میت کو نہلانے کا مسنون طریقہ

 *🌹میت کو نہلانے کا مسنون طریقہ🌹*


کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ

میت کو نہانے کا مسنون  طریقہ  بتائیں  

ابھی ابھی  ایک میت ہوگئی ہے

*🌹سائل: شاہن  قمر  بلاری  بانکا  بہار🌹*

🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤

 *📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩* 

میت کے نہلانے کا طریقہ یہ ہے کہ جس چارپائی یا تخت یا تختہ پر نہلانے کا ارادہ ہو اُس کو تین یا پانچ یا سات بار دھونی دیں  یعنی جس چیز میں وہ خوشبو سلگتی ہو اُسے اتنی بار چارپائی وغیرہ کے گرد پھرائیں اور اُس پر میّت کو لٹا کر ناف سے گھٹنوں تک کسی کپڑے سے چھپا دیں ، پھر نہلانے والا اپنے ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر پہلے استنجا کرائے پھر نماز کے جیسا وضو کرائے یعنی مونھ پھر کہنیوں سمیت ہاتھ دھوئیں پھر سر کا مسح کریں پھر پاؤں  دھوئیں مگر میّت کے وضو میں  گٹوں تک پہلے ہاتھ دھونا اور کلی کرنا اور ناک میں  پانی ڈالنا نہیں  ہے ہاں کوئی کپڑا یا روئی کی پھریری بھگو کر دانتوں اور مسوڑوں اورہونٹوں اور نتھنوں  پر پھیر دیں پھر سر اور داڑھی کے بال ہوں تو گل خیرو سے دھوئیں  یہ نہ ہو تو پاک صابون اسلامی کارخانہ کا بنا ہوا یا بیسن یا کسی اور چیز سے ورنہ خالی پانی بھی کافی ہے ، پھر بائیں کروٹ پر لٹا کر سر سے پاؤں  تک بیری کا پانی بہائیں  کہ تختہ تک پہنچ جائے پھر داہنی کروٹ پر لٹا کر یوہیں  کریں اور بیری کے پتّے جوش دیا ہوا پانی نہ ہو تو خالص پانی نیم گرم کافی ہے پھر ٹیک لگا کر بٹھائیں  اور نرمی کے ساتھ نیچے کو پیٹ پر ہاتھ پھیریں  اگر کچھ نکلے دھو ڈالیں وضو و غسل کا اعادہ نہ کریں پھر آخر میں سر سے پاؤں تک کافور کا پانی بہائیں پھر اُس کے بدن کو کسی پاک کپڑے سے آہستہ پونچھ دیں " اھ 

*(📚 الفتاوی الھندیۃ ج 1 ص 185 : کتاب الصلاۃ ، الباب الحادی والعشرون في الجنائز ، الفصل الثاني )*

*(📚 بہار شریعت ج 1 ص 810 )*


*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*

ا__________💠⚜💠___________

*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*

*🗓 ۱۳ جولائی بروز سنیچر ۲۰۱۹ عیسوی*

https://wa.me/+917666456313

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح فقط محمد راشد مکی گرام ملک پور ضلع کٹیہار بہار ہند*

ا___________💠⚜💠___________

*🔸امام اعظم گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771

ا___________💠⚜💠___________

*المشتـــہر؛*

*

ا__________💠⚜💠___________

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟