کفن پہنانے کا طریقہ

 *سوال نمبر 556*


*کفن پہنانے کا طریقہ کیا ہے؟*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 

کفن پہنانے کا طریقہ کیا ہے؟

شرعی رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا کثیرا 


*سائلہ رضوانہ فاطمہ کانپور انڈیا*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 


اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِکفن کفن پہنانے کا طریقہ یہ ہے

سب سے پہلے میت کو غسل دینے کے بعد میت کے بدن کو کسی پاک کپڑے سے آہستہ آہستہ پوچھ لیں تاکہ کفن گیلا نہ ہو اور کفن کو ایک یا تین یا پانچ یا سات بار دھونی دیں اس سے زیادہ نہیں اس کے بعد کفن کو اس طرح بچھائیں کہ پہلے لفافہ رکھیں پھر تہبند پھر کفنی

پھر میت کو اس کفن پر لٹائیں اور سب سے پہلے میت کو کفنی پہنائیں اس کے بعد میت کی داڑھی اور تمام بدن پر خوشبو لگائیں اور سجدہ کی جگہ یعنی ماتھا۔ ناک۔ ہاتھ۔ گھٹنے اور قدم پر کافور لگائیں پھر تہبند لپیٹیں پہلے بائیں جانب سے لپیٹیں پھر دائیں طرف سے پھر لفافہ لپیٹیں پہلے بائیں جانب سے لپیٹیں پھر دائیں جانب سے لپیٹیں تاکہ دایاں اوپر رہے۔ اس کے بعد سر اور پاؤں کی جانب سے باندھ دیں تاکہ اڑنے کا اندیشہ نہ رہے۔

عورت کو سب سے پہلے کفنی پہنائیں اس کے بعد اس کے بالوں کے دو حصے کر کے کفنی کے اوپر سینہ پر ڈال دیں اور اوڑھنی نصف پشت کے نیچے سے پیچھے سر پر لا کر منہ پر نقاب کی طرح ڈال دیں تاکہ سینہ پر رہے۔ پھر مرد کی طرح عورت کو بھی تہبند اور لفافہ لپیٹیں پھر سب کے اوپر سینہ بند  پستان کے اوپر  سے ران تک لا کر باندھ دیں


فتاوی فیض الرسول میں ہے 

کفن پہنانے کا طریقہ یہ ہے کہ میت کو غسل دینے کے بعد بدن کسی پاک کپڑے سے آہستہ پوچھ لیں تاکہ کفن تر نہ ہو اور کفن کو ایک یا تین یا پانچ یا سات بار دھونی دے لیں اس سے زیادہ نہیں پھر کفن یوں بچھائیں کہ پہلے لفافہ پھر تہبند پھر کفنی پھر میت کو اس پر لٹائیں اور کفنی پہنائیں اور داڑھی اور تمام بدن پر خوشبو ملیں اور موضع سجود یعنی ماتھے، ناک، ہاتھ، گھٹنے اور قدم پر کافور لگائیں پھر تہبند لپیٹیں پہلے بائیں جانب سے پھر دائیں طرف سے پھر لفافہ لپیٹیں پہلے بائیں طرف سے پھر دائیں طرف سے تاکہ دایاں اوپر رہے‘ اور سر اور پاؤں کی طرف باندھ دیں تاکہ اڑنے کا اندیشہ نہ رہے۔

عورت کو کفنی پہنانے کے بعد اس کے بالوں کے دو حصے کر کے کفنی کے اوپر سینہ پر ڈال دیں اور اوڑھنی نصف پشت کے نیچے سے پیچھے سر پر لا کر منہ پر مثل نقاب ڈال دیں کہ سینہ پر رہے۔ پھر مرد کی طرح عورت کو بھی تہبند اور لفافہ لپیٹیں پھر سب کے اوپر سینہ بند بالائے پستان سے ران تک لا کر باندھیں۔ عالمگیری جلد اوّل ص ۸۲ میں ہے

ثم الخرقۃ بعد ذٰلک تربط فوق الاکفان فوق الثدیین کذا فی المحیط۔

یعنی پھر سینہ بند سب کپڑوں کے اوپر بالائے پستان باندھیں محیط میں اسی طرح ہے‘ اور فتح القدیر میں ہے: فی شرح الکنز فوق الاکفان یعنی شرح کنز الدقائق میں اس کی جگہ سب کپڑوں کے اوپر مذکور ہے۔ واللّٰہ تعالٰی ورسولہُ الاعلٰی اعلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ

(فتاوی فیض الرسول جلد اول ص 402)


وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم


*کتبتہ کنیز گلزار ملت قادری شہر کانپور فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب*

۱۹/۸/۲۰۲۴

*تصحیح و تصدیق حضرت مفتی محمد مجیب قادری حنفی العربی دار الافتاء البرکاتی علماء فاؤنڈیشن شرعی و جواب ضلع سرہا نیپال*

۲۰/۸/۲۰۲۴

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟