*کیا شب معراج غوث پاک کے کندھے پر نبی ﷺ اپنا قدم مبا رک رکھ کر براق پر سوار ہو نے؟


*کیا شب معراج غوث پاک کے کندھے پر نبی ﷺ اپنا قدم مبا رک رکھ کر براق پر سوار ہو نے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ؤ مفتیان شرع متین اس کے کے متعلق کہ 👇احمد رضا خان بریلوی کہتا ھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات براق پر سوار ہو رہے تھے تو شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے کندھے پر پاؤں مبارک رکھ کر براق پر بیٹھے تھے اور یہ واقعہ بقول احمد علی قادری واحدی تفسیر نعیمی میں بھی لکھا گیا ھے 

کہتے ہیں 

تھا تمہارا دوش اطہر زینہ پائے پیمبر  

جب گئے عرش بریں پر المدد یا عبد قادر 

 (فتاویٰ افریقہ مسئلہ ۴۷ص ۶۲)

اس بات کی دلیل احادیث سے کوئی بریلوی پیش کریں تو بہتر ہوگا .کیونکہ جہاں بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو اور کسی صحابی رضی اللہ عنہ نے دیکھا نہ ہو کہ صحابی رضی اللہ عنہ کا قول پیش کیا جائے تو وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پیش کرنی ضروری ھے کوئی بریلوی بھائی وہ حدیث پیش کریں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واقعہ بیان کی ہو

مفتی صاحب سے عرض یے کہ کوئی بندہ یے 👆 اعتراض کرتا ہے اس کا تحقیقی بخش جواب عطا فرمائیں


*سائل محمد ندیم رضا قادری پنجاب پاکستان*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل

مذکورہ باتیں بشکل روحانی ہے۔ اور یہ ممکن ہے۔ اس بابت کوئئ حدیث میری نظر سے نہیں گزری یے البتہ یہ حقیقت ہے کہ جس چیز کی نسبت اقا علیہ السلام کی طرف کی جائے اس پر سند لازم و ضروری ہے۔ بے سند مقبول نہیں۔ 

شب معراج حضور غوث پاک رضی اللہ تعا لی عنہ کے کندھے پر نبی اکرم ﷺ کا قدم مبا رک رکھ کر براق پر سوار ہو نے کا واقعہ صحیح ہے اور تفسیر نعیمی میں اس طرح لکھا ہے کہ آج جا ہل مسلما نوں نے حضور غوث پاک رضی اللہ تعا لی عنہ کے متعلق عجیب روا یت گڑھ لی کہ معراج میں حضور انور ﷺ کو حضور غوث پاک نے کندھا دے کر عرش پر چڑھا یا یہ بات تو غلط ہی ہے کیوںکہ آپ کی روح پاک حا ضر ہوئی تھی اور اپنا کندھا پیش کیا تھا اور سر کا ر مصطفے ﷺ آپ کی گردن پر قدم نبوت رکھ کر براق پر تشریف فر ما ہو ئے اور عرش اعظم پر تشریف لے گئے نہ کہ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعا لی عنہ قدم نبوت کو اپنی گر دن پر رکھ کر شب معراج لے کر عرش پرچڑھے مجدد اعظم معین الاسلام و المسلمین اعلی حضرت امام احمد ر ضا خان رضی اللہ تعا لی عنہ سے اس شعر کے متعلق پو چھا گیا کہ یہ شعر صحیح ہے یا نہیں ۔


تم شب معراج آکر دوش برپا ئے پیمبر 


لے چڑھے عرش بریں پر المدد یا عبد القادر 


تو امام اہل سنت نے ارشاد فر ما یا اس شعر میں غلطی ہے تفریح الخاطر میں ہے کہ حضوراقدس ﷺ شب معراج سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعا لی عنہ کے دوش مبا رک پر پا ئے انور رکھ کربراق پر سوار ہو ئے اور بعض کے کلام میں ہے کہ عرش پر جا تے وقت ایسا ہوا نہ یہ کہ حضور غوث پاک پا ئے انور لے کر شب معراج خود عرش اعظم پر گئے شاعر اگر یوں کہتا مطا بق روا یت مذکور ہو تا ۔


تھا تمہارا دوش اطہر زینہ پا ئے پیمبر  

جب گئے عرش بریں پر المدد یا عبد قادر 

(فتا ویٰ افریقہ مسئلہ ۴۷ص ۶۲)


کیا معراج کی شب حضورﷺ نے غوث پاک کے کندھے پر قدم رکھا؟

مستند کتابوں میں یہ واقعہ مذکور ہے کہ معراج کی شب نبی پاک ﷺ غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے کندھے پر اپنا قدم مبارک رکھ کر براق پر سوار ہوئے۔تفریح الخاطر فی مناقب الشیخ عبد القادر کے حوالے سے لکھتے ہیں:” براق نے عرض کی: میں چاہتاہوں حضور میری گردن پر دست مبارک لگادیں کہ وہ روز قیامت میرے لیے علامت ہو۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے قبول فرمالیا۔ دست اقدس لگتے ہی براق کو وہ فرحت وشادمانی ہوئی کہ روح اس مقدار جسم میں نہ سمائی اورطرب سے پھول کر چالیس ہاتھ اونچا ہوگیا۔حضورپُر نورصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو ایک حکمت نہانی ازلی کے باعث ایک لحظہ سواری میں توقف ہوا کہ حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روح مطہر نے حاضر ہوکر عرض کی : اے میرے آقا ! حضور اپنا قدم پاک میری گردن پر رکھ کر سوار ہوں ۔ سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی گردن مبارک پر قدم اقدس رکھ کر سوارہوئے اورارشاد فرمایا : “میرا قدم تیری گردن پر اور تیرا قدم تمام اولیاء اللہ کی گردنوں پر۔(تفریح الخاطر مترجم، صفحہ42،قادری رضوی کتب خانہ،فتاوی رضویہ جلد28،صفحہ407)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

31/10/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گرو پس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟