خطبہ کے دوران کیسے بیٹھنا چاہیے
خطبہ میں دو زانو بیٹھنا چاہیے بلکہ بہتر یہ ہے کہ پہلے خطبہ میں ہاتھ باندھے اور دوسرے میں گھٹنوں پر رکھے.
بہار شریعت میں مفتی امجد علی اعظمی رحمہ اللہ (سال وفات 1948ء) لکھتے ہیں :
خطبہ سننے کی حالت میں دو زانو بیٹھے جیسے نماز میں بیٹھتے ہیں ۔
(بہار شریعت حصہ4 ، ص 773، )
مراۃ المناجیح میں مفتی احمد یار خان نعیمی رحمہ اللہ (سال وفات 1971ء) لکھتے ہیں :
دوزانو بیٹھ کر خطبہ سنے پہلے خطبہ میں ہاتھ باندھے اور دوسرے میں زانوؤں پر ہاتھ رکھے تو ان شاءﷲ دورکعت کا ثواب ملے گا کیونکہ خطبہ فرض ظہر کے دو رکعتوں کے قائم مقام ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
Comments
Post a Comment