کافروں کے نابالغ بچے مرنے کے بعد کس مقام پر ہوں گے؟*👇


*کافروں کے نابالغ بچے مرنے کے بعد کس مقام پر ہوں گے؟*👇

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ میں 

کہ جنت و دوزخ کے علاوہ بھی کوئی جگہ ہے جسے اعراف کہا جاتا ہے اور جہاں کافرون کے نابالغ بچے رکھے جائینگے۔۔

تسلی بخش جواب دینے کی کوشش فرمائینگے۔


*محمد مجاہد الاسلام نوادہ بہار الہند دارالافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن شرعی سوال و جواب*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده و نصلي علي رسوله الكريم 

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالى عزوجل 

جنت کے علاوہ کوئی ایسی جگہ اعراف ہے جس میں کافر کے بچے ہوں گے میرے علم میں نہیں ہے بلکہ اعراف جنت و دوزخ کے علاوہ ایک جگہ ہے جس میں وہ مسلمان جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہوں تو وہ اعراف میں ہوں گے۔ میدان حشر میں اللہ تعالی ان کو الاعراف پر بٹھائے گا اور جنت میں ان کا داخلہ موخر کردیگا تاکہ وہ اہل جنت اور اہل نار کے احوال کو دیکھ سکیں۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان کو جنت کے بلند درجات کی طرف منتقل فرمائے گا۔


اور کافر کے نابالغ نا سمجھ بچے جنت میں ہوں گے 

صاحب مرآت رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہر ناسمجھ بچہ جنتی ہے خواہ مسلمان کا بچہ ہو یا کافر کا حتی کہ کچاگرا ہوا بچہ بھی جنتی ہے اگرچہ مؤمن کا بچہ جنت کے اعلیٰ مقام میں ہوگا اور کافر کا بچہ ادنی جگہ میں یا دیگر اہلِ جنت کا خادم المرات (المناجیح ج 5ص 447 مكتبة المدينة )


اور کافر کے بالغ یا سات سال سے اوپر ہوشمند بچے اپنے ابا و اجداد کے ساتھ دوزخ میں ہوں گے کہ اگر وہ زندہ رہتے تو کافر کے بچے تھے،کفر ہی کرتے۔


فتاوی رضویہ میں ہے 

سات برس یا زیادہ عمر کا بچّہ جو کہ اچّھے بُرے کی تمیز رکھتا ہو وہ اگر کفر

کرے گا تو کافر ہو جائے گا کیوں کہ اُس کا کفر و اسلام مُعتبر ہے ،

(فتاوٰی رضویہ ج۱۴ ص ۲۴۲ بحوالہ کفریہ کلمات کا بیان المکتة المدینہ)


حدیث پاک میں ہے 

روایت ہےحضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسےفرماتی ہیں میں نےعرض کیا یارسول ﷲ مسلمانوں کے بچے (کہاں جائیں گے) فرمایا وہ اپنے باپ دادوں سے ہیں تو میں بولی یارسول ﷲ بغیر عمل فرمایا ﷲ جانتا ہے وہ کیا کرتے میں نے عرض کیا تو کفار کے بچے، فرمایا وہ اپنے باپ دادوں سے ہیں میں بولی بغیر کچھ کیئے فرمایا ﷲ خوب جانتا ہے جو وہ کرتے (ابوداؤد المراة ج ١ ص ١٠٩ مكتبة المدينة)


تفسیر تبیان القران میں ہے 

رہے وہ مسلمان جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہوں تو وہ اعراف میں ہوں گے اور بعد میں اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ان کو جنت میں داخل فرما دے گا (تفسیر تبیان القران الاعراف)


امام فخر الدین محمد بن عمر رازی متوفی 606 ھ لکھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ اہل الاعراف جنت میں داخل نہیں ہوئے اور وہ جنت میں داخل ہونے کی طمع رکھتے ہوں گے۔ پھر اگر ان کے متعلق ہم یہ کہیں کہ وہ اشراف اہل جنت ہیں تو اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو الاعراف پر بٹھایا اور جنت میں ان کا داخلہ موخر کردیا تاکہ وہ اہل جنت اور اہل نار کے احوال کو دیکھ سکیں۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان کو جنت کے بلند درجات کی طرف منتقل فرمائے گا جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے کہ نچلے درجات والے بلند درجات والوں کو اس طرح دیکھیں گے جیسا کہ تم آسمان کے کناروں پر چمکتے ہوئے، ستاروں کو دیکھتے ہو اور ابوبکر اور عمر ان لوگوں میں سے ہیں اور تحقیق یہ ہے کہ اصحاب الاعراف اشراف اہل قیامت ہیں اور جب محشر میں سب لوگ کھرے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ اصحاب الاعراف کو الاعراف میں بٹھا دے گا جو کہ بہت معزز اور بلند جگہ ہوگی اور جب جنت جنت میں چلے جائیں گے اور دوزخی دوزخ میں چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو جنت کے بلند درجوں میں منتقل فرما دے گا سو وہ لوگ ہمیشہ بلند درجات میں رہیں گے۔ 

اور اگر اصحاب الاعراف کی یہ تفسیر کی جائے کہ وہ اہل جنت سے کم درجہ کے ہوں گے تو ہم کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کو الاعراف میں بٹھائے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے یہ امید رکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس مقام سے جنت کی طرف منتقل کردے گا۔ اور جب اصحاب الاعراف اہل دوزخ کو دیکھیں گے تو وہ اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعا مانگیں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اہل دوزخ میں سے نہ کرے(تفسیر تبیان القران الاعراف)


مذکورہ توضیحات سے معلوم ہوا کہ کافر کے نابالغ نا سمجھ بچوں کے لیے جنت میں کوئی خاص جگہ نہیں ہے جنتی کا خادم بن کر یا جنت کے ادنی درجے میں ہوں اور بالغ ابا و اجداد کے درجے میں ہوں گے ۔


والله ورسوله أعلم بالصواب 


*كتبه عبده المذنب محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم البركاتي علماء فاوندي شن ضلع سرها نيبال*

16/06/1444

09/01/2023

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟