اعتکاف کی کتنی قسمیں ہیں
*🌹اعتکاف کی کتنی قسمیں ہیں🌹*
*السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ*
اعتکاف کی کتنی قسمیں ہیں اور کونسی برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں آپکی عین نوازش ہوگی
*🌹سائل محمد اسحاق یوپی*🌹
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ :*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
*اعتکاف کی تین قسمیں ہیں*
اعتکاف کی تین قسمیں ہیں اول واجب کہ اعتکاف کی منت مانی مثلاً یوں کہا کہ میرا بچہ تندرست ہوگیا تو میں تین دن اعتکاف کروں گا تو بچہ کے تندرست ہونے پر تین دن کا اعتکاف واجب ہوگا
*_♻دوم._ سنّت مؤکد کہ بیس رمضان کو سورج ڈوبتے وقت اعتکاف کی نیت سے مسجد میں ہو اور تیسویں رمضان کو غروب آفتاب کے بعد یا انتیس کو چاند ہونے کے بعد نکلے یہ اعتکاف سنت کفایہ ہے یعنی اگر سب لوگ ترک کریں تو سب سے مطالبہ ہوگا اور شہر میں ایک نے کرلیا تو سب بری الذمہ ہوگئے ۔ان دونوں قسموں میں اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے :*
🔖اور اعتکاف کی تیسری قسم مستحب ہے جس کے لئے نہ روزہ شرط ہے اور نہ کوئی خاص وقت مقرر ہے اس کی آسان صورت یہ ہے کہ جب بھی مسجد میں داخل ہونا چاہے تو دروازے پر دخول مسجد کی نیت کے ساتھ اعتکاف کی بھی نیت کرلے جب تک مسجد میں رہے گا اعتکاف کا ثواب ملے گا
*📚فتاوٰی فیض الرسول جلد اول ص 535 :*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻شرف قلم گدائے تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا محمد ابصار رضا مرکزی صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی پورنیہ بہار*
*🗓 ۲۰ مئی بروز سوموار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطه* https://wa.me/+918532832334
ا___________💠⚜💠__________
** https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
ا__________💠⚜💠___________
Comments
Post a Comment