نہیں کہ بیوی (خود) کچھ بدلہ دے کر (اس تکلیف دہ بندھن سے) آزادی لے لے۔(البقرة، 2: 229)

اگر شوہر طلاق دے تو بیوی کو دیا گیا مال واپس لینے سے منع کیا گیا ہے لیکن جب شوہر کی طرف سے کوئی خرابی نہ ہو مگر عورت کسی وجہ سے اُس کے ساتھ نہ رہنا چاہتی ہو تو وہ خلع کا مطالبہ کر سکتی ہے اور علیحدگی کی صورت میں مرد حق مہر وغیرہ کی رقم واپس لے سکتا ہے جیسا کہ مذکورہ بالا آیت مبارکہ میں بیان کیا گیا ہے۔ حضرت حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا جو حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں کسی وجہ سے دل میں نفرت پیدا ہوئی تو بارگاہِ نبوت میں حاضر ہو کر علیحدگی کا مطالبہ کر دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حق مہر میں ملا ہوا باغ واپس لے کر حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کو لوٹا دیا اور ان کے درمیان علیحدگی کروا دی۔

حدیث مبارکہ میں ہے

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ أَتَتْ النَّبِيَّ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ ﷲِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ مَا أَعْتِبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ وَلَا دِينٍ وَلَکِنِّي أَکْرَهُ الْکُفْرَ فِي الْإِسْلَامِ فَقَالَ رَسُولُ ﷲِ: أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ رَسُولُ ﷲِ: اقْبَلْ الْحَدِيقَةَ وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ عالیہ میں آ کر کہنے لگی یا رسول ﷲ میں نہ ثابت بن قیس کے اخلاق سے ناراض ہوں اور نہ ان کے دین پر عیب لگاتی ہوں، مگر میں اسلام میں آ کر کفرانِ نعمت پسند نہیںکرتی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کا باغ (جو حق مہر میں تم نے لیا تھا) واپس کرو گی؟ وہ بولیں جی ہاں۔ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: باغ لو اور اسے ایک طلاق دے دو۔(بخاري، الصحيح، 5: 2021، رقم: 4971، بيروت، لبنان: دار ابن کثير اليمامة)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

03/11/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز  گروپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟