*◆ اگر کوئی شخص باہر ملک میں رہتا ہو اور اس کی جانب سے اس کے گھر والے قربانی کردے تو قربانی ادا ہوگی یا نہیں؟؟◆*

 *◆ اگر کوئی شخص باہر ملک میں رہتا ہو اور اس کی جانب سے اس کے گھر والے قربانی کردے تو قربانی ادا ہوگی یا نہیں؟؟◆*  


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

مفتی صاحب قبلہ میرا سوال یہ ہے کہ میں سعودی عرب میں رہتا ہوں اور میں مالک نصاب بھی ہوں اگر میرےگھر والے میرے نام سے قربانی کر دے تو کیا میرے نام سے  قربانی ہو جائے گی۔مفصل جواب عنایت فرماٸیں ۔ 


*🔸المستفتی: محمد اکرام الحق سعودی عرب 🔸*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*

*📝الجواب بعونہ تعالی⇩*

*_🎗بالغ لڑکوں یا بیوی کی طرف سے قربانی کرنا چاہتے ہیں تو ان سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے بغیر ان سے اجازت لئے اگرکر دی تو ان کی طرف سے واجب ادا نہ ہوگی اور نابالغ کی طرف سے اجازت ضروری نہیں اگرچہ واجب نہیں ہے مگر کر دے تو بہتر ہے۔ صورت مسئولہ میں جو شخص سعودی عرب میں رہتا ہے اگر وہ اپنے گھر والوں کو اجازت دیدیا ہو اور گھر والے اس کے نام سے کردیا ہو تو ادا ہو جائے ہوگی خواہ اجازت صراحتاً ہو یا دلالت بھی کافی، ورنہ نہیں۔_*   

*_📖ردالمحتار میں ہے : ولو ضحي عن أولاده الكبار وزوجته لا يجوز إلا بإذنهم . (ج9 کتاب الاضحیۃ صفحہ 457)فتاویٰ ہندیہ میں ہے : وليس على الرجل أن يضحي عن اولاده الكبار وامراته إلا بإذنه.ولا يجب على الرجل أن يضحي ولا عن ولده، ويستحب أن يضحي عن مماليكه هكذا في التتارخانية. (ج5 کتاب الاضحیۃ، الباب الاول فی تفسیرہا الخ صفحہ 293)۔_*  

*_🎗فتاویٰ رضویہ میں ہے : قربانی وصدقہ فطر عبادت ہے اور عبادت میں نیت شرط ہے تو بلااجازت ناممکن ہے۔ ہاں اجازت کے لئے صراحۃ ہونا ضروری نہیں دلالت کافی ہے۔ مثلا زید اس کے عیال میں ہے اس کا کھانا پہننا سب اس کے پاس سے ہونا ہے۔ یا یہ اس کا وکیل مطلق ہے۔ اس کے کاروبار کیا کرتاہے۔ ان صورتوں میں ادا ہوجائی گی۔درمختارمیں ہے:لاعن زوجته وولدہ الکبیر العاقل ولو ادی عنهما بلا اذن اجزأ استحسانا للاذن عادۃ ای لو فی عیاله ولا فلا قسہتانی.عن المحیط، فلیحفظ، قلت ومسئلۃ القائم بامورہ بامرہ اظهر وازهر لوجود الاذن ولو فی ضمن العام۔ ترجمہ:بیوی اور عاقل بالغ بیٹے کی طرف سے اس پر واجب نہیں، اور اگر ان دونوں کی طرف سے اجاز ت کے بغیر ادا کردے تو استحسانا جائز ہے عادتا اجازت کی بناء پر یعنی جب عاقل بالغ بیٹا اس کی عیال میں شامل ہو ورنہ اجازت کے بغیر نہیں یہ قہستانی نے محیط سے نقل کیا ہے۔ تو اس کو محفوط کرلو۔ میں کہتاہوں اگر وہ بیٹا والد کے کام میں مشغول ہو والد کے حکم سے تو پھر یہ مسئلہ زیادہ ظاہر اور بہتر ہے کیونکہ اذن پایا گیا کہ اگرچہ عام کے ضمن میں ہے۔( جلد 20 صفحہ 453)۔_*  

*_📖بہار شریعت جلد دوم میں ہے : بالغ لڑکوں یا بیوی کی طرف سے قربانی کرنا چاہتا ہے تو اون سے اجازت حاصل کرے بغیر اون کے کہے اگر کر دی تو اون کی طرف سےواجب ادا نہ ہوا اور نابالغ کی طرف سے اگرچہ واجب نہیں  ہے مگر کر دینا بہتر ہے۔ (حصہ 15 صفحہ 336 )۔_*  


*🔹وﷲ تعالی اعلم🔹*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*📝 _کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ_ 📝*

_*حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی  خادم شمس العلماء دار الافتاء والقضاء، جامعہ اسلامیہ میرا روڈ ممبئی،مقام ساکن نل باڑی سوناپور اتردیناجپور بنگال*_

*21/ ذی القعدہ 1441ھ* 

*13/ جولائی 2020 ء*

 *_رابطــــہ نمبــــر📞 8793969359☎*_ 

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*فتاویٰ اہل سنت سونا پوری؛🌹👇👇*

*رابطہ؛📞8793969359)*

*المشتـــہر؛*

 *منجانب؛فتاویٰ اہل سنت سونا پوری؛*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*⭕نوٹ:👈* _*پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے*_ 

        *۔__________(( 🌸 ))__________۔*

💎💎💎💎🌹🌹🌹💎💎💎💎

*🌹ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے 🌹*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟