ہمارےآقا صلی اللہ علیہ وسلم کانورعطائی ہےاوریانبی کہناجائزہے🖊

 🖊ہمارےآقا صلی اللہ علیہ وسلم کانورعطائی ہےاوریانبی کہناجائزہے🖊

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ علماۓکرام  کے بارگاہ میں سوال یہ کہ حضور ﷺکے نور جوہے عطاٸ ہے یا ذاتی اور حضورﷺکو یا نبی کھ کر پکارنا جاٸز ہے یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرماٸیں کرم ہوگا 


ساٸل محمد عبدالاول آسامی

ا________(🖊)__________   


*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*


*الجواب اللہم ہدایتہ الحق والصواب*

ہمارے حضور سرکار مصطفے'صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں 

اللہ تبارک وتعالیٰ جل شانہ ارشاد فرماتا ہے 

*قدجآءکم من اللہ نور*

(📗سورہ مائدہ آیت نمبر 15 پارہ 6 ) 

ترجمہ 

بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آیا 

تفسیر ابن عباس صفحہ نمبر 72

تفسیر کبیر جلد سوم صفحہ نمبر 396  

تفسیر خازن جلد اول صفحہ نمبر 417 

تفسیر مدارک جلد اول صفحہ نمبر 470

تفسیر روح المعانی جلد 6صفحہ نمبر 87 

تفسیر روح البیان جلد اول صفحہ نمبر 548

تفسیر در منثور جلد سوم صفحہ نمبر 231

تفسیر جلالین ٬ تفسیر ابنِ جریر٬

تفسیر مدارج النبوت اور مواہب لدنیہ 

تمام معتبر تفاسیر میں مفسرین نے اس آیت میں نور سے سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کو 

 مراد لیا ہے 

(📗بحوالہ صراط الابرار صفحہ نمبر 21  ) 

اور 

اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے 

" وانزلنا الیکم نورا مبینا " 

ترجمہ 

اور ہم نے تمہاری طرف روشن نور اتارا 

اس آیت مبارکہ میں روشن نور سے مراد سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں 

حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا 

" انا من نور اللہ والخلق کلھم من نوری " 

(📗مدارج النبوت ) 

ترجمہ میں اللہ تعالیٰ کے نور سے ہوں اور ساری مخلوق میرے نور سے

لہذا ______ ! ! ! 


معلوم ہوا کہ

اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہمارے پیارے نبی  

حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں 


رہا یہ سوال کہ 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یا نبی کہ کر پکارنا

 تو  محبوبان خدا کو یا کہ کر پکارنا 

مثلاً یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 

یاعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

یا غوث اعظم رضی آللہ تعالیٰ عنہ کہنا جائز ہے 

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ "  یا  " کے ساتھ مخاطب فرماتا ہے 

القرآن --  یآیھاالنبی " 

(📗سورہ احزاب آیت نمبر 50 )

ترجمہ 

اے غیب بتانے والے (نبی) 

القرآن _ یآیھا المزمل " 

(📗سورہ مزمل آیت نمبر 1)

ترجمہ 

اے جھرمٹ مارنے والے 

القرآن -- " یآیھا المدثر " 

(📗سورہ مدثر آیت نمبر 1 ) 

ترجمہ

اے چادر اوڑھنے والے (حبیب )

القرآن --" یآیھا الرسول " 

(📗سورہ مائدہ آیت نمبر 67)

ترجمہ 

اے رسول  


معلوم ہوا کہ 

محبوبان خدا کو " یا  " کہ کر پکارنا جائز ہے اور سرکاراعظم صلی اللہ علیہ وسلم کو یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 

کہ کر پکارنا قرآن مجید سے ثابت ہے

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو

" یا "  کہ کر فرماتا ہے 

القرآن --" یآیھا الذین آمنوا "

(📗سورہ احزاب آیت نمبر 41 )

اے ایمان والو


معلوم ہوا کہ 

محبوبان خدا کو 

بھی یا کہ کر پکارنا جائز ودرست ہے 

*واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم؛*


 ا________(🖌)__________

*کتبـــہ؛*

 *حضرت علامہ ابوالاحسان محمد مشتاق احمد خان قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی* 

حضورسرورکا کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کانورہونااورنورنبی کامخلوق ہوناثابت ہے جیساکہ اوپر دلائل ذکرکیے گیے توجب نورنبی کامخلوق ہوناثابت ہو گیا توعطائی ہونابھی ثابت ہوگیا

صح الجواب بعون الملک الوھاب

محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

*مورخہ؛31/1/2020)*

*🖊اعلی حضرت زندہ باد گروپ🖊*

*رابطہ؛📞9918562794)*

ا________(🖊)__________

*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*

*منجانب؛منتظمین اعلی حضرت زندہ باد گروپ محمد اسماعیل خان امجدی رضوی قادری گونڈہ یوپی انڈیا؛*

ا________(🖊)___________

 *📚اعلیٰ حضرت زندہ باد گــــروپ📚*

*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇🏻*

*https://wa.me/+919918562794*


*اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ میں جواٸن ہونے کے لٸے اس لنک پرکلک کریں👇🏻* https://chat.whatsapp.com/HS1Tjz5VQKQ6MI1cBbRGam


*ٹیلی گرام گروپ میں جواٸن ہونے کےلٸے اس لنک پرکلک کریں:👇*

  http://T.me/AalahzratZindabadGroup

*گوگل پر پڑھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں👇🏻👇🏻*

https://amjadigroup.blogspot.com/

ا________(🖊)__________

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟