*منکر نکیر کے سوال کے جواب میں مردہ عبد القادر کہا اور بخشا گیا؟*


*منکر نکیر کے سوال کے جواب میں مردہ عبد القادر کہا اور بخشا گیا؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم رحمةاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارہ میں کہ شیخ عبدالقادر جیلانی کا ایک چاہنے والا انتقال کر گیا اور جب سپرد خاک کیا گیا قبر میں فرشتوں نے تینوں سوال کیے تو مرنے والا نے ہر ایک سوال کا جواب عبدالقادر کہتے ہوئے دیا منکر نکیر کو اللہ تعالی کی طرف سے حکم ایا یہ بندہ اگرچہ فاسق ہے مگر اسے عبدالقادر سے محبت ہے میں نے اسے بخش دیا 

2 اس واقعے سے سیدھی سادی بات معلوم ہوتی ہے کہ اولیاء کرام سے محبت کرنے والا خواہ فاسق ہی کیوں نہ ہو ضرور بخشا جائے گا یاد رہے کہ اہل علم کے نزدیک فاسق وہ ہے جو کبائر کا مرتکب ہو مثلا تارک نماز زانی شرابی وغیرہ جب شیخ عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ جہاں فانی سے عالم جودانی میں تشریف لے گئے تو ایک بزرگ کو خواب میں بتایا منکر نکیر نے جب مجھے سے من رب کا یعنی تیرا رب کون ہے پوچھا تو میں نے کہا اسلامی طریقہ یہ ہے کہ پہلے سلام اور مصافہ کرتے ہیں چنانچہ فرشتوں نے نادم ہو کر مصحفہ کیا تو عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ نے ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیے اور کہا کہ تخلیق ادم کے وقت تم نے/اتجعل فیھا من یفسد فیھا/کیا تو پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد برپا کریں کہہ کر اپنے علم کو اللہ تعالی کے علم سے زیادہ سمجھنے کی گستاخی کیوں کی نیز تمام بنی ادم کی طرف فساد اور خون ریزی کی نسبت کیوں کی تم میرے ان سوالوں کا جواب دو گے تو چھوڑوں گا ورنہ نہیں منکر نکیر حق کا بکا ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے اپنے اپ کو چھڑانے کی کوشش کی مگر اس دلاور یکتائے میدان جبروت اور غوث بحر لاہوت کے سامنے قوت ملکوتی کیا کام اتی مجبورا فرشتوں نے عرض کیا حضور یہ بات سارے فرشتوں نیکی تھی لہذا اپ ہمیں چھوڑ دیں تاکہ باقی فرشتوں سے پوچھ کر جواب دیں حضرت غوث ثقلین نے ایک فرشتوں کو چھوڑا اور دوسرے کو پکڑ رکھا فرشتے نے جا کر سارا حال بیان کیا تو سب فرشتے اس سوال کے جواب سے عاجز رہ گئے تب باری تعالی کی طرف سے حکم ہوا کہ میرے محبوب کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی خطائیں معاف کرواؤ جب تک وہ معاف نہیں کرے گا کوئی رہائی نہیں ہوگی چنانچہ تمام فرشتے محبوب سبحانی رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عذر خواہ ہوئے حضرت صمدیت یعنی باری تعالی کی طرف سے بخشش کا اشارہ ہوا اس وقت جناب غوث اعظم جناب باری تعالی میں عرض کی اے خالق کل اے رب اکبر اپنے فضل و کرم سے میرے چاہنے والے کی مغفرت فرما 

کتاب کا نام سیرت غوث 

صفحہ 214

یہ واقعہ بولنا درست ہے یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا کثیرا 


*سائل محمد ارباز رضا کھیری انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

1) مردہ نے منکر نکیر کے جواب میں عبد القادر کہا یہ موضوع اور من گھڑت بات یے اسے بیان کرنا جائز نہیں۔ 

منکر نکیر کیا سوال کرتے ہیں اور میت کیا جواب دیتے ہیں یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے اس حدیث کے خلاف کوئی بات قابل قبول نہیں۔

2) فرشتے نادم ہوئے ہکا بکا رہ گئے یہ مکمل واقعہ غیر شرعی ہے اسے بیان کرنا جائز نہیں ہے۔ ملائک اپنے امور پر معمور ہیں ان سے خطا ممکن نہیں وہ معصوم ہوتے ہیں انہیں رب کی طرف سے جو حکم دیا جاتا ہے وہی کرتے ہیں اس کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ اور غوث اعظم رحمت اللہ علیہ غیر شرعی باتیں کر ہی نہیں سکتے ہیں۔ 

مذکورہ واقعہ میں سب غیر شرعی باتیں ہیں۔ 


فتاویٰ فقیہ ملت المعروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے 

روایت مذکورہ بے اصل ہے۔ اس کا بیان کرنا درست نہیں۔ لہٰذا جس نے اسے بیان کیا وہ اس سے رجوع کرے اور آئندہ اس روایت کے نہ بیان کرنے کا عہد کرے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو کسی معتمد کتاب سے اس روایت کو ثابت کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ:

فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان

(ماخوذ از فتاویٰ فقیہ ملت المعروف بہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء، ج:2، ص:411)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

29/10/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گ روپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟