جو زمین مصالح مسجد میں سے ہوں اس پر غسل خانہ وضو خانہ حجرہ امام بناناجائز ہے؛💚*
*💚جو زمین مصالح مسجد میں سے ہوں اس پر غسل خانہ وضو خانہ حجرہ امام بناناجائز ہے؛💚*
السلام عليكم
سوال:-کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع مسئلہ ذیل میں کہ ہمارے گاؤں میں ایک مسجد کے سامنے گورنمنٹ کی زمین تھی جس پر امام و خطیب کا کمرہ بنا ہوا تھا اب مسجد کی توسیع کے وقت اس زمین کو فنائے مسجد میں شامل کرکے اس پر وضووغسل خانہ بنا دیا گیایعنی سب کام ہوجانے کے بعد اب اس وضووغسل خانہ کے اوپر امام کیلئے فیملی روم بنایا جا رہا ہے ۔اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس طرح امام صاحب کیلئے وہاں حجرہ بنانا جائز ہے۔چند لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ مسجد کے اوپر یا نیچے کسی کیلئے بھی دوکان و مکان بنانا جائز نہیں اس پر شرعی احکام کیا ہے حوالوں کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں ۔
محمد شاہنواز رضوی۔
ا_________(🔇)___________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
سوال سے ظاہرہےکہ مسجدکےسامنےکی وہ زمین عین مسجدکی زمین نہیں تھی بلکہ مصالح مسجد کیلئےتھی ، اسی لئے اس پر امام وخطیب کا حجرہ بناہوا تھا ، مصالح مسجد کی خاطرہی خطیب وامام کا حجرہ توڑکر وضو وغسل خانہ بنایا گیاہے ، فلہذا وضو وغسل خانہ کے اوپر امام وخطیب کا حجرہ بنانے میں کوئی حرج نہیں
*(فقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمدامجدی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” پہلی مسجد جتنے حصےپرتھی اس کے کسی جز پرغسل خانہ ، حجرہ اور مدرسہ بنانا جائزنہیں ، ہاں ! وہ حصہ جو خالی پڑا ہے اگروہ پہلے مسجد نہ تھا بلکہ فنائے مسجد تھا تواب اس حصہ پرحجرہ اور مدرسہ وغیرہ بناسکتےہیں “*
*{📘فتاوی فیض الرسول ج٢ ص٣٧١}*
صورت مسئولہ میں جس جگہ امام صاحب کا حجرہ تھا وہ پہلے بھی مسجدیت سے خارج تھا اور وضو وغسل خانہ بنانےکےبعد بھی مسجدیت سے خارج ہے فلہذا ان چندلوگوں کا اعتراض بیجا ہے
*ھذا ماظہرلی والعلم الحقیقی عندربی*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد شکیل اختر قادری برکاتی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ؛3/9/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
891
Comments
Post a Comment