کیا پاجامہ بیٹھ کر پہننا اور عمامہ کھڑے ہو کر باندھنا ضروری ہے؟*


*کیا پاجامہ بیٹھ کر پہننا اور عمامہ کھڑے ہو کر باندھنا ضروری ہے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 

حضور ﷺ نے پاجامہ بیٹھ کر پہننے اور عمامہ کھڑے ہوکر باندھنے میں اتنی سختی کیوں کی اس میں کیا حکمت ہے 

باحوالہ جواب عنایت فرمائیں شکریہ 


*المستفتی محمد عتیق پھپھوند شریف یوپی انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 


الجواب بعونه تعالي عز وجل 

بیٹھ کر پاجامہ پہننے میں ستر زیادہ ہے اور کھڑے ہوکر عمامہ باندھنے میں اسانی زیادہ یے۔ 

مَنْقُول ہے جس نے بیٹھ کر عمامہ باندھا ،یا کھڑے ہو کرسَراوِیل(یعنی پا جا مہ یا شلوار ) پہنی تو اللہ اُسے ایسے مَرَض میں مبتَلا فرمائے گا جس کی دوانہیں۔(اَیضاً ص ۳۹) (تم ڈرتے کیوں نہیں ص 19)

کھڑے ہوکر شلوار پہننے کی ممانعت سے متعلق ایک روایت ذکر کی گئی ہے کہ مَنْ تَعَمَّمَ قاعدًا أو تَسَرْوَل قائمًا ابتلاه الله ببلاء لا دواء له."

جس نے بیٹھ کر عمامہ پہنا یا کھڑے ہوکر شلوار پہنی تو اللہ تعالیٰ اس کو ایسی آزمائش اور مصیبت میں مبتلا کر دے گا جس کی کوئی دوا نہ ہوگی۔‘‘مذکورہ روایت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب ’كشف الالتباس في استحباب اللباس،شملہ کی اقسام ،ص 16ط:جمعیت اشاعت اہل سنت کراچی میں ہے)

یاد رہے کہ شلوار کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر پہننا دونوں صورتوں میں جائز ہے ،البتہ بہتر یہ ہے کہ کھڑے ہوکر نہ پہنے کہ حدیث پاک میں اس عمل (کھڑے ہو کر شلوار پہننے کو ) ناپسند کیا گیا، چنانچہ حدیث پاک میں ہے

جس نے بیٹھ کر عمامہ باندھا یا کھڑے ہو کر شلوار پہنی تو اللہ عزوجل اسے ایسی مصیبت میں مبتلا فرما دے گا جس کی کوئی دوا نہیں۔


نیز علماء فرماتے ہیں کھڑے ہوکر شلوار پہننے سے محتاجی اور بھول جانے کا مرض پیدا ہوتا ہے۔ لہذا اگر کوئی عذر نہ ہو تو شلوار کھڑے ہوکر نہیں پہننی چاہیئے۔ مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسالہ” عمامے کے فضائل“ میں ایک حدیث پاک کے حوالے سے منقول ہے ، جس میں ہے

من تعمم قاعدا او تسرول قائما ابتلاہ اللہ تعالیٰ ببلاء لا دواء لہ 

یعنی جس نے بیٹھ کر عمامہ باندھا یا کھڑے ہو کر شلوار پہنی تو اللہ عزوجل اسے ایسی مصیبت میں مبتلا فرما دے گا جس کی کوئی دوا نہیں۔ نیز حضرت امام محمد بن یوسف شامی قدس سرہ السامی نقل فرماتے ہیں 

 عمامہ بیٹھ کر باندھنے اور شلوار کھڑے ہو کر پہننے سے محتاجی اور بھول جانے کا مرض پیدا ہوتا ہے(عمامے کے فضائل، صفحہ 131، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، کراچی)


واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 


*كتبه/ محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال*

18/10/2024

+966534976522


*نوٹ/ شرعی سوال و جواب کے لئے بھائی ۔۔۔البرکاتی علماء فاونڈیشن گروپ*


*اور بہنیں فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب گروپ ایڈمین عالمہ فاضلہ مفتیہ ثمرہ فاطمہ قادریہ رضویہ*


*اور ان لائن کورسیز کے لئے فیضان سیدہ عائشہ آن لائن اکیڈمی کورسیسز گروپس کو جوائن کرنے کے لیے ۔رابطہ کریں*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟