ایک اعرابی نے حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے جو تیرہ سوالات کئے وہ کیا ہیں ؟❣️*
*❣️ایک اعرابی نے حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے جو تیرہ سوالات کئے وہ کیا ہیں ؟❣️*
سوال حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے یہودیوں نے 12 سوال کیا تھا وہ کون کون سے تھے ۔۔۔۔ جواب ارسال کریں تفصیل میں مہربانی ہوگی ۔
*سائل محمد سفیان قادری مراداباد یوپی انڈیا*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب* روایات میں آتا ہے کہ ایک اعرابی نے حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے تیرہ سوالات کئے جنکی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔
سوال(1) وہ کونسا نر ہے جسکا باپ اور ماں نہیں ہے ؟
جواب (1) آپ نے فرمایا وہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں ۔
سوال (2) وہ کونسی مادہ ہے جو بغیر ماں باپ کے پیدا ہوئی ؟
جواب (2) آپ نے فرمایا وہ حضرت حوا رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہیں ۔
سوال (3) وہ کونسا نر ہے جو بغیر نر کے پیدا ہوا ؟
جواب (3) آپ نے فرمایا وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں ۔
سوال (4) وہ کونسی قبر ہے جس نے قبر والے کو سیر کرائی ؟
جواب (4) آپ نے فرمایا کہ وہ قبر مچھلی ہے جو حضرت یونس علیہ السلام کو اپنے پیٹ میں لیکر پھرتی رہی ۔
سوال (5) وہ کونسا جسم ہے جس نے ایک مرتبہ کھایا پھر کبھی نہیں کھایا ؟
جواب (5) آپ نے فرمایا کہ وہ جسم حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہے جو سانپ بنکر فرعون کے جادوگروں کے جادو کو نگل گیا ۔
سوال (6) وہ زمین کا کونسا ٹکڑا ہے جہاں صرف ایک مرتبہ سورج کی روشنی پڑی ؟
جواب (6) آپ نے فرمایا کہ دریائے نیل کا وہ حصہ جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا سے شق ہوا تھا ۔
سوال (7) ایسا کونسا جاندار ہے جو پتھر سے پیدا ہوا ؟
جواب (7) آپ نے فرمایا کہ وہ حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی ہے جو پتھر سے پیدا ہوئی ۔
سوال (8) وہ کونسی عورت ہے جس نے تین ساعت میں بچے کو جنم دیا ؟
جواب (8) آپ نے فرمایا کہ وہ حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جنا ۔
سوال (9) وہ کونسے دو دوست ہیں جو آپس میں کبھی ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہوتے ؟
جواب (9) آپ نے فرمایا کہ وہ جسم اور جان ہیں جو کبھی ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہوتے ۔
سوال (10) وہ کونسے دو دشمن ہیں جو آپس میں کبھی ایک دوسرے کے دوست نہیں ہوتے ؟
جواب (10) آپ نے فرمایا کہ وہ موت اور زندگی ہیں جو کبھی ایک دوسرے کے دوست نہیں ہوتے ۔
سوال (11) شے اور لا شے کیا ہے ؟
جواب (11) آپ نے فرمایا کہ شے مؤمن ہے اور لاشے کافر ہے ۔
سوال (12) رحم مادر میں سب پہلے کونسا عضو بنتا ہے ؟
جواب (12) آپ نے فرمایا کہ رحم مادر میں سب سے پہلے شہادت کی انگلی بنتی ہے ۔
سوال (13) قبر میں سب سے آخر میں کونسی چیز فنا ہوتی ہے ؟
جواب ( 13) آپ نے فرمایا بندہ کے دماغ کی ہڈی ۔
اس اعرابی نے جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جوابات سنے تو بے اختیار آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ماتھا چوم لیا ۔
*( 📚 بحوالہ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فیصلے ص: 148/149/ اکبر بک سیلرز لاہور )*
سوال میں یہودیوں کا ذکر ہے جبکہ روایات میں اعرابی مذکور ہے اور سوال میں بارہ کا ذکر ہے جبکہ روایات میں تیرہ سوالات مذکور ہیں ۔
*واللہ تعالیٰ اعلم*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی*
*۲۶ محرم الحرام ۴۴۴١ھ بروز جمعرات*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح :-*
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور
*✅الجواب صحیح*
حضرت علامہ مولانا محمد
معصــوم رضا نوری صاحب قبلہ، مد ظلہ العالی والنورانی
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح :-*
حضرت مفتی شان محمد مصباحی القادری صاحب قبلہ فرخ آباد یوپی
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فــخــر ازھـــر گــروپ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
Comments
Post a Comment