*اگر امام نمازِ عید میں تکبیر تحریمہ چھوڑ دے تو نماز کا کیا حکم ہوگا۔؟*
*اگر امام نمازِ عید میں تکبیر تحریمہ چھوڑ دے تو نماز کا کیا حکم ہوگا۔؟*
.......................................
السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُهْ
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ
اگر امام نمازِ عید میں تکبیر تحریمہ چھوڑ دے تو نماز کا کیا حکم ہوگا۔؟
مدلل مفصل جواب عنایت فرمائیں اللّٰه پاک آپ کو شاد و آباد رکھے
*سائل نظام اختر پیلی بھیت انڈیا*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
مسئلہ مسئولہ میں جب امام نے تکبیر تحریمہ چھوڑ دی تو نماز شروع ہی نہیں ہوئئ ہھر سے نماز پڑھنی ضروری ہے جب وقت نکل گیا تو اب اعادہ نہیں توبہ و استغفار کرے۔
تکبیر تحریمہ:حقیقۃً یہ شرائط نماز سے ہے مگر چونکہ افعال نماز سے اس کو بہت زیادہ اتصال ہے اس وجہ سے فرائض نماز میں بھی اس کا شمار کیا جاتا ہے تکبیرتحریمہ کا مطلب یہ ہے کہ :خالص تعظیم الہی پر مشتمل الفاظ سے نماز شروع کرے اسی سے فرض ادا ہو جائے گا مثلا ،اللہ اعظم الرحمٰن اکبر، یا صرف اللہ کہہ کر نماز شروع کی تو تکبیر تحریمہ کا فرض ادا ہو جائے گا ۔ مگر لفظ اللہ اکبر کہنا واجب ہے، عمدا لفظ اللہ اکبر چھوڑنے کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہوگی
سات چیزیں نماز میں فرض ہیں
(۱) تکبیر تحریمہ
(۲) قیام
(۳) قراء ت
(۴) رکوع
(۵) سجدہ
(۶) قعدہ اخیرہ
(۷) خروج بصنعہ (بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ۵۰۶)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*
01/11/2024
+966534976522
*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*
*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*
*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*
Comments
Post a Comment