امام کا حالات حاضرہ کے تحت تنخواہ میں اضافہ کامطالبہ کرسکتاہے یانہیں؟

 *🍓👈امام کا حالات حاضرہ کے تحت تنخواہ میں اضافہ کامطالبہ کرسکتاہے یانہیں؟👉🍓*

*_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_* 

*📡* 

*_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_* 

*(🍓)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🍓)* 

*🍓الســوال ــــــــــــــ️👇* 

*کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے حوالے سے کہ اگر کوئی مسجد کا امام  مسجد میں عوام الناس کے سامنے کمیٹی والوں سے حالات حاضرہ کے تحت اپنی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرے تو کیا اس امام کے پیچھے نماز نہیں ہوگی  ؟ مزید کیا اسکا یہ مطالبہ کرنا علم کو بیچنا سمجھا جائے گا  کیا امام اپنی تنخواہ کا مطالبہ کر سکتا ہے .  اور ایسا کہنے والے پر شریعت کا کیا حکم نافذ ہوگا کہ یہ امام اپنا علم بیچ رہا ہے کیا امام کا مطالبہ کرنا درست ہے برائے کرم حدیث وقرآن کی روشنی میں مفصل ومدلل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع فراہم فرمائیں  عین و کرم ہوگا*


*_سائل.  محمد ریحان ازھری.  خطیب وامام.  جامع مسجد بڑواہ.  ایم پی 9340712633_*


*_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_* 

*(🍓)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🍓)* 

*🍓👈الجوابــــ بعون الملک الوھاب👇)* 

*حالات حاضرہ کے تحت اگر امام کی تنخواہ اتنی کم ہو کہ اسکی ضرورت پوری نہیں ہورہی ہو تو اضافہ کا مطالبہ کرسکتاہے اور ایسے امام کے پیچھے نماز بھی درست ہے اور جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیں کہ علم بیچ رہے ہیں چاہیے کہ وہ توبہ کریں اسلٸے کہ  معاشی ضروریات اور ضروریات زندگی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤکو مدنظر رکھ کر ان کے لیے معقول وظیفہ مقرر کرنا مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہےائمہ مساجد، موذنین اور خدام کے وظائف میں وقتافوقتاًمہنگائی کی شرح اور ان کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب شرح کے ساتھ اضافہ بھی لازمی ہے مساجد سے منسلک افراد کے وظائف مقرر کرتے ہوئے ان وظائف کو محض ایک اجیر کی اجرت کے تناظر میں نہ دیکھا جائے بلکہ یہ بنیاد سامنے رکھی جائے کہ یہ افراد معاشرے کی ایک اہم دینی  ضرورت کو پوراکررہے ہیں ،موسم  کے تفاوت اور حالات کی تفریق سے قطع نظر ہمہ وقت اپنی ذمہ داری کو نبھانے کی بھرپور سعی کرتے ہیں ،لہذا ان سے متعلق یہ جذبہ بھی سامنے رکھاجائے،نیز  ان افراد کے  معقول وظائف مقرر کرنا اور ان میں اضافہ کرنااشد ضروری ہے  حاصل یہ ہے کہ مساجد کے ائمہ ،مؤذنین اور خدام کے وظائف  ان کی صلاحیتوں ، معاشی ضروریات اور مہنگائی کی شرح کو سامنے رکھتے ہوئے  طے کرنے چاہئیں اور ان ہی امور کو مدنظر رکھ کر وقتاً فوقتاً ان وظائف میں معقول اضافہ بھی کرنا چاہیے اگر کمیٹی کے لوگ اضافہ نہیں کررہے ہیں تو امام مطالبہ کرسکتاہے  فقہ کی مشہور کتاب نور الا یضاح میں ہے*


*فالا علم احق بالا مامۃ ثم الا قرأ ثم الاورع ثم الا سن ثم الا حسن خلقاً ثم الا حسن وجھا ثم للاشراف نسباًثم الا حسن صوتا ثم الا نظف ثوباً (باب الامامۃ)*


*امامت کا زیادہ حق دار وہ ہے جو دین کے امور کا زیادہ جاننے والا ہو (خصوصاً نماز سے متعلق مسائل سے سب سے زیادہ واقف ہو ) پھر وہ شخص جو تجوید سے پڑھنے میں زیادہ ماہر ہو، پھر جو زیادہ متقی اور پرہیز گار ہو ، پھر وہ جو عمر میں بڑا ہو ، پھر وہ جو اچھے اخلاق والا ہو ، پھر وہ جو خوبصورت اورباوجاہت ہو ، پھر وہ جونسباً زیادہ شریف ہو پھر وہ جس کی آواز اچھی ہو پھر وہ جو زیادہ پاکیزہ کپڑے پہنتا ہو۔۔۔فی زماننا یہ ذمہ داری متولیان مساجد اور محلہ وبستی کے بااثر لوگوں کی ہے ، ان کو اس اہم مسئلہ پر توجہ دینا بہت ضروری ہے ،ائمہ مساجد کے ساتھ اعزاز و احترام کا معاملہ کریں ، ان کو اپنا مذہبی پیشوا اور سردار سمجھیں ، ان کو دیگر ملازمین اور نوکروں کی طرح سمجھنا منصب امامت کی سخت توہین ہے ، یہ بہت ہی اہم دینی منصب ہے ، پیشہ ورملازمتوں کی طرح کوئی ملازمت نہیں ہے ، جانبین سے اس عظیم منصب کے احترام، وقار، عزت اور عظمت کی حفاظت ضروری ہےامام مسجد اگر حقیقتاًضرورت مند اور معقول مشاہرہ کے بغیر اس کا گذر بسر مشکل ہورہا ہو تو مناسب انداز سے متولیان مسجد اور محلہ کے با اثر لوگوں کے سامنے اپنا مطالبہ بھی پیش کرسکتا ہے اور ذمہ داران مساجد اور بااثر لوگوں پر ہمدردی اور شفقت کے ساتھ اس طرف توجہ دینا بھی ضروری ہے ، اس صورت میں اماموں کو ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے منصب امامت کی توہین لازم آتی ہو ہرگز جائز نہ ہوگا، امام منصب امامت کے وقار عظمت اور قدرو قیمت کا محافظ اور امین ہے، ایسا طریقہ جس سے منصب امامت کی تذلیل تنقیص لازم آتی ہو ہر گز اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی حدیث شریف میں ہے* 


*اعطوا الا جیر قبل ان یجف عرقہ (ابن ماجہ ،مشکوٰۃ شریف ،باب الاجارۃ )*


*یعنی مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دوحضورﷺنے فرمایا قیامت کے روز جن تین آدمیوں کے خلاف میں مدعی ہوں گا،ا ن میں سے ایک ’’رجل استاجراجیراً فاستوفی منہ ولم یعطہ اجرہ‘‘ وہ شخص ہے جو کسی کو مزدوررکھے اور اس سے پور اکام لے لے مگر مزدوری پوری نہ دے*


 *📔(بخاری شریف ، بحوالہ مشکوٰۃ شریف ص ۲۵۸ ایضاً)*


*مزدوری پوری نہ دینے کا مطلب صرف اتنا ہی نہیں کہ اس کی مزدوری مار لے اور پوری نہ دے بلکہ اس میں یہ بھی شامل ہے کہ جتنی اجرت اس کا م کی ملنی چاہئے اتنی نہ دے اور اس کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے کہ کم سے کم اجرت پر کام لے لے۔فقہاء کرام رحمہم ﷲ نے تصرح کی ہے ۔" ویعطی بقدر الحاجۃ والفقہ والفضل ان قصر کان ﷲ علیہ حسیباً"۔ یعنی متولی اور مدرسہ کے مہتمم کو لازم ہے کہ خادمان مساجد و مدارس کو ان کی حاجت کے مطابق اور ان کی علمی قابلیت اور تقویٰ وصلاح کو ملحوظ رکھتے ہوئے وظیفہ و مشاہرہ (تنخواہ) دیتے رہیں ۔ باوجود گنجائش کے کم دینا بری بات ہے ۔ اور متولی و مہتمم خدا کے جواب دہ ہوں گے*


 *( 🍓) وَاللہُ اَعْــلَمُ بِــاالصَّـــــوَابـْــــ(🍓)* 

*_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_* 

*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ 👇(👉)* 

*اسیــر حضــور صــدرالشــریعــہ و حضــور محــدث کبیــر، وخـلیفــہ حـضـور ارشـدمـلت مصـنـف فـتاوی اسـمٰـعیلیــہ فـقیـر ابـو محمــد محمـد اسمـاعـیـل خـان امجــدیؔ قــادری رضـوی ارشـدی حنـفــ‍ی گــونـڈوی* 

*(رابطــــہ نمبـــر👇)*

*📲https://wa.me/919918562794☜🪀* 


*•┈┈•◉◈▪◈◉❒ 🕋❒◉◈▪◈◉ •┈┈•* 

*☑️الجوابــــ صحیح والمجیبــــ نجیح* 

*خلیفـہ حـضـور ارشــدمـلت محـمـد ابــراہـیـم خــان امجـدی قــادری رضــوی بـلـرامـپـوری خطـیب وامــام غــوثـیــہ مسجـد بـھیـونــڈی مـہـاراشـٹــر*  


*•┈┈•◉◈▪◈◉❒ 🕋❒◉◈▪◈◉ •┈┈•* 

*☑️الجوابــــ صحیح والمجیبــــ نجیح* 

*فقیـر مشـاہـد رضـا حشمتی عفـی عنـہ خـادم التـدریـس جـامعـۃ ریـاض الجنـۃ کیمــری ضلـع رامپـور* 


*_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_* 

*4,شوال المکرم  1442ھ مطابق 17مئ 2021ء بروز،. دو شنبہ*

*_◆ــــــــــــــــــــــــــ((🍓))ـــــــــــــــــــــــــــ◆_* 


*🍓اعلی حـضرت زنـدہ بـادگـــروپ🍓* 

*گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئے رابـطـہ کـــــــــــــــریـں👇* 

*📲https://wa.me/919918562794☜🪀* 

*📲https://wa.me/917276556912☜🪀* 

*📲https://wa.me/919113471871☜🪀* 

*📲https://wa.me/7991712002☜🪀* 

*•┈┈•◉◈▪◈◉❒ 🕋❒◉◈▪◈◉ •┈┈•* 


 **

*•┈┈•◉◈▪◈◉❒ 🕋❒◉◈▪◈◉ •┈┈•* 


*💻الـمــــــــــــــرتـــب*‌

*اســـیر حضـــور صــدرالشـــریعـــہ*

 *وحـــضــور مـــــحــدث کبــیــــــــر* 

*المــشتہـر: محـمـــد محـبـوبــــ عـالـم امـجـدیؔ آزاد نـگر اہیــرولی نچـلول بـازار (ضلـع) مہـــراجگـنج(یـوپی)*

*(رابــــطہ نمــــــــــــــــــبر 👇)* 

*📲https://wa.me/7991712002☜🪀* 


*_📵ـــــــــــــــــــ👈🚫👉ـــــــــــــــــــ 📵_* 

*✍️(نـــوٹ) اس پوسٹ میں کسی کو سرقہ تحریف تضئیف کرنے کی اجازت نہیں ایساکرنے والا مجرم ہوگا عنداللہ جواب دہ بھی ہوگا* 

*👈 بحکم بانٸ گروپ اعلی حضرت زندہ باد*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟