*کیا عورت بال کاٹ سکتی یے؟


*کیا عورت بال کاٹ سکتی یے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا عورت اپنے بال کاٹ سکتی ہے مسلم شریف کی حدیث میں اس کا زکر ہے شوہر کے کہنے پر یا اگر بہت زیادہ لمبے ہون ہو اور فقہاء کرام کا اس بارے میں کیا تفصیل ہے؟

 با حوالہ جواب عنایت فرمائیں 


*سائل فیاض احمد بٹ کشمیر انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

عورت کو سرکا بال کاٹنا جائز نہیں ہے۔ہاں اگر سر میں کوئی زخم وغیرہ ہو تو زخم اور اس کے آس پاس کے بال بہ قدر ضرورت کاٹ سکتی ہیں۔اسی طرح اگر سر کے بال بہت بڑے ہوجائیں اور عورت عمر دراز اور کمزور ہو کہ اس کے لیے استنجا خانہ میں بالوں کو سمیٹنا اور سنبھالنا مشکل ودشوار ہوتا ہو تووہ کولھے کے پاس کچھ بال کٹواسکتی ہے۔ نیز اگر بالوں کی نوک پھٹ جائے جس سے ان کی بڑھوتری رک گئی ہو اور وہ بھدے معلوم ہوتے ہیں تو بالوں کی نوکیں کاٹ سکتے ہیں۔ان کے علاوہ دیگر عام حالات میں عورت کے لیے نہ بال منڈانا جائز ہے اور نہ بال کاٹ کر کم کرنا جائز ہے۔

حاصل کلام یہ ہے کہ کندھوں سے نیچے جو بال ہیں،ان کی نوکیں کاٹ کر برابر کر سکتی ہے،خواہ شوہر کے کہنے پر کاٹے یا خود، بہر صورت جائز ہے۔

بہارِ شریعت میں ہے

 عورت کو سر کے بال کٹوانے جیسا کہ اس زمانہ میں نصرانی عورتوں نے کٹوانے شروع کردیے ناجائز و گناہ ہے اور اس پر لعنت آئی شوہر نے ایسا کرنے کو کہا جب بھی یہی حکم ہے کہ عور ت ایسا کرنے میں گنہگار ہوگی کیونکہ شریعت کی نافرمانی کرنے میں کسی کا کہنا نہیں مانا جائے گا۔سنا ہے کہ بعض مسلمان گھروں میں بھی عورتوں کے بال کٹوانے کی بلا آگئی ہے، ایسی پر قینچ عورتیں دیکھنے میں لونڈا معلوم ہوتی ہیں۔اور حدیث میں فرمایاکہ :جو عورت مردانہ ہیأت میں ہو، اس پر ﷲعزوجل کی لعنت ہے (بہارِ شریعت،ح 16ص 588، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)


ہاد رہے شوہر کا حکم ماننا صرف جائز کاموں میں ہے ناجائز کاموں میں نہیں۔


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

30/10/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو  جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟