کیا دیوبندی سنی کا کمیٹی بن سکتا یے؟


*کیا دیوبندی سنی کا کمیٹی بن سکتا یے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسلے میں کی ہمارے یہاں کی مسجد میں سنی امام ہے لیکن کمیٹی بد مذہبوں کی ہے کمیٹی کے لوگ بدمذہب نائب امام لے آئے لوگوں نے اعتراض کیا کی یہ نائب امام وہابی ہے ہم لوگ اسکے پیچھے نماز نہیں پڑھیںگے ایک دین امام صاحب جو سنی ہے جمعہ کے دین مجمع کے سامنے مائک میں اعلان کر دیا اسکے پیچھے نماز ہو جائیگی کیوکی ہم نے اسکو آزمائے ہیں کہ یہ فاتحہ میلاد سلام قیام کا قائل ہے اب کئی سال کا عرصہ گزر گیا اب امام صاحب بولتے ہے کی ہمسے غلطی ہو گئی یہ نائب امام سنی نہیں ہے ہمارے یہاں کے مفتی صاحب نے کہا آپ جمعہ میں اعلانیہ کئے تھے آپکو اعلانیہ توبہ کرنی ہوگی اس پر امام صاحب بولے نہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے اور امام صاحب نے اعلانیہ توبہ نہیں کی عرض یہ ہے کی مفتی صاحب کا یہ کہنا کی آپکو اعلانیہ توبہ کرنی ہوگی کیا یہ صحیح ہے اگر امام صاحب اعلانیہ توبہ نہیں کرے تو کیا اُنکے پیچھے نماز ہوگی۔


*سائل محمد ارشد عطاری جھارکھنڈ جمشیدپور انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

پہلے آپ یہ جان لو کہ دین و ایمان و شریعت میں کوئی کمپرمائز نہیں کوئی رعایت نہیں۔ 

اگر وہ نائب امام کسی ضروریات دینہ کا منکر نہیں یا عناصر اربعہ کے کفریہ عقائد کا معتقد نہیں یا ضروریات اہل سنت کا منکر نہیں پھر اس نائب امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے اگرچہ وہ فاتحہ نہ کراتا ہو قیام میلاد نہ کرتا ہو قبر پر اذان نہ دیتا ہو۔ کہ یہ سب امر مباحہ ہیں ہاں ان تمام امور کو حرام نہ کہتا ہو۔ 


 اگر معاملہ اس کے برعکس ہو پھر اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔

یہی حکم کمیٹی کا یے کہ اگر کسی ضروریات دینہ یا ضروریات اہل سنت کا منکر نہیں اور عناصر اربعہ کے کفریہ عقائد کا معتقد نہیں پھر اسے کمیٹی بنائے اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو ہھر وہ سنی کمیٹی کے لائق نہیں۔ 


ممکن جب امام صاحب تفتیش کئے ہوں وہ نائب امام سنی نکلے ہو بعد میں دیوبندی اس لئے امام اسے چک کرے اور جو عقیدہ سامنے ائے اسے علی الاعلان بیان کرے۔ 

امام پر توبہ کرنا ضروری نہیں شرائط امامت پائی جائے اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے۔


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

30/10/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو  جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟